اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب کے فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے نیب کا پراسیکیوشن برانچ کو بھیجا گیا خط بھی سامنے آ گیا ہے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ رصفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ رصفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر 2022 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 7 سال کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

