Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
  • کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی
  • ایمرجنسی کا نفاذ: قومی ضرورت یا جمہوریت کے لیے نیا امتحان؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • خیبر پختون خوا میں وفاق کی حکمرانی : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد حنیف کا کالم:45 سال بعد مرگِ یوسف کی خبر
لکھاری

محمد حنیف کا کالم:45 سال بعد مرگِ یوسف کی خبر

ایڈیٹرمارچ 9, 202429 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شعر یاد نہیں رہتے۔ کبھی کبھی سکول میں رٹا لگایا ہوا علامہ اقبال یا مولانا حالی کا شعر یاد رہ جاتا ہے یا کبھی کسی نعت خوان یا قوال سے سُنا ہوا کوئی مصرع ذہن میں آتا ہے۔ سپریم کورٹ سے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بارے میں ریفرنس پر رائے سُنتے ہوئے ایک شعر یاد آ گیا جو پھانسی کے بعد بھٹو مخالف رسالے کے سرورق پر پڑھا تھا۔
سرورق پر بھٹو کی لاش کی تصویر تھی اور نیچے جلی حروف میں یہ شعر لکھا تھا:
سُنے جاتے نہ تھے تم سے میرے دن رات کے شکوے
کفن سرکاؤ میری بے زبانی دیکھتے جاؤ
چونکہ اس ریفرنس کے مدعی فیصلے سے مطمئن ہیں تو باقی لوگوں کو بھی مطمئن ہو جانا چاہیے۔ عام زبان میں فیصلے کی سمجھ یہ آئی کہ بھٹو کو پھانسی دینے والے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔
عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کرنے والوں کو آج کل ضمانتیں بھی نہیں مل رہیں، اس لیے عدلیہ کے فیصلے کا مکمل احترام ہے۔
قانون کی زبان سمجھ نہیں آتی اور جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو قانون کے ماہر ہمیں سمجھائیں گے کہ 45 سال بعد بھٹو کو اب انصاف ملا ہے یا صرف ایک بے انصافی کو بے انصافی کہہ کر معاملہ رفع دفع کیا گیا ہے، کیونکہ اگر ظلم ہوا ہے تو یہ کیسا انصاف ہے کہ ظالم کا نام بھی نہیں لے سکتے۔
صحافت کا آغاز فیشن جرنلزم سے کیا تھا، رنگ برنگے کپڑوں کے بارے میں شاعرانہ سُرخیاں لگانا میرے کچے پکے صحافیانہ کیریئر کا سُنہرا دور تھا۔
ایک محترم ایڈیٹر کچھ خاص طرح کے لباسوں کے لیے انگریزی کی ایک اصطلاح استعمال کرتی تھیں جس کا اُردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’یہ لباس آپ کے بہت سے گناہ چھپا لے گا۔‘ انگریزی میں اُسے Multitude of sins کہتے تھے۔
قانون کی جادوئی زبان بھی کبھی آپ کو انصاف بھی دے سکتی ہے اور کبھی آپ کے بہت سے گناہ چھپانے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
اچھی شاعری اپنی زبان خود بناتی ہے۔ کبھی بہت سے گناہوں سے پردہ اٹھاتی ہے اور کبھی ایک ہُوک بن کر ایک پوری نسل کی اُداسی کو چند سطروں میں بیان کرتی ہے۔
شاعری پسند جیالے بھٹو کی پھانسی کو یاد کر کے ایک نظم سُنایا کرتے تھے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اُس کی بھولی بسری ایک لائن یاد آئی۔ ایک دوست نے کہیں سے ڈھونڈ کر بھیج دی۔ آپ بھی سُنیے:
اب نہیں ہوتیں دعائیں مستجاب
اب کسی ابجد سے زندانِ ستم کُھلتے نہیں
سبز سجادوں پہ بیٹھی بیبیوں نے
جس قدر حرفِ عبادت یاد تھے، پُو پھٹے تک انگلیوں پر گِن لِیے
اور دیکھا رحل کے نیچے لہو ہے
شیشئہ محفوظ کی مٹی ہے سُرخ
سطرِ مستحکم کے اندر بست و در باقی نہیں
ایلچی کیسے بلادِ مصر سے
سوئے کنعاں آئے ہیں
اِک جلوسِ بے تماشا گلیوں بازاروں میں ہے
یاالٰہی مرگِ یوسف کی خبر سچی نہ ہو
اب سمیٹو مشک و عنبر، ڈھانپ دو لوح و قلم
اشک پونچھو اور ردائیں نوکِ پا تک کھینچ لو
کچی آنکھوں سے جنازے دیکھنا اچھا نہیں
45 سال پہلے بھٹو کی گردن میں پھانسی کا پھندہ فِٹ کرنے کے بعد ہماری کچی آنکھوں نے اور بھی بہت جنازے دیکھے ہیں۔
خود کچی آنکھوں والوں کے جنازے ہم نے خود اُٹھائے ہیں۔
اِس ریفرنس کے مدعی آصف زرداری ہیں، جب صدر تھے تب (یہ ریفرنس) بھیجا تھا۔ اب فیصلہ لے کر وہ دوبارہ صدر بننے جا رہے ہیں۔
انھوں نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں پاکستان میں پھانسیوں پر پابندی لگا رکھی تھی جو کئی سال چلی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ادارے کی طرف سے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ دراصل اس ملک میں پھانسی کی سزا سنانے کی طاقت رکھنے والے بھی صحیح نہیں مِلے۔
ہمارے آنے والے صدر اگر بھٹو کو انصاف دلوانا چاہتے ہیں تو اُن پھانسی گھاٹوں پر تالے لگوائیں جہاں ایسے لوگوں کی گردن کے گِرد پھندہ لگایا جاتا ہے جن کے لیے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکے تھے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:اسرائیلی فوجی امداد کا امریکی چور دروازہ
Next Article صدر پاکستان کے انتخاب کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی

اکتوبر 14, 2026

زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ

اکتوبر 14, 2026

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی اکتوبر 14, 2026
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ اکتوبر 14, 2026
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 14, 2026
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی اکتوبر 13, 2026
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی اکتوبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.