Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اب کون مستعفی ہوگا؟۔۔منصور آفاق
لکھاری

اب کون مستعفی ہوگا؟۔۔منصور آفاق

ایڈیٹرجولائی 31, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mansoor afaaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

( میں دہری شہریت رکھنے والے وزیراعظم کے خصوصی معاونین اور مشیروں کے خلاف کچھ لکھنے سے پہلے اس بات کا اقرار کرنا چاہتا ہوں کہ میں دہری شہریت رکھتا ہوں۔پاکستان کے ساتھ برطانیہ کا بھی شہری ہوں۔ )
اگرچہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس کے استعفوں کا دہری شہریت سے کوئی تعلق نہیں مگر تانیہ ایدروس نے یہی کہا ہے کہ وہ دہری شہریت کے سبب مستعفی ہوئی ہے۔ بہرحال دو استعفے سامنے آئے ہیں۔ دہری شہریت کے سبب یا کسی اور وجہ سے مگر عوامی نمائندوں کی پہلی فتح ہوئی ہے۔ حکومت میں ایک کشمکش عرصہ درازسے جاری ہے کہ حکومت کرنا ایم این ایز کاکام ہے ،وہ اس مقصد کےلئے عوام سے ووٹ لے کر آئے ہیں۔ عمران خان نے یہ جو ٹیکنو کریٹس کو معاون خصوصی بنا کر وفاقی وزیر کے اختیارات دے دئیے ہیں اور زیادہ اہم محکمے انہی کے پاس ہیں۔ لوگ تو یہاں تک کہنے لگے ہیں کہ پاکستان پر عوامی نمائندوں کی نہیں چند ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہے۔
وہ بھی ٹیکنوکریٹ کم اور سرمایہ دار زیادہ ہیں تقریباً تمام معاون خصوصی ارب پتی اور کروڑ پتی ہیں جنہوں نے غریبوں پر حکومت کرنی ہے۔ ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں سات روپے اضافے کی تجویزپیش کردی گئی ہے۔یہ کارنامہ یقیناًکسی مشیر کے مشورے کا ہی ہو گا۔ بہرحال واقفانِ حال یہی الزام لگاتے ہیں کہ اُس 80کروڑ میں سے انہوں نے آج تک ایک روپیہ بھی پاکستان کوواپس نہیں کیا۔ کچھ اطلاعات کے مطابق عوام پر پٹرول کی قیمتوں کے بم گرا نے میں مشیران کا اہم کردار ہے۔ توقع تھی کہ غیر ملکی شہریت رکھنے کے سبب کئی اور مشیر بھی مستعفی ہونگے مگر ابھی اس طرف سے بالکل خاموشی ہے۔ عمران خان کےمشیروں میں سات افراد دہری شہریت رکھتے ہیں یا غیرملکی رہائشی ہیں۔ جہاں کسی اور ملک کا رہائشی ہونا یا گرین کارڈ رکھنا تو کوئی ایسی بات نہیں جس پر اعتراض کیا جا سکے۔ ہاں دہری شہریت مسئلہ ہے اس پر سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں اور ملکی قوانین کا احترام جزوِ ایمان ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ظفرمرزا کا نام دہری شہریت والوں لوگوں میں نہیں تھا مگر وہ بھی دہری شہریت کی وجہ سےمستعفی ہوئے ہیں۔ ممکن ہے انہوں نے اپنی دہری شہریت اس وقت ڈکلیئر نہ کی ہو۔ یہ بات طے ہے کہ ان دو کے مستعفی ہونے کی وجہ سے دہری شہریت رکھنے والے باقی لوگوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ویسے کتنی عجیب بات ہے کہ یورپ کے ممالک جہاں دہری شہریت کی اجازت ہے وہاں دہری شہریت کے حامل لوگ وزیر بلکہ وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔
ایک اہم ترین سوال یہ ہے کہ وہ سینکڑوں بلکہ ہزاروں آفیسرز جن کے پاس دہری شہریت ہے انہیں کس خانے میں فٹ کیا جائے۔ ذاتی طور میں دہری شہریت کا مخالف نہیں ہوں۔ دوہری شہریت کے لئے جو اوتھ اٹھایا جاتا ہے اُس میں یہ کہیں نہیں ہوتا کہ آپ جس ملک سے تعلق رکھتے ہیں اِس ملک کو اُس پر بھی ترجیح دیں گے۔ وہ برٹش پاکستانی نوجوان جو وہاں پیدا ہوئے وہ کس قدر پاکستانی ہوتے ہیں اس کا صحیح اندازہ برمنگھم یا لیڈزمیں برطانیہ کے ساتھ ہونےوالے کرکٹ میچ میں ہوتا ہے کہ تمام برٹش پاکستانیوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم جیسا لباس پہن رکھا ہوتا ہے اور برطانوی ٹیم کو یوں لگ رہا ہوتا ہے کہ جیسے وہ برطانیہ میں نہیں پاکستان کے کسی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیل رہی ہے۔ تقریباً 80فیصددیکھنے والے پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے لگا رہے ہوتے ہیں۔ اسی بات کو بنیاد بنا کر ایک بار برٹش نیشنل پارٹی کے ایک اہم عہدہ دار نے کہاتھا کہ ’’یہ کبھی برٹش نہیں ہو سکتے انہیں واپس اپنے ملک بھیج دیا جانا چاہئے‘‘۔ برطانیہ میں کسی وقت ایسی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جیسی کہ اِس وقت زمبابوے میں ہے کہ وہاں کے رہنے والے سفیدفاموں کوجو تقریباً اٹھارہویں پشت سے وہاں رہ رہے ہیں یہ کہا گیا کہ تم اپنے وطن میں واپس جاؤ تو وہ کہہ اُٹھیں ’’ کونسا وطن‘‘۔ یہ تو یونہی ایک خیال تھا جو ذہن میں آگیا۔سچ یہی کہ ایک جسم کے دو وطن نہیں لگتے۔ برسوں پہلے میں نے کہا تھا
محبت کے سفر میں چھوڑ دے تقسیم خوابوں کی
کسی بھی اک بدن کے دو وطن اچھے نہیں ہوتے
دیکھتے ہیں اب کون مستعفی ہوتا ہے۔ برطانیہ میں ذرا ذرا سی بات پر وزیر استعفیٰ دے دیتے ہیں۔ ایک خاتون وزیر کے شوہر نے اس کے سرکاری فون سے کسی کو ٹیلی فون کردیا جس کا کل بل نو پونڈ بنا ،صرف اسی سبب سےخاتون وزیر کو اپنی وزارت چھوڑنی پڑی۔ ایک وزیر داخلہ نے اپنی بیٹی کی نینی کے معمول کے ویزے میں صرف اتنی سفارش کردی کہ اسے ذرا جلدی لگادیں۔ اس جرم میں اسے مستعفی ہونا پڑ گیا۔ دہری شہریت رکھنے والے افراد تہذیب یافتہ دنیا کی یہ تمام روایات جانتے ہیں اور مہذب ہونے کے دعویٰ دار ہیں۔ اس لئے میں مسلسل یہی سوچ رہا ہوں کہ اب کون مستعفی ہوگا۔ معاملہ صرف دہری شہریت والوں تک محدود نہیں مگراب جو بھی ہونا ہے عید کے بعد ہونا ہے۔ عید کے موقع پر کسی قربانی کاکوئی امکان نہیں۔ صرف وفاق میں نہیں پنجاب حکومت کےکچھ وزیر گھروں کا رخ کریں گے۔
(آخر میں ’’میڈیا منڈی ‘‘کے لئے ایک اطلاع ہے کہ قربانی کے جانور تیار رہیں )
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: چوہدری پرویز الہی اور جنت کے ٹکٹ
Next Article وزیروں کی باریک وارداتیں۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 3, 2026

بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور

نومبر 3, 2026

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔

نومبر 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 3, 2026
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور نومبر 3, 2026
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔ نومبر 2, 2026
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.