ملتان : نامورادیب ،دانشوراورماہر ملتانیات فاروق انصاری طویل علالت کے بعد منگل کے روزانتقال کرگئے ۔ان کی عمر 91برس تھی ۔فاروق انصاری کااصل نام فاروق اخترنوازتھا۔وہ 10جون 1929کوملتان میں پیداہوئے ۔انہوںنے یہیںسے تعلیم حاصل کی ۔اوربی ایس سی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی سے منسلک ہوگئے۔انہوںنے ملتان کراچی سمیت مختلف ایئرپورٹس پرفرائض انجام دیئے ۔
فاروق انصاری ملتان کی قدیم تاریخ کے عینی شاہد تھے ۔ملتان پران کی کتابیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں جن میں” میرے زمانے کاملتان“ میںانہوںنے قیام پاکستان سے پہلے کے ملتان کااحوال تفصیل سے بیان کیاہے ۔اس کے علاوہ پاکستان کے ایئرپورٹس کی تاریخ پرمبنی ان کی کتاب اورآپ بیتی” یادماضی“اور”ظفرے“بھی قابل ذکرہیں ۔فاروق انصاری نے قرآن پاک کی مختلف سورتوں کاترجمہ اورتشریح پرمبنی کتابیں بھی شائع کیں ۔جن میں سورة یٰسین ،سورة بقرة،خاص طورپراہمیت کی حامل ہیں ۔ملتان کے ادبی وسماجی حلقوں میں ان کی وفات کو گہرے دکھ اورصدمے کے ساتھ سناگیا۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

