Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اگر اشتعال انگیز بیانات سے دہشت گردی ہوئی تو ذمہ دار ’غیرملکی ایجنٹ‘ ہوگا، مریم اورنگزیب
اہم خبریں

اگر اشتعال انگیز بیانات سے دہشت گردی ہوئی تو ذمہ دار ’غیرملکی ایجنٹ‘ ہوگا، مریم اورنگزیب

ایڈیٹرجولائی 10, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
maryam aurangzeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر اشتعال انگیز بیانات اور حرکتوں سے کسی قسم کا کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو اس کا ذمہ دار یہ ’غیرملکی ایجنٹ‘ ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو لوگ پگڑیاں اچھالتے تھے، لوگوں پر بے بنیاد الزامات لگاتے تھے وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف اچھا آدمی تھا اور ملکی تباہی کا ذمہ در سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ لوگ کہتے ہیں کہ توشہ خانہ سے چوری ہم نے نہیں کی، کہتے ہیں کہ مجھے کیا پتا 190 ملین پاؤنڈ کے لفافے میں کیا تھا، مجھے کچھ پتا نہیں میری کابینہ کے سارے افراد سے پوچھیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو جھوٹا، دھوکے باز، فراڈیہ اور ذہنی مریض ہے جس کا مرض لاعلاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص کا مرض لاعلاج ہے، کیونکہ اس کا مرض جھوٹ بولنا، فراڈ کرنا، سازش، فتنا مچانا ہے جو خود کہتا تھا کہ ملک کے ٹکڑےٹکڑے ہو جائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل شہباز شریف نے ان تمام چیزوں کی نشان دہی کی کہ ملک سے باہر بیٹھا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، جنہوں نے لسیبلہ (بلوچستان) میں ہیلی کاپٹر کے شہدا کے لیے مہم جوئی کی، جنہوں نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، کبھی وزیراعظم، کبھی وزیر داخلہ، وزیر قانون اور کبھی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف خطرناک سوشل میڈیا مہم چلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ اس غیرملکی ایجنٹ، جھوٹے اور فراڈیے کی پراکسیز ہیں، جو کبھی کہتا ہے کہ مجھ پر راکٹ لانچر کے ساتھ حملہ ہونے والا ہے، قاتلانہ حملہ ہونے والا ہے، کوئی اس سے پوچھے کہ اگر تم پر حملہ ہونے والا ہے تو کیا بالٹی یا ڈھکنا رکھنے سے حملہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے ) کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جن پر تحقیقات ہو رہی ہے، وہ تمام عناصر جو صحافت اور اظہار آزادی کا سہارا لے کر اس شخص کی پراکسیز بن کر اس قسم کا خطرناک کھیل کھیلتے ہیں ان کے خلاف تمام ثبوت آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات اور حرکتوں سے کسی قسم کا کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو اس کا ذمہ دار یہ غیرملکی ایجنٹ ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے شرم آدمی یہ پوچھتا ہے کہ نو مئی کا فائدہ کس کو ہوا، جس شخص نے منصوبہ بندی کی، ذہن سازی کی اس کا منصوبہ بنایا، اس کی ہدایات دیں اور اس پر عمل کیا وہ پوچھتا ہے نو مئی کے واقعہ سے کس کو فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے اور سازش کو ناکام بنانے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے، اور تم (عمران خان) جیسا شخص جو کہ نوجوانوں کو اکساتا ہے وہ پوچھتا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم (عمران خان) کہتے ہو کہ تم سے زیادتی ہوئی ہے، میں تمہیں بتاتی ہوں کہ زیادتی کیا ہوتی ہے، زیادتی وہ ہوتی ہے جب تین بار منتخب وزیراعظم کو پانامہ کا سہارا لے کر ان کو اپنی بیٹی کے ساتھ جیل میں ڈالنا، اس کو تمام سہولیات سے محروم رکھنا اور باہر امریکا میں یہ کہنا کہ واپس جاکر ان کے کمرے سے اے سی اتاروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جب عدالتی احکامات پر تمہیں عزت دار طریقے سےزمان پارک میں وارنٹ گرفتار دیے گئے تو تم نے رینجرز اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکوائے جس کی تربیت تم زمان پارک میں دے رہے تھے، جب تہمیں وارنٹ دیا گیا تو تم نے کہا کہ ’اٹیک‘ اور اس کی تم مہینوں سے تربیت دے رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو مجرم قانون کی خلاف وزری کرتے ہیں اور قانون سے بھاگ رہے ہوتے ہیں ان کو ایسے ہی اغوا کیا جاتا ہے اور یہ ہم نے نہیں کیا یہ عدالتی احکامات تھے، خواتین، ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو ڈھال بناکر تم خود چارپائی کے نیچے گھس گئے، لوگوں کی بیٹیوں کے ساتھ یہ سلوک کرکے آج تم کہتے ہو کہ غیرانسانی سلوک ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پھر کہتے ہو کہ سپریم کورٹ نے وارنٹ کو غیرقانونی قرار دیا، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس گرفتاری کو آئینی قرار دیا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز شریف، اسٹیبلشمنٹ اور میرے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے اب اس کی باتوں پر دکھ ہوتا ہے، تم نے 9 مئی واقعہ کیا، جی ایچھ کیو پر حملہ کیا، شہدا کی یادگاریں توڑیں، مسجدیں، ہسپتالیں جلائیں، جناح ہاؤس جلایا، ریڈیو پاکستان جلادیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے جو ملکی معیشت کے ساتھ سازش کی گئی یہ تمام چیزیں سوچی سمجھی ذہن سازی کا نتیجا تھیں جو کہ پاکستان کے سامنے آچکی ہیں، اب شہزاد اکبر بھی گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف بہت اچھے آدمی ہیں سارا کام جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے تباہ کیا، اب وہ بھی سوچتے ہوں گے کہا کیا لوگ ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جس جس جرم کا لوگوں پر الزام لگاتے تھے آج اس کے مجرم وہ خود ہیں، آج تک کسی سیاسی جماعت میں ایسا مجرم نہیں جس نے شہدا کی یادگاریں جلائی ہوں اور ان کی بے حرمتی کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ شخص عوام کی ترقی کو روکنے کا مجرم ، روزی روٹی کا مجرم، دوبارہ لوڈ شیڈنگ کو لانے کا مجرم، دوبارہ ملک میں دہشت گردی لانے کا مجرم، ملکی معیشت تباہ کرنے کا مجرم، پولیس رینجرز کے سر پھاڑنے کا مجرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں جو بھی ملوث ہے ایک ایک کے ساتھ قانون کے نمٹا جائے گا، جو جان بوجھ کر اس مہم کا حصہ ہیں جن کے شواہد آچکے ہیں اور روز ایک نیا بیانیہ بناتے ہیں اور اس پر مہم چلانا شروع کرتے ہیں ان سب کا علاج قانون کے مطابق ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر عمران خان کہتے ہیں کہ انہوں نے مذمت کی تھی، پہلے انہوں نے کہا اگر مجھے گرفتار کیا اپنے اپنے مورچے سنبھال لو اور اسلام آباد ہائی کورٹ آتے وقت ایک پیغام جاری کیا کہ اگر مجھے گرفتار کیا تو اس کا ردعمل آئے گا
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #Maryam #maryam aurangzeb #PTI imran khan maryam nawaz آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال ایران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان کے پہلے عجائب گھر کی تعمیر آخری مراحل میں ،8کروڑروپے لاگت کامنصوبہ دسمبرمیں مکمل ہوجائے گا
Next Article پرویز الٰہی کی عدالت میں ضمانت کیلئے معنی خیز دہائی، کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 4, 2026

نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے

اگست 13, 2026

آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.