Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمریت سے محبت کرو۔۔مظہر عباس
لکھاری

آمریت سے محبت کرو۔۔مظہر عباس

ایڈیٹرجون 17, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جمہوریت کیخلاف ایک وعدہ معاف گواہ کا بیان۔
آمریت اچھی ہوتی ہے ۔یہ جب بھی آتی ہے جمہوریت کو ساتھ لاتی ہے۔ ہر بار صاف ستھرا یا ڈرائی کلین کرکے۔مجھے اسی لیے یہ پسند ہے۔ جب بھی یہ آئی میں نے مٹھائی تقسیم کی ۔ جمہوریت نے مجھے کیا دیا، صاحب، سوائے جمہوریت کے خلاف بات کرنے کے تویہ آزادی مجھے آمریت میں بھی حاصل تھی۔آمریت میں چاہوں تو جس سیاست دان کے خلاف مرضی بولوں۔جمہوریت میں بھی آپ کسی سیاست دان کیخلاف بول سکتے ہیں۔
شوگر کمیشن پر چاہوں توجتنا جی چاہے بولوں یا لکھوں، پانامہ پرجو دل کرے کہتا پھروں۔ یہ آزادی مجھے آمریت میں بھی حاصل تھی ۔آمریت سے میری محبت اٹل ہے،میں بڑا جمہوریت پسند بنتا تھا ۔ آزادی اظہار کی بات کرتا تھا ۔ جمہوریت آئی تو پتا چلا اتنا بھی نہیں لکھ سکتا جتنا آمریت میں لکھ سکتا تھا ۔ ذرا کسی ایسے میگا اسکینڈل پر لکھ کر تو دکھالوں جس میں دور سے بھی کسی نامعلوم کی جھلک نظر آئے۔
اب اگر جمہوریت میں جمہور کا یہ حال ہےتو پھر میں آمریت سے کیوں نہ محبت کروں۔کونسی ایسی جمہوریت ہے جو آمریت نہیں لائی۔ بنیادی جمہوریت، صدارتی جمہوریت۔ غیر سیاسی جمہوریت اور پچھلے چند برسوں سے سکینڈ جمہوریت اب اور کیا چاہیے اور کیا کرے آمریت جمہوریت کے لیے؟
اب تو جمہوریت میں کاروبار کی بھی اجازت ہے، اب توجمہوری یا نام نہاد جمہوری حکمرانوں کوبھی آمرانہ انداز میں حکومت چلانے کی عادت پڑگئی ہے۔بس اقتدار کا لالچ دوفوراً وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں۔
آمریت جب بھی آتی ہے صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ سب سے پہلے جمہوریت کی صفائی، آئین کی صفائی، پریس کی صفائی ، عدلیہ کی صفائی ،سیاست کی صفائی۔کبھی یہ سب بہت گندے ہوجاتے ہیں تو نیا برانڈ آ جاتا ہے۔ نئے گروپ، نئے لیڈر باقی کچھ کو ڈائی کلین کردیا جاتا ہے۔ رہ گی بات ادیبوں، دانشوروں اور صحافیوں کی تو ماشااللہ چندایک گمراہوںکو چھوڑ کر سب ایک دعوت پر آجاتے ہیں۔
کہاتھا ناں پاکستان سیاست دانوں نے نہیں بنایا ’معجزہ‘ تھا ۔ میں تو سمجھا تھا یہ سیاست دانوں نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں طویل جدوجہد کے بعد پاکستان بنایا۔مجھے تو آمریت پسند ہے اور میں نے پاکستان بننے کے10سال بعد ہی جمہوریت کا بستر گول کروادیا اور1958میں پہلی بار مجھے مٹھائی تقسیم کرنے کاموقع ملا۔ وہ دن ہےاور آج کا دن یا تو یہ خود آتی ہے یا لائی جاتی ہے۔کبھی کچھ بھٹکے ہوئے سیاست دان آجاتے ہیں اور کبھی آمریت پربھی جمہوریت کا بخار سوار ہوجاتا ہے۔
فاطمہ جناح آئیں اور سمجھیں کہ آمریت کے زیر سایہ ہونے والے صدارتی الیکشن میں آمر کو ہرا دیں گی لیکن لگ پتا گیا توسیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔ اب ذرا سوچیں ایک آمرگیا تو اقتدار دوسرے کو سونپ گیا میں نے اس پر بھی مٹھائی تقسیم کی ۔پھر ایک اور مختصر ساجمہوری دور آیا اور مجھے چار سال مٹھائی کاانتظار رہا مگر اس جمہوریت نواز کو بھی سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کا لقب لینا پڑا کیونکہ کوئی آئین موجود نہیں تھا ۔
اس پر جب عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنےاور عوام کو زبان دینے کا بھوت سوار ہوا اور وہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے چل پڑا تو بڑے مائی باپ کا حکم آگیا کہ اسے فارغ کردو۔ اس سے حماقت یہ ہوئی کہ اس نے ایک سال پہلے ہی الیکشن کا اعلان کردیا اور پھر وہی ہوا جس کا انتظار تھا۔
جمہوریت گئی اور آمریت آگئی ۔ وہ موجودہ رہنمائوں جیسا نہیں تھا۔ لہٰذا اس کا توقصہ تمام ہونا ہی تھا۔ پھر آمریت نے رج کر11سال حکومت کی ۔
آخری آمریت دیکھے کچھ عرصہ ہوگیا وہ روشن خیال آمریت تھی ۔ نظریہ ضرورت، آخر ضرورت کے تحت آتاہے۔ اب اس میں عدلیہ کا کیا قصور۔پھر ہماری عدلیہ بھی اپنے آپ کو آزاد کرنے میں لگ گئی۔
میڈیا بھی اپنے آپ کو آزاد تصور کرنے لگا اس کا بھی کچھ بندوبست کرنا پڑا۔پھر کچھ ایسا ہوا جس سے معاملہ بگڑ گیا۔ وہ آئی اور اس نے آمریت کو للکاراتو راستے سے ہٹا دی گئی ۔ اب میری آمریت کو کسی سے خطرہ نہیں۔ وہ جمہوری شکل میں ہی کیوں نہ رہے سب اپنے سے لگتے ہیں۔
دیکھیں جمہوریت کی گاڑی آمریت کی پٹری پر کتنے اچھے انداز میں چل رہی ہے۔اب جو اچھا برا ہے وہ جمہوریت جانے اور جمہوریت نواز۔کراچی میں جیتنے والی جماعت چار سیٹوں پر خوش اور قومی جماعت سندھ تک محدود ، رہی بات اپنے ہی بنائے ہوئے کچھ لوگوں کی جو ہماری آمریت ہی کی پیداوار ہیں تو ان کو سمجھا لیں گے۔
ان میں اپنے بہت ہیں۔کپتان ٹھیک ہے، ٹھیک جارہا ہے۔ کوئی فکر کی بات نہیں۔ اب کسی آمر اور آمریت کی ضرورت نہیں۔ ویسے بھی مٹھائی کھا کھاکرشوگر کا خطرہ ہے۔ اس لیے شوگر مافیا پر حملہ ہوا ہے۔ وہ بھی اب کہا ںجائیں گے ۔ اب جب بھی گالیاں پڑیں گی جمہوریت کو ہی پڑیں گی ، سیاست دان ہی برا ہے۔ بھلا ہو کورونا، کا سب کوہی گھر کا کردیا ہے۔
آخر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک یہ ، جمہوریت ہے میں اس کے خلاف دیئے گئے بیان سے نہیں پھروں گا قائم رہوں گا کہ آمریت سے محبت کرو۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبابو گوپی ناتھ ڈاکٹرائن اور کرنل صاحب کی پنشن۔۔ وجاہت مسعود
Next Article سخاوتِ مرداں۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026

خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا

اکتوبر 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.