Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بشریٰ بی بی کی بشارت ۔۔ محمد حنیف
بی بی سی

بشریٰ بی بی کی بشارت ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹراکتوبر 1, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran and bushra
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچپن صوفیوں کے مزاروں پر متھا ٹیکنے اور قوالیاں سننے میں گزرا تھا، جوانی میں سارا اشفاق احمد اور مختار پڑھ ڈالا اور اب بڑھاپے کی دہلیز پر اپنے دیس کے لوگوں کے حالات و واقعات سمجھنے کے لیے ٹی وی پر بیٹھے سیانوں کی بجائے کبھی کبھی عمیرہ احمد کا ناول پڑھ لیتا ہوں یا ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں۔
بچپن سے ہمیں ایک ہی بات سمجھائی گئی تھی کہ اس مملکت خدا داد کا ظاہری نظام ظاہری ہے۔ یہ اسمبلیاں، یہ جی ایچ کیو، یہ اے سی ڈی صرف ایک پردہ ہے جس کے پیچھے ایک روحانی نیٹ ورک موجود ہے وہی اس ملک کا محافظ ہے۔ ایک بزرگوں، بابوں کا خفیہ سلسلہ ہے جو ہمارا نظام چلاتا ہے۔ محترم چیف جسٹس نے اپنے آپ کو اشفاق احمد کا بابا قرار دے کر اس روحانی تھیوری کو 100 فیصد درست ثابت کر دیا تھا۔
اگر میرے جیسے تشکیک کے مارے ذہنوں میں کچھ شک شبہ تھا تو وہ خاتون اوّل محترمہ بشری بی بی کے پہلے انٹرویو کو دیکھ کر دور ہو گیا۔ اب ہمیں یقین ہو جانا چاہیے کہ ہمارے روحانی سفر کی منزل قریب ہے۔
چشم نظارہ تاب لا سکے تو ذرا تصور کریں کہ اسلام آباد کے بنی گالہ کی ایک سرسبز پہاڑی پر ایک ایچی سن کالج اور آکسفورڈ کا پڑھا ہوا شہزادہ اور اس کے پہلو میں پاک پتن کی عبادت گزار مہارانی (اللہ نے مجھے ہمییشہ مہارانیوں کی طرح رکھا ہے) ایک ساتھ کھڑے ہو کر درود شریف پڑھ رہے ہیں اور بارش کی دعا مانگ رہے ہیں۔ کیا اسلام آباد جیسے بابرکت شہر نے روحانیت اور روحانیت سے بھرا ہوا ایسا منظر پہلے کبھی دیکھا ہے؟ یہ قدرت اللہ شہاب کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ یہ بانو قدیسہ کے فلسفے کی عملی تفسیر ہے۔ یہ ایک ایسی حسین تصویر ہے جو حضرت مولانا طارق جمیل کے سارے بیانات سے زیادہ پرتاثیر ہے۔روحانی معاملات میں دل تھوڑا کمزور ہے۔ کسی ماٹھے بریلوی مولوی کو بھی سن لوں تو آنکھیں بھر آتی ہیں۔ آج کل حضرت خادم رضوی کو نہیں سنتا کہ کہیں طیش میں آکر اکیلا ہی کسی کافر ملک کو فتح کرنے نہ نکل پڑوں۔ اب بھی اس بات پر فخر کرتا ہوں کہ کراچی کے محافظ پیر عبداللہ شاہ غازی کا ہمسایہ ہوں اور کچھ لوگ شاید ہمیں بدعتی سمجھیں میں تو غازی کے مزار پر ڈھول بجانے والے اور اسی ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالنے والے کو بھی عبادت گزار مانتا ہوں۔بشریٰ بی بی کی صاف گوئی بھی مجھے پسند آئی۔ پاکستانی عوام کے لیے ان کا پیغام سیدھا سیدھا سا تھا کہ تم خوش قسمت لوگ ہو کہ تمھیں عمران خان جیسا وزیراعظم ملا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تم سے خوش ہے۔ عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ اس قوم پر اللہ کا احسان ہے۔ باقی اب صبر شکر کرو اور ہر روز یہ سوچنا چھوڑ دو کہ تبدیلی کب آئے گی۔انھوں نے باتوں ہی باتوں میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ اس ملک میں دین کی باتیں کون کرتا ہے حالانکہ خود پورے 45 منٹ انھوں نے دین کی باتیں ہی کیں۔ ہم شاید ان جیسے پرہیز گار اور دین دار نہ ہوں لیکن دین کی باتیں کرنے اور سننے میں ورلڈ چیمپئین ہیں۔بشری بی بی نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں دو ہی لیڈر ہیں اردوغان اور عمران خان۔ دل کو دھچکا سا لگا کہ بابا فرید کا سچا ماننے والا اردوغان کا دیوانہ کیسے ہو سکتا ہے۔ شاید اس لیے کہ وہ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے لیکن دست بدست عرض ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتا ہے اور جس کی آنکھیں پسند نہ ہوں اسے جیل میں ڈال دیتا ہے۔اگر عمران خان ترکی میں ہوتے اور اردوغان سے اختلاف کرتے تو توہینِ اردوغان کے الزام میں اندر ہوتے اور بشری بی بی پر پیر پرستی کا الزام لگا کر سزا سنائی جا چکی ہوتی لیکن یہ معرفت کی باتیں ہیں کون دلاں دیا جانے ہُو۔پاکپتن کے پاس ہی بابا فرید سے چھوٹے لیکن ویسے بڑے پیر ہیں حجرہ شاہ مقیم والے۔ ہمیں بچپن میں وہاں لے جایا جاتا تھا یہ وہ حجرہ شاہ مقیم ہے جہاں پر جٹی عرض کرتی تھی کہ گلیاں ہو جان سنجیاں، وچ مرزا یار پھرے۔
بشری بی بی کی بشارتوں اور برکتوں سے عمران خان اور ان کی پارٹی ہی نہیں بلکہ پورا ملک فیض یاب ہو گا۔ انھوں نے میرا دل تو اسی وقت ہی جیت لیا جب جائے نماز پر کتے کو ڈانٹنے والا واقعہ سنایا۔ بقول ان کے موٹو نامی کتا صوفے کے پیچھے جا کر چھپ گیا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ یہ واقعہ سنتے ہوئے میں بھی آبدیدہ ہو گیا۔ان سے اور ان کے رہنما سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن کب ہمارا کوئی رہنما ٹی وی پر بیٹھ کر جانوروں سے صلہ رحمی کی بات کرتا ہے۔ امید ہے پی ٹی آئی کے جوشیلے بھی جو اپنے مخالفین کو کتا، کتا کہتے نہیں تھکتے بشری بی بی سے خدا ترسی اور پیار کے دو بول سیکھیں گے۔مجھے تو بلھے شاہ یاد آگئے جو فرما گئے تھے ‘کتے تیھوں اُتے’ اور دل سے دعا نکلی اللہ جوڑی سلامت رکھے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشیخ سلمان نعیم نا اہل : پی پی 217 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم
Next Article ملتان مرا رومان : یادیں (37 ) ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.