Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اختصاریے»کربلا اور سرائیکی وسیب کے دکھ۔۔۔۔کچھ مماثلتیں : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
اختصاریے

کربلا اور سرائیکی وسیب کے دکھ۔۔۔۔کچھ مماثلتیں : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ

ایڈیٹرجولائی 4, 202527 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karbla saraiki
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اکثر لوگ یہ سوال اٹھاتے رہتے ہیں کہ فضائل اور مصائب اہل بیت کا بیان دیگر زبانوں کے مقابلے میں سرائیکی زبان میں پرتاثیر کیوں ہوتاہے ۔اس کے جواب میں دو پہلو قابل توجہ ہیں:الف۔۔سرائیکی زبان وادی سندھ کی سب سے قدیم اور ترقی یافتہ زبان ہے اور اس کے عقب میں ایک بڑی اور زندہ تہذیب اور تاریخ اپنی تمام تر جولانیوں کے ساتھ موجود ہے ،اس لیے اس میں دکھ کا اظہار اور دکھ سے جڑی جذبات نگاری زیادہ موثر پیرائے میں کی جاسکتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ غیر سرائیکی جتنی رغبت سرائیکی میں پڑھے گئے فضائل ، مصائب اور نوحے میں محسوس کرتے ہیں اتنی دیگر زبانوں میں نہیں کرتے، اسی لیے سرائیکی حسینی بیان سن کر یوں لگتا ہے کہ جیسے اہل بیت کا محسوساتی کلچر سرائیکیوں کے کلچر سے جدا نہیں ہے ۔
ب۔ ۔۔وادی سندھ کی قومیں بطور خاص سرائیکی قوم کے دکھوں میں کربلا کے شہداء کے دکھ یا حالات و واقعات کی پرچھایاں محسوس کر تی ہیں۔ سرائیکی وسیب صدیوں سے شادو آ باد اور خوشحال چلا آ رہا ہے جس کی وجہ سے بیرونی لٹیروں اور نو آ بادکاروں کی یلغا ریں ازل سے اس کا مقدر رہی ہیں۔ وسیب کی تباہ کاریاں اور یہاں کے پرامن باسیوں کے قتل عام کے قصوں سے تاریخ انسانی اٹی پڑی ہے ۔ آ ریا،عربوں، مغلوں اور سکھوں نے اس شانت خطے کے آ رام وسکون کو ہمیشہ تباہ کیا۔ اجتماعی قبروں کی مثالیں ہوں،خواتین کی بے حرمتی ہو ،لوٹ مار ہو یا پھر گھروں کو آ گ لگانا ہو۔ سرائیکیوں نے اس طرح کے تمام دکھ جھیلے ہیں۔ نوجوان مردوزن کو قید کر لینا اور انھیں بے بسی میں مار ڈالنا ایک عام روش تھی۔ جس طرح جگرگوشۂ بتول نے خود اور اپنے اہل خانہ کو خون خرابہ اور بدامنی سے دور رکھنے کے لیے دشتٔ نینوا کےسفر کی صعوبتیں قبول کرنے کو ترجیح دی تھی مگر باطل قوتوں نے ان کے بیانیہ کو سمجھا ہی نہیں تھا اور ان معصوموں پر ظلم کے اولے برسا دیۓ تھے اسی طرح قدیم عہد سے لے کر آ ج کے زمانے تک سرائیکی وسیب ظلم سہتا چلا آ رہا ہے مگر جنگ وجدل سے گریز کرتا رہا ہے ۔ اس خطے کو اس کے حصے کا پانی نہ دے کر ان کی زمینداری کو ہمیشہ نقصان پہنچایا گیا ۔ حال ہی میں اس کے بچے کھچے پانی کو روہی کو زرخیز کرنے کے نام پر تس اور پیاس کے منہ میں دھکیلنے کے منصوبے تھے کہ زمین زادوں کی بروقت مداخلت اور احتجاج پر "پانی روکنے” کی روایت کی راہ میں بڑی مزاحمت کی گئی اور ایک بڑی مصیبت ٹل سر دست ٹل گئی۔
سرائیکی وسیب محبت کرنے والوں کی سر زمین ہے ۔ خوشحال اور متصوفانہ طرز احساس سے مالا مال ہے۔ عاجزی اور درویشانہ رویے اس خطے کی ازلی شناخت ہیں ۔ اس لیے یہاں کے لوک ادب، شعر وادب اور عمومی سماجی رویوں میں ایک عجیب سا سوز اور حزنیہ انداز دکھائی دیتا ہے اس لیے سرائیکی زبان میں غم و الم کا بیان انسانی دلوں کی اداس کہانی کا روپ دھار گئی ہے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ سوز، غم، الم اور آ نسو سرائیکوں کی تہذیبی روایت ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ جس طرح کہ نواسۂ رسول کے دکھ بے انت تھے اسی طرح سرائیکیوں کے دکھ بھی بے انت ہیں۔ ہر برس کا محرم سرائیکیوں کے لیے فقط ایک مہینہ نہیں بلکہ غموں اور دکھوں کی ایک یاد ہ جو جگر گوشۂ بتول کے دکھوں سے جڑا ہے ۔ اجتماعی قبریں، قید وبند کی صعوبتیں، گھروں کا جلاو گھیراو، پانی کی بندش اور انسانیت کی بے قدری؛کربل اور سرائیکی وسیب کے سانجھے دکھ ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سرائیکی کربلا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیدمجاہدعلی کا تجزیہ : مخصوص نشستیں ملنےکے بعد دو تہائی کا جشن
Next Article روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر انوار احمد کی سرائیکی زبان وادب کے لیے خدمات : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

دسمبر 17, 2025

یزید کی بیعت، امام حسینؓ اور کربلا۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 7, 2025

اقبال سوکڑی نے سرائیکی غزل کو اعتبار بخشا : ڈاکٹر مزمل حسین کا تعزیت نامہ

نومبر 10, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.