Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد حنیف کا کالم : بلاول کسی روز سمی بلوچ کو فون ہی کر لیں‌
لکھاری

محمد حنیف کا کالم : بلاول کسی روز سمی بلوچ کو فون ہی کر لیں‌

ایڈیٹرجون 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے احتجاج کرتی سمی بلوچ اور اس کے ساتھیوں پر سندھ پولیس کے ہاتھوں تشدد گرفتاری اور گالیوں کی ویڈیوز دیکھیں تو پہلا خیال تو یہی آیا کہ کیا بےنظیر بھٹو نے اپنی جان اس لیے دی تھی کہ بیٹا بلاول بھٹو خود جی ایچ کیو کے سائے میں وزیر خارجہ بن جائے اور سندھ میں لگائی ہوئی اس کی پولیس بلوچ خواتین کے ساتھ وہی سلوک کرے جو ایک فوجی ڈکٹیٹر کی پولیس بے نظیر اور ان کی والدہ کے ساتھ کرتی تھی۔
پھر سات سال پرانا ایک سانحہ یاد آگیا۔ جی ہاں اس وقت بھی بلوچ مسنگ پرسنز والے اپنے پیاروں کی تلاش میں در بدر تھے، نہ عدالت سنتی تھی، نہ میڈیا، بعض دفعہ پریس کلبوں کے باہر کیمپ لگا کر بیٹھ جاتے تھے تو کوئی عام شہری بھی نہیں پوچھتا تھا سارے کام چھوڑ کر سڑک کے کنارے کیوں بیٹھے ہو۔
ایسا بھی ہوا کہ احتجاجی کیمپ میں بیٹھی خواتین کو پریس کلب کا ٹوائلٹ بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ اس ماحول میں پاکستان کی سب سے معروف پرائیویٹ اور امیر یونیورسٹی لمز کے طلبا نے مسنگ پرسنز کے کچھ نمائندوں کو اپنے کیمپس پر بلایا۔
خوشی ہوئی کہ پاکستان کے آسودہ حال بچوں کو بھی اپنے بلوچ بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں کچھ تجسّس ہے۔ اس پروگرام سے پہلے خفیہ اداروں کے دو اہلکار یونیورسٹی کی انتظامیہ کے پاس آئے، انتظامیہ نے وہ پروگرام کینسل کر دیا۔ طلبا نے کالی پٹیاں پہن کر احتجاج کیا۔عجیب لگا کہ پاکستان کی ایک ایسی یونیورسٹی جہاں پر پڑھانے والے پاکستان کے ذہین ترین قانون دان، تاریخ نویس اور سماجی علوم کے ماہر ہیں۔ جس یونیورسٹی کے بورڈ پر پنجاب بلکہ پاکستان کے طاقتور ترین لوگ بیٹھتے ہیں، اگر وہاں پر ایک بند کمرے میں بلوچ مسنگ پرسنز پر بات نہیں ہو سکتی تو پھر کہاں ہو سکتی ہے؟
مجھے یہ بھی شک ہمیشہ رہتا ہے کہ شاید ہمارے انٹیلیجنس والے اتنے برے نہیں ہیں جتنے ہمارے سیٹھ اور صاحب استعداد دانشور۔۔۔ اس لیے میں نے احتجاج کرنے والے ایک لیڈر نما طالب علم سے پوچھا کہ آخر لمز کو کیا دھمکی دی گئی کہ پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا؟
مجھے بتایا گیا کہ ’اگر یہ پروگرام ہوا ہوتا تو پھر لمز کے بچے بھی مسنگ ہونا شروع ہوجائیں گے۔‘
کراچی میں ہماری دوست سبین محمود نے کہا کہ شاید مسئلے کا حل یہی ہے کہ جب تک لمز کے بچے نہیں غائب ہوں گے بلوچ اور دوسرے چھوٹے صوبوں سے غائب ہونے والوں کے خاندانوں کا درد کوئی نہیں سمجھے گا۔
پھر ہماری بہن تھوڑا اور بھنّا گئی اور کہا کہ لمز نہیں کرتا تو میں کروں گی، ٹی ٹو ایف میں اگر سو افراد بھی جمع ہو جائیں تو ہاؤس فل ہو جاتا ہے۔‘
اس کا خیال تھا کہ ہماری چھوٹی سی جگہ پر کچھ لوگ اپنا درد بتائیں گے تو کوئی کیا کرے گا اور کیوں کرے گا؟
جو پرگرام لمز میں ہونا تھا وہ ٹی ٹو ایف میں ہوا، پروگرام میں کچھ نہیں ہوا لیکن گھر جاتے ہوئے اسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، ساتھ والی گاڑی پر ان کی والدہ بیٹھی تھی انھیں بھی گولیاں لگیں ۔
وزیر اعظم نواز شریف شریف اور جنرل عاصم باجوہ نے تعزیت کی، جنرل راحیل شریف نے کراچی میں بیٹھ کر تفتیش مکمل کروائی اور ہمیں بتایا گیا کہ سبین محمود کے قتل کا بلوچ مسنگ پرسنز والے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ تو اس وجہ سے ہوا کہ اس کے ایک تو بال شال چھوٹے تھے اور دوسرا وہ کراچی کی دیواروں پر نوجوانوں سے مل کر کر پھول پتیاں بناتی تھی اور ’پیار ہو جانے دو‘ قسم کے نعرے بکتی تھی۔
ان کے قتل کے بعد بلوچ مسنگ پرسنز کے مسئلے پر میڈیا میں ایسا سناٹا چھایا یا جس کی گونج آپ آج بھی سن سکتے ہیں۔ اس نئی حکومت میں ہمیں بتایا جاتا ہے کہ میڈیا نسبتاً آزاد ہے۔ کئی معروف چہرے جو عمران خان کی حکومت میں غائب ہوگئے تھے یا اپنا جہاز یوٹیوب کے محاذ پر لے گئے تھے، وہ واپس نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
شیخ رشید کے بارے میں لطیفے کھل کر سنائے جاتے ہیں، بنی گالہ کے باتھ روم کا تذکرہ عام ہے۔ کچھ نظریاتی صحافی فوج کے ادارے کو بھی للکارتے رہتے ہیں لیکن لیکن شاید ہی کوئی ذکر کرتا ہو کہ ہمارے یہاں ہزاروں خاندان صرف یہ سوال کر رہے ہیں کہ ہمارا بندہ اٹھایا تھا واپس کرو یا عدالت میں لاؤ، سزا سناؤ، چاہے تو پھانسی پر لٹکا دو لیکن بندہ تو دکھاؤ، بات تو کرا دو۔
کوئی بھی صحافی، اس کا نظریہ کوئی بھی ہو، کیا دل پر ہاتھ رکھ کر کہہ سکتا ہے کہ ایک شہری کا اغوا، جبری گمشدگی شیخ رشید کی پیشگوئیوں سے بڑی خبر نہیں ہے۔
اللہ نہ کرے لمز کا کوئی طالب علم مسنگ ہو جائے۔ اللہ نہ کرے کسی کا بھی باپ بھائی بہن جبری اغوا ہو جائے۔
بلوچ والدین لمز کے طلبا کے والدین سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ اپنے بچوں کو اپنی استطاعت کے مطابق کراچی، لاہور کے کالجوں میں بھیجتے ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ یہ جگہیں بلوچستان سے زیادہ محفوظ ہیں اور اب کراچی یونیورسٹی سے بھی ان کے بچے اٹھائے جا رہے ہیں۔
فرض کریں بے نظیر بھٹو اپنے بیٹے بلاول بھٹو کو انگلینڈ کے بجائے لمز پڑھنے بھیجتیں کہ وہ کم از کم کراچی یونیورسٹی سے زیادہ محفوظ ہے۔ وہاں سے پانچویں سمسٹر کے بعد بلاول کو اٹھا لیا جاتا کوئی خبر نہیں آتی۔
ہیومن رائٹس کمیشن ایک بیان جاری کرتا، وہ دو دن واپس نہیں آتا، بے نظیر کیا کرتیں؟ ہفتہ نہیں آتا تو بھوک ہڑتال کرتیں کراچی پریس کلب کے سامنے، مجھے نہیں پتا کہ کیا کرتیں لیکن یہ نہیں کرتیں کہ بلاول کو بھول کر کہتی ہیں کہ ’چلو اس ملک میں تو یہ ہوتا رہتا ہے، پہلے شیخ رشید کا لطیفہ سنا لیتے ہیں۔‘
بلاول بھٹو کو کم از کم یہ تو چاہیے کہ کسی دن سمی دین بلوچ کو فون کرکے پوچھے کہ ’بہن بہن کتنے سال ہوگئے اپنے باپ کو ڈھونڈتے؟‘

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو سمی بلوچ لاپتہ افراد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں سنانے کا حکم کالعدم قرار
Next Article سید مجاہد علی شاہ کا تجزیہ : مہنگا پیٹرول، آرڈی ننس پر چلتی اسمبلی اور مشرف کی واپسی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2026

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

بلاول بھٹو ملتان پہنچ گئے : آج ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

ستمبر 8, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع نومبر 9, 2026
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور نومبر 8, 2026
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 8, 2026
  • غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم نومبر 8, 2026
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.