Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کیا ہونے والا ہے؟۔۔مظہر عباس
لکھاری

کیا ہونے والا ہے؟۔۔مظہر عباس

ایڈیٹراکتوبر 21, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دسمبر میں کیا ہونے والا ہے،کون جا رہا ہے اور کون آ رہا ہے؟ہلکی پھلکی موسیقی ہوگی کہ پکا راگ؟ ایک طرف حزب اختلاف کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے اور مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ حکومت دسمبر نہیں دیکھ پائے گی تو دوسری طرف کئی حکومتوں کا تجربہ رکھنے والے سینئر سیاست دان اور وفاقی وزیر شیخ رشید دعویٰ کر رہے ہیں کہ بڑی جھاڑو پھرنے والی ہے اور مسلم لیگ (ن) کا وجود ہی نہیں رہے گا۔ مجھے تو خیر اچانک دہشت گردی کی نئی لہر سے پریشانی ہے۔ ایک بات طے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے لئے یہ فیصلہ کن معرکہ ہے۔ ایسے میں ایمپائر کا رول انتہائی اہم ہو گا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ماسوائے 1983کی تحریک بحالی جمہوریت( ایم آر ڈی) کے سب تحریکیں شہری علاقوں میں چلی ہیں۔1967اور 1977کی تحریکوں کے نتائج مارشل لا کی صورت میں سامنے آئے جبکہ 2007میںپرویز مشرف کے خلاف وکیلوں اور سیاسی تحریک کے نتیجے میں مشرف صاحب کو جانا پڑا۔
حکومتیں اکثر وہی غلطیاں کرتی ہیں جو موجودہ حکومت کر رہی ہے۔ خود ہی سیاسی ماحول گرم کر دیا اور معرکہ کی تیاری شروع کر دی۔ اب تو ’’کورونا‘‘ پر بھی سیاست ہو رہی ہے ،یہ بات طے ہے کہ کورونا کے واقعات میں تیزی آئے گی تو الزام اپوزیشن پر جائے گا۔کمر توڑ مہنگائی کی صورت میں حکومت نے حزبِ اختلاف کو ایندھن فراہم کر دیا ہے۔ شاید ہم میں سے کسی کو اس درد کا احساس نہ ہو جس کا گزارہ صرف روٹی اور پیاز پر ہوتا ہے۔اب تو دونوں چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں۔ 6روپے کی روٹی اب 8روپے کی ہو گئی ہے اور اب پیاز کے بجائے پانی پر گزارہ کر رہاہے وہ بھی گندا پانی۔ اصل لڑائی پنجاب میں ہونی ہے جہاں حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود مسلم لیگ(ن) سب سے بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے۔ اب تو اس کے رہنماؤں نے جیل بھی دیکھ لی ہے۔ ان پر سنگین الزامات ہیں، کیا یہ سب نا اہل ہو جائیں گے یا ایک بار پھر ڈرائی کلینر کی دکان کھل جائے گی جس کی امید لگائے شیخ صاحب کب سے مسلم لیگ (شین) بننے کا انتظار کر رہے ہیں۔ احتساب میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ چیئرمین نیب جناب جسٹس (ر) جاوید اقبال صاحب کو موجودہ حزب اختلاف لائی تھی۔ اب اگر انہوں نے بھی سیاست دانوں سے وفاداری بدل لی ہے تو عمران کیا کرے۔ کبھی موقع ملا تو جناب خورشید شاہ سے، زرداری صاحب یا نواز شریف صاحب سے معلوم کروں گا کہ یہ قمر زمان چوہدری کیوں نہ بن سکے۔ جاوید صاحب سے صرف اتنی گزارش ہے کہ آپ میں یہ تبدیلی ویڈیواور جاوید چوہدری کے انٹرویو کے بعد آئی یا پہلے؟
بہرحال پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ہدف کوئی بھی ہو،مائنس ون سے بات مائنس جمہوریت کی جانب نہ چلی جائے، عمران خان کا استعفیٰ لینا آسان نہیں ہو گا۔ جلسوں، ریلیوں اور احتجاج کے دوسرے ذرائع سے حکومتیں گئی ہیں تو آمریت کا تحفہ ہی دے کر۔ دوسری طرف اگر آپ کی نظر میں سب چور، ڈاکو، مافیا اور کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے تو پھر ان کی سیاسی طاقت اب تک موجود کیوں ہے؟کیا لوگوں کو آزاد عدلیہ پر اعتماد نہیں ہے یا پھر نیب اور FIAکو اتنا سیاست زدہ بنا دیا گیا ہے کہ سچ بھی جھوٹ لگتا ہے اور احتساب انتقام؟ احتجاجی تحریک زور پکڑتی ہے کہ نہیں؟ یہ ہمیں ایک ماہ میں پتا چل جائے گا۔ اصل معرکہ پنجاب میں ہی نظر آئے گا۔ 2014میں بھی لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد تک ہوا تھا۔ اس وقت بھی اصل طاقت ،خان صاحب کو علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دی تھی۔ اس بار پی ڈی ایم کی سربراہی مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ہے۔ ان کا موقف واضح ہے، وہ نئے انتخابات چاہتے ہیں اور عمران کا استعفیٰ۔ نواز شریف سیاست میں واپسی جبکہ پی پی پی حزبِ اختلاف بھی ہے اور حزبِ اقتدار بھی۔ مقدمات کے فیصلے اگر ان دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں کے خلاف آ گئے اور اُن میں سے کچھ نا اہل ہو گئے تو وزیراعظم عمران خان مارچ کے بعد انتہائی طاقتور ہو جائیں گے اور کوئی بعید نہیں کہ وہ اسی طرح کی ترامیم آئین میں لے آئیں جیسی میاں صاحب نے 1997کے بعد کرنے کی کوشش کی تھی۔
نظر یہ آتا ہے کہ اگر شریف برادران بشمول خاندان سیاست سے باہر نہیں ہوتا تو عمران کیلئے مارچ، اپریل میں بلدیاتی الیکشن کرانا مشکل ہے۔ نواز شریف کا جارحانہ بیانیہ ماضی میں بھی سامنے آیاتھا جب انہوں نے ڈکٹیشن نہ لینے کی بات کی تھی، کارگل پر کمیشن بنانے اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی بات کی تھی۔ پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ کیا اس بار کچھ مختلف ہوگا؟ پی پی پی کا بڑا مسئلہ قیادت کا ہے۔ بےنظیر بھٹو کی شہادت نے ان کی سیاست میں بڑا خلا پیدا کر دیا ہے۔ آصف زرداری کی شخصیت ہمیشہ متنازع رہی ہے۔ بلاول بھٹو کے سامنے ابھی ایک لمبی اننگز کھیلنے کا موقع ہے۔ پنجاب میں برسوں بعد پارٹی کو موقع ملا ہے۔ دیکھنا ہو گا کہ وہاں جلسوں میں پی پی پی کے کتنے جھنڈے نظر آتے ہیں؟
پاکستان میں رائج ’جمہوری نظام‘ کے بارے میں دو واضح آرا موجود ہیں۔ کچھ کا خیال ہے یہ جمہوریت ڈھونگ ہے اور چند خاندانوں تک محدود ہے۔ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ملک میں مارشل لایا آمریت بھی انہی کی وجہ سے آتی ہے مگر سوال یہ ہے کہ پھر متبادل کیا ہے؟ اس کا جواب تا حال نہیں آیا۔دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ افراد میں خامی ہو سکتی ہے مگر نظام یہی بہتر ہے اور اس میں بہتری لانی چاہئے۔ مگر لائے گا کون؟ کبھی ہم صدارتی نظام کی بحث میں الجھ جاتے ہیں تو کبھی کسی آمر کا انتظار کرتے ہیں۔ دنیا میں برسوں لگے جمہوریت آنے میں۔میری ذاتی رائے میں سیاسی جماعتوں میں ’’جمہوریت‘‘ آنا پہلی سیڑھی ہو گی۔ ایک بہتر نظام کیلئے اب تک یہ جماعتیں، ماسوائے جماعت اسلامی کے، اس میں ناکام رہی ہیں۔ جماعتوں کے اندر احتساب کا نظام قائم ہو گا تو شاید نیب کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ کوئی جماعت الیکشن ہار جائے تو اس کےسربراہ کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ اس حکومت نے پانچ سال پورے کئے تو جمہوری تسلسل آگے ہی بڑھے گا ورنہ ہم پھر واپس 2007میں چلے جائیں گے۔ یا پھر…
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری، وفاقی حکومت کہاں کھڑی ہے؟
Next Article شہر افسوس اور ہم۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.