ملتان(عدنان فاروق قریشی سٹاف رپورٹر )لیگی رہنماؤں کی ملتان آمد کے باعث سی پی او ملتان کی پہلی کھلی کچہری بھی ملتوی ہوگئی،انصاف کے متلاشی گھنٹوں انتظار کے بعد مایوس گھر لوٹ گئے۔تفصیل کے مطابق سی پی او ملتان رانا منصورالحق نے چارج سنبھالتے ہی کھلی کچہریاں لگانے کا اعلان کیا تھا اور دوروز قبل ہی ترجمان ملتان پولیس نے سی پی او ملتان کی ہفتہ کے روز آن لائن کھلی کچہری کی پریس ریلیز جاری کی تھی ۔
ہفتہ کے روز سی پی او ملتان کی آن لائن کھلی کچہری منعقد ہونا تھی تو عین اس وقت ملتان پولیس کے سربراہ کو معلوم ہوا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب دیگر قائدین کے ہمراہ ملتان پہنچ رہی ہیں اور انہوں نے 5 فروری کو ملتان کے نواحی علاقے کائیاں پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنا ہے جس کی سیکورٹی کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں شرکت کے لیے سی پی او ملتان کو فوری طور آن لائن کھلی کچہری کو منسوخ کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے سینکڑوں شہری سی پی او کو اپنی مشکلات بتانے کے لیے موبائل فون لیکر صبح سے سوشل میڈیا اور کال پر رابطہ کرنے کا انتظار کررہے تھے اور انکو اچانک معلوم ہوا کہ کھلی کچہری منسوخ ہوگئی ہے۔
دریں اثناء لیگی رہنماؤں کی آمد پر ملتان پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئیے ہیں اور ان کی گزرگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہے جن میں ضلعی پولیس سمیت ٹریفک،ڈولفن اور ایلیٹ پولیس شامل ہے ۔
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

