Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آصف زرداری کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور
اہم خبریں

آصف زرداری کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور

ایڈیٹردسمبر 11, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دو مقدمات میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق بدھ کے روز سماعت کے موقع پر عدالت نے انھیں ایک ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں قومی احتساب بیورو کے علاوہ احتساب عدالت نمبر دو کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔ملزم کی طرف سے ان کے وکیل فاروق ایچ ناییک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے حکم پر تشکیل پانے والے میڈیکل بورڈ نے ملزم آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
اس میڈیکل رپورٹ میں آصف علی زرادی کو لاحق مختلف بیماریوں کا ذکر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اس کے علاوہ وہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہیں اور اس کے دل میں 3 سٹنٹ بھی ڈالے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید سٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیل میں رہتے ہوئے آصف زرداری کا علاج ممکن نہیں ہے اور جیل میں رہنے سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔اس رپورٹ کی بنیاد پر عدالت نے نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ سے استفسار کیا کہ آیا وہ اس صورتحال میں ملزم کا سرکاری طور پر علاج کروانے کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ تاہم اس سوال کا ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے پوچھ کر جواب دیں گے۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری گذشتہ تین ہفتوں سے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔ بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیب کے ایڈشنل پراسکیوٹر جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین کے مقدمات ہی درج ہیں یا کوئی اور ریفرنس بھی دائر کیا گیا ہے جس پر نیب حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان دونوں کیسز میں ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیے اس کا مطلب ہے کہ نیب کو مزید تحقیقات کے لیے ملزم کی حراست کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے آبزرویشن دی کہ ریفرنس دائر ہوگیا، اب ٹرائل ختم ہونے میں وقت لگے گا۔عدالت نے ضمانت کی ان درخواستوں اور آصف زرداری کے ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کی بنا پر ضمانت منظور کر لی۔
دوسری جانب آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر نیب نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔آصف زرداری کو جون میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد نیب نے گرفتار کیا تھا۔سابق صدر 28 مارچ سے جون تک عبوری ضمانت پر تھے جس میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی تھی۔درخواست کی منظوری کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالتوں سے اُنھیں ریلیف ملا ہے۔
بلاول بھٹو نے ان ججز کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔ اُنھوں نے کہا کہ رہائی کے بعد آصف علی زرداری کراچی جائیںگے جہاں پر اُن کے بقول اُنھیں علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آصف زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیادگارِ زمانہ ہیں ہم لوگ : مجید امجد ۔۔ ماہ طلعت زاہدی
Next Article لاہور : وکلاء کا کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر حملہ : چھ مریض جاں بحق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 4, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

صدر آصف زرداری ، کی سیاسی بصیرت اور ویژن : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اظہاریہ

فروری 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.