مردان: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانے میں ناکام رہے ہیں۔
مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ معیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے والی کوئی حکومت اسےنہیں اٹھا سکتی، جب امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی تو معیشت بھی خراب ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانےمیں ناکام رہے ہیں، شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گالیکن وہ نہیں اٹھا سکے، شہباز شریف چین گئے اور سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرنےکی کوشش کی، چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی۔
(بشکری:جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

