Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کی لگاتار چھٹی فتح، پشاور زلمی کو 42رنز سے شکست
کھیل

پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کی لگاتار چھٹی فتح، پشاور زلمی کو 42رنز سے شکست

ایڈیٹرفروری 10, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
multan sultans
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پشاور زلمی کو رنز سے شکست دے کر چھٹی کامیابی حاصل کر لی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کے اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور 98 رنز کی شراکت قائم کی۔
شان نے بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی البتہ دوسرے اینڈ سے محمد رضوان مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے۔ان کی 34 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز وہاب ریاض کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔شان نے نئے بلے باز ٹم ڈیوڈ کے ساتھ مل کر اسکور کو 131 تک پہنچایا اور اسی مرحلے پر 49 گیندوں پر 68 رنز بنانے کے بعد سلمان ارشاد کو وکٹ دے بیٹھے۔
ٹم ڈیوڈ نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 34رنز بنائے جبکہ رائلی روسو 15رنز بنا سکے۔سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود، وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں زلمی کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور کامران اکمل صرف چار رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔ابھی زلمی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ مزربانی نے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے حیدر علی کو بھی چلتا کردیا۔پانچ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد لیام لیونگسٹن کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں نے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔
لیونگسٹن اور شعیب ملک دونوں کو اس اننگز کے دوران ایک، ایک موقع ملا جب سلطانز کے فیلڈر ان کے آسان کیچ تھام نہ سکے۔اسکور 42تک پہنچا ہی تھا کہ لیونگسٹن کی 16 گیندوں پر 24رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ حسین طلعت بھی صرف چار رنز بنا سکے۔
شعیب ملک نے شرفین ردرفورڈ کے ساتھ مل کر 40 رنز جوڑے اور اسکور کو 91 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر مزربانی نے تیسری وکٹ لیتے ہوئے ویسٹ انڈین بلے باز کو چلتا کردیا۔میچ میں کامیابی کی زلمی کی آخری امید اس وقت دم توڑ گئی جب شعیب ملک 44 رنز بنانے کے بعد عمران طاہر کی وکٹ بن گئے۔
اس کے بعد بین کٹنگ نے چند بڑے شاٹس ضرور لگائے اور 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے لیکن ان کی یہ کاوش بھی زلمی کے کسی کام نہ آئی۔پشاور زلمی کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 140رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور سلطانز نے میچ میں 42رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔
سلطانز کی جانب سے زمبابوین فاسٹ باؤلر بلیسنگ مزربانی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 18رنز کے عوض تین وکٹیں لیں جبکہ شاہنواز دھانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی تھی۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان پی ایس ایل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیدمجاہد علی کا تجزیہ : عمران خان کے ٹاپ ٹین وزیر ۔۔ یہ کابینہ ہے یا کسی پرائمری سکول کی کلاس؟
Next Article بھارت: کرناٹک میں عدالتی فیصلہ آنے تک طالبات کے حجاب پر پابندی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.