لاہور :سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔
لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، ڈی ریل نہ کیا جاتا اور 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔
نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بھی بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آرہا ہے، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سےعوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔
مریم نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔
دوسری جانب ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نوازکو خراج تحسین پیش کیا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

