Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اکادمی ادبیات اور مقتدرہ قومی زبان کی بندش کی تیاریاں اور مظفر گڑھ کی ڈپٹی کمشنر : کشور ناہید کا کالم
ادب

اکادمی ادبیات اور مقتدرہ قومی زبان کی بندش کی تیاریاں اور مظفر گڑھ کی ڈپٹی کمشنر : کشور ناہید کا کالم

ایڈیٹرجون 20, 202531 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
accademy of letters
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب ایک اور حیران کن قصہ جسکی جانب ملک کے سارے ادیب دانشور اور پڑھے لکھے لوگ یہ سن کر حیران ہیں کہ محکموں کو کم کرنے والی ذہین کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ جو ادب، کتاب وغیرہ کے نام پر ادارے ہیں، ان کو کسی یونیورسٹی میں ضم کر دیا جائے۔ ان میں اکیڈمی آف لیٹرز ،مقتدرہ، اقبال اکیڈمی، قائد اعظم اکیڈمی، اردو سائنس بورڈ وغیرہ کو کسی یونیورسٹی کے ذمے ڈال کر، ان کی بڑی عمارتوں اور ان میں کام کرنےوالےادیبوں کو، اخراجات کم کرنے کے منصوبے میں ڈال کر جان چھڑائی جائے۔
اکیڈمی آف لیٹرز جیسے سنجیدہ عملی ادارے ساری دنیا میں پہچانے جاتےہیں۔ سنجیدہ کام کرنے والےادارے ، کسی ملک کی ادبی، ذہنی شناخت ہوتے ہیں۔ آپ کو یاد ہو گا کہ بھٹو صاحب نے پچاس برس پہلے ان اداروں کی بنیاد رکھی تھی۔ فیض صاحب کو وہ خود بلا کر لائے تھے اور سربراہ مقرر کیا تھا۔ ساری دنیا کے ملکوں میں ادبی مراکز یعنی اکیڈمی آف لیٹرز کو بہت عزت والا ادارہ مانا جاتا ہے۔
پاکستان میں ادب و ثقافت کے فروغ کیلئے اکیڈمی کے تو ذیلی دفاتر بھی ہیں جہاں علاقائی زبانوں کے ادیبوں کی مالی مدد کے علاوہ ان کے تخلیقی ادب کو فروغ دینے کیلئے کانفرنسیں، ادیبوں کی ایک دوسرے صوبے میں ملاقات اور مسائل کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔ ہم لوگ تو بڑے ادیبوں کی کتابیں چوری کرکےترجمہ کر کے فروخت کرتے ہیں اورپبلشرز خوب کماتے ہیں۔ یہ صرف اکیڈمی ہی ادیبوں کے حقوق کی قانونی نگہداشت کرتی ہے۔ جو ادیب بزرگ اور معذور ہوتے ہیں۔ان کی امدادبھی اکیڈمی ہی کرتی ہے۔ ساری دنیا میں عالمی ادبی کانفرنسیں ہوتی ہیں۔ وہاں پر ملک کے سینئر ادیبوں کو بلایا جاتا ہے ۔ ان کے ساتھ کتابوں پر دستخط کرنے کی شامیں پھر ان کے ادبی مخطوطات پر تراجم اور ہر ملک سے رابطے کے معاملات طے کیا جاتے ہیں۔ موضوع ادب تو اپنی بنیاد اور ملکی ذہنی تعمیر کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ یہ کونسی کمیٹی ہے جو اعلیٰ ادب اور ادیبوں کی ہمت افزائی کو نامعقول سمجھ رہی ہے۔ ان کو غالب، اقبال اور خود قائد اعظم کی تقاریر پڑھائی جائیں۔ بتایا جائے مولانا ابوالکلام آزاد، انڈیا کے وزیر تعلیم تھے۔
حذیفہ رحمان، پڑھے لکھے شخص ہیں۔ اپنے شعور کو ان کمیٹیوں کی زد سے محفوظ کریں۔ ان کو واضح کریں کہ جہالت تو ہمارے ملک میں پہلےہی کم نہیں ہےایسے غیر مناسب اقدامات سےتوارسطو اور افلاطون تک الماریوں میں بند کر دیئے جائینگے۔ رہا تعلیم ، صحت، موسمیات یہ تو سب صوبائی ذمہ داری ہیں۔ صوبے جانیں وہ بھی بھیک مانگنے ملکوں ملکوں جا کے منت مراد پوری کر کے آئیں۔
گزشتہ دنوں مظفر گڑھ کی ضلعی خاتون سربراہ نے کمال ہنر دکھایا۔ موقع تھا بے نظیر پروگرام کی سہ ماہی تقسیم کا، وہ خاتون برقع پہن کر گئی اوراس بے شمار مجمع میں ایک شلوار قمیص پہنے شخص سے کہا ’’ میں بھی بہت دیر سے کھڑی ہوں۔ مجھے یہ پیسے دلوا دیں۔ اس نے کہا مجھے پانچ ہزار دیجئے گا‘‘۔ برقعہ پوش خاتون نے وعدہ کیا۔ تھوڑی دیر بعد آکر کہا اس لسٹ میں آپ کا نام نہیں تھا۔ میں آپ کا نام درج کروا آیا ہوں۔ اگلی دفعہ آپ کو پیسے مل جائیں گے۔ وہ اس کو باتوں میں لگا کر گاڑی کے پاس آئی ، ڈرائیور کو کہا ’’انہیں اپنے ساتھ لے جائیں۔ پانی وانی پلائیں‘‘۔ بعد ازاں یہ کھلا کہ ایسے ٹا ئوٹ پندرہ تھے اور معصوم جاہل عورتوں کو ورغلا کر پیسے بٹور لیتے تھے۔ ممکن ہے ہر جگہ ہوں مگر مظفر گڑھ کی خاتون سربراہ کی ہمت اور ذہانت کی داد دینی چاہیے۔ ویسے تو بلوچستان کے پی کے بہت سے افسران کے گھروں سے تھیلوں میں بھرے کروڑوں کے نوٹ ملے ہیں۔
’’ممکن ہے ہم اسرائیل ، ایران جنگ میں شامل ہو جائیں‘‘۔ یہ دانشورانہ اعلانات ٹرمپ صاحب کے ہیں۔ گویا وہ اب تک معصوم دہی کھا رہے ہیں اور اور اس ’’ممکن‘‘ کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان ، ہندوستان کی ثالثی کرنے کو تیار ہیں۔ یہ ثالثی پہلے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کرنے کا وعدہ کر کے، نیتن یاہو کو کھلی چھٹی دے دی کہ جو کچھ مزاجِ یار میں آئے ، کیے جائو‘‘۔ ہمارے سامنے یہ سارے اسلامی ممالک جو تعداد میں 32تھے، وہ کچھ نہیں سوائے گیدڑ بھبکیوں کے۔ وہ خاص رشتہ خاص خریداروں کے ساتھ یہ پوچھنے کو رکھ رہے ہیں کہ ہمیں کتنا سرمایہ دوگے ، ورنہ مسلمان ملکوں کا حشرتمہارے سامنے ہے۔ آگئے بڑھنے کیلئے جیسے مغلوں کے زمانے میں اپنی اور تغلق ، کیا اور بتائوں، انگریز تک سرمایہ لے کر بدلے میں کچھ بیگھے زمین دے دیا کرتے تھے۔ ان میں جو جو تیل اور دیگر معدنیات کو چھپائے گاوہ پھر دو اسلامی سلطنتوں کا حشر دیکھ لے۔

یہ بہت اہم موضوع نہیں کہ بکرےکی ماں کب تک خیر منائے گی۔ ساری اسلامی حکومتیں دل کی کمزور ہیں۔ شہنشاہیت کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ ہم واپس اپنے ملک کے بجٹ کی بات کریں۔ بہت مختصر لفظوں میں 17کھرب کا بجٹ، آدھا تو قرضوں میں اور باقی دو تہائی دفاع کو مضبوط کرنے پر صرف ہو گا۔ جو بچا وہ ہمارے وزیروں اور پارلیمانی نمائندوں کو دے دیا جائے گا۔ اب ہر کوئی ایاز صادق کی طرح حج کر کے آیا ہو گا تواللہ کے حضور اپنی جیب نذر کرے گا۔ ورنہ ہو تو یہ رہا ہے کہ بارہ ممبران پر مشتمل کارواں ہر اس ملک میں تین ہفتے کا چکر لگا کر کشمیر کیلئے ہائو ہی کر آیا۔سیر بھی اور جو ملک نہیں دیکھے تھےوہ بھی یادوں میں شامل ہو گئے۔
ایران کی بپتا کو بڑھنے نہ دیں۔ اسلامی ملک جاگ جائیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اکادمی ادبیات مظفر گڑھ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجنگ رکوانے کی کوششیں، جنیوا میں مذاکرات اور سلامتی کونسل کا اجلاس آج، حملے رکنے تک بات نہیں ہوگی، ایرانی نائب وزیر خارجہ
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : ٹرمپ، فیلڈ مارشل ملاقات: ’’عاشقان‘‘حقائق سمجھنے سے قاصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب: مظفر گڑھ میں ماموں اور کزن کی زیادتی کا شکار حاملہ لڑکی نے خودکشی کرلی

اپریل 15, 2025

مظفر گڑھ میں بچے کا ’گینگ ریپ‘، 5 مشتبہ افراد گرفتار

اپریل 12, 2025

مظفر گڑھ کی خاتون ٹک ٹاکر توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

مارچ 22, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.