Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مظفر گڑھ: بچوں کو قتل کے بعد ان کا ’گوشت پکانے والا‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟
مظفر گڑھ

مظفر گڑھ: بچوں کو قتل کے بعد ان کا ’گوشت پکانے والا‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

ایڈیٹردسمبر 17, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muzaffar garh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مظفر گڑھ : جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے نواحی علاقے خان گڑھ میں پولیس نے تین بچوں کو اغوا کر کے مبینہ طور پر بچوں کو قتل کر کے ان کا گوشت پکانے اور تقسیم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس ترجمان مظفر گڑھ محمد وسیم نے بتایا ’پولیس نے بچوں کے لواحقین کی جانب سے درخواست کے بعد ایک ڈیرے سے ملزم محمد بلال کو گرفتار کیا۔
’بچوں کو گذشتہ جمعے اغوا کیا گیا تھا لیکن پولیس نے تین دن پہلے سات سالہ علی حسن کو زندہ بازیاب کر لیا۔ دو بچوں، تین سالہ عبداللہ اور ڈیڑھ سالہ بچی حفصہ، کے جسم کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔‘
بچوں کے چچا سجاد حسین کے بقول، ’ملزم بلال نے ان کے تین بچوں کو اغوا کیا اور نامعلوم ڈیرے پر رکھا۔ ہمیں اطلاع ملی تو پولیس کے ساتھ موقعے پر پہنچے، ایک بچہ علی حسن زندہ مل گیا لیکن دو بچے ملزم نے سفاکی سے ذبحہ کر کے مار ڈالے اور ان کا گوشت پکا کر کھا لیا اور قریبی دربار پر بھی تقسیم کیا۔‘
پولیس ترجمان کے مطابق ’ملزم گرفتاری کے بعد بے ہوش ہوگیا تھا لہذا اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اسے طبی امداد دی گئی آج جمعے کے روز ڈاکٹروں نے اسے صحت مند قرار دیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس سے تفتیش کی جائے گی اور تمام شواہد سامنے لائے جائیں گے۔‘
متاثرہ بچوں کے چچا سجاد حسین نے بتایا ، ’ہم تینوں بھائی گذشتہ جمعے گھر پر موجود تھے۔ میرے ایک بھائی کا بیٹا عبداللہ اور دوسرے بھائی کا سات سالہ بیٹا علی حسن اور ان کی ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ قریبی دکان پر ٹافیاں وغیرہ لینے گئے۔
’کچھ دیر بعد ہمیں خیال آیا کہ بچے گھر نہیں آئے کہاں گئے۔ انہیں تلاش کرنے باہر نکلے تو ہمارے ایک رشتہ دار عارف نے بتایا کہ انہیں بلال نامی شخص موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا۔
’ہم نے ان کے گھر جا کر معلوم کیا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔ ہم نے ادھر ادھر تلاش شروع کر دی۔ تین دن پہلے ہمارے گھر ایک شخص پیغام لایا کہ آپ کے علی حسن نامی بچے نے اپنے گھر کا ایڈریس دیا اور پیغام پہنچانے کی درخواست کی۔
’ہم نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کے ساتھ کچھ دور واقع ایک ڈیرے پر پہنچے۔ وہاں علی حسن موجود تھا جبکہ ملزم بلال بھی وہیں تھا۔ اسے پولیس نے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا۔‘
سجاد حسین کے مطابق، ’علی حسن نے ایک رات حواس بحال ہونے کے بعد ہمیں بتایا کہ ملزم بلال نے جمعے کے روز انہیں موٹر سائیکل پر سیر کرانے کے بہانے بیٹھایا اور کافی دور گنے کے کھیت میں عبداللہ نامی بچے کو قتل کر دیا۔
’میں نے چیخ ماری تو اس نے مجھے بھی مارنے کی دھمکی دی۔ پھر اس نے عبداللہ کے ٹکڑے کر کے گوشت تقسیم بھی کیا اور خود بھی پکایا۔ جبکہ حفصہ کو دو دن بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا اور اس کے بھی ٹکڑے کر دیے۔‘
مقامی صحافی عدنان مجتبیٰ نے کہا کہ ’دو دن پہلے جب پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو ہم صحافیوں کو کوریج کے لیے اطلاع دی گئی۔
’ہم موقعے پر پہنچے تو پولیس ملزم کو بے ہوش ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ لے گئی۔ بچوں کے ورثا اور علی حسن نامی بچے سے بات چیت ہوئی تھی۔ ملزم کی بے ہوشی کے باعث ابھی تک نہ اس سے صحافیوں کی بات ہوئی نہ ہی پولیس نے تفتیش شروع کی۔‘ان کے مطابق: ’مظفر گڑھ میں قتل وغارت اور اغوا کے کیس دیکھے لیکن یہ اپنی نوعیت کا عجیب واقعہ ہے۔‘
صحافی نے بتایا کہ یہ علاقہ مظفر گڑھ شہر سے کچھ کلومیٹر فاصلے پر خان گڑھ کے پسماندہ گاؤں چمرو والی میں پیش آیا۔
’اس معاملے میں کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی صرف اتنا معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ لیکن اس معاملے کا اس خاندان سے کوئی تعلق نہیں جن کے بچے اغوا کیے گئے۔ کسی دشمنی یا انتقام کی بھی کوئی صورت (بظاہر) دکھائی نہیں دیتی۔‘
پولیس ترجمان محمد وسیم نے کہا کہ ’ملزم کو دو دن بعد آج جمعے کو ہوش آیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور تفتیش کی جائے گی۔‘
ترجمان پولیس کے مطابق، ’ڈاکٹروں نے ملزم کی صحت سے متعلق بتایا کہ وہ بالکل نارمل ہے، ذہنی و جسمانی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ صرف (گرفتاری پر) دھچکا لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہوا تھا اس کے ٹیسٹ بھی کلیئر ہیں۔‘
وسیم کے بقول، ’پولیس نے علی حسن نامی بچے کی نشاندہی پر گنے کے کھیت سے عبداللہ نامی بچے کے جسم کے اعضا، خون آلود کپڑے اور چھری برآمد کر لی ہے۔ تاہم حفصہ نامی بچی کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں معلوم ہوسکا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پولیس قانونی طور پر متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی امداد فراہم کر رہی ہے۔ ثبوتوں اور گواہوں کی مدد سے کوشش کی جائے گی کہ متاثرین کو عدالت سے انصاف دلایا جاسکے۔‘پولیس ترجمان کے مطابق کماد کے کھیت سے ملنے والے جسمانی اعضا اور خون آلود کپڑے ڈی این اے کے لیے بھیج دیے ہیں۔
’پھر ہی حتمی طور پر کہا جاسکے گا کہ وہ ٹکڑے عبداللہ نامی بچے کے ہیں۔ کماد کی کٹائی بھی کرائی جارہی ہے تاکہ مزید شواہد مل سکیں۔‘
متاثرہ بچوں کے چچا سجاد حسین کے بقول، ’ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ناحق ہمارے بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا ہے۔ اس درندہ صفت انسان کے خلاف سخت ترین کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں ملزم بلال کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔‘

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مظفر گڑھ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا : تین ماہ بعد مقدمہ درج
Next Article امتیاز عالم کاکالم:بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اکادمی ادبیات اور مقتدرہ قومی زبان کی بندش کی تیاریاں اور مظفر گڑھ کی ڈپٹی کمشنر : کشور ناہید کا کالم

جون 20, 2025

پنجاب: مظفر گڑھ میں ماموں اور کزن کی زیادتی کا شکار حاملہ لڑکی نے خودکشی کرلی

اپریل 15, 2025

مظفر گڑھ میں بچے کا ’گینگ ریپ‘، 5 مشتبہ افراد گرفتار

اپریل 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.