Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بلوچستان کی نوجوان آنکھوں میں والہانہ چمک۔۔مملکت اے مملکت / محمود شام
لکھاری

بلوچستان کی نوجوان آنکھوں میں والہانہ چمک۔۔مملکت اے مملکت / محمود شام

ایڈیٹراکتوبر 21, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mahmood shaam at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سندھی، پنجابی، بلوچی ہو کہ پشتو خوشبو
سب کو آپس میں ملاتی ہے مہکتی اُردو
میں کوئٹہ سے واپس کراچی آگیا ہوں۔ لیکن دل ابھی تک وہیں اٹکا ہے۔ کتنی محبتیں ملتی ہیں۔ وہاں خلوص ہے۔ مروت ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو لکھنے لکھانے کی طرف راغب کریں۔ بہت خوشی بھی ہورہی ہے۔ دلی تسکین بھی۔ ہم انتہاؤں میں رابطہ چاہتے ہیں۔ ٹوٹے دلوں کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ ہمیں کامیابی ہورہی ہے۔ سرکاری زبان اُردو اور پاکستان کی دیگر قومی زبانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے ہم مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کروارہے ہیں۔ لکھنا اُردو میں ہے۔ مگر اپنے اپنے محبوب علاقے کی ثقافت اور ادب کے ماضی حال مستقبل کے بارے میں۔ ملتان اور اس کے گردو نواح کے اضلاع میں سرائیکی ادب و ثقافت کے ماضی حال مستقبل پر مضامین بڑی تعداد میں موصول ہوئے۔ مئی کے گرم دنوں میں تقریب تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی۔ اب دوسرا سنگ میل کوئٹہ میں بلوچ ادب و ثقافت۔ پشتون ادب و ثقافت۔ ماضی حال مستقبل کے موضوعات پر مضامین کے انعام یافتگان کے اعزاز میں تقریب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے جناح ہال میں تھی۔ بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں سے مضامین بھی آئے اور انعام یافتگان بھی۔ جناح ہال میں قائد اعظم کی بڑی تصویر اور دیواروں پر پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کی رنگا رنگ پینٹنگز۔ اور ان کے درمیان سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی کی طالبات۔ بلوچستان کے نامور اہل قلم دانشور۔ ایوب بلوچ ۔ سرور جاوید۔ ممتاز یوسف۔ پروفیسر عرفان بیگ۔ سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک۔ نواب غوث بخش باروزئی۔ سابق اسپیکر راحیلہ درانی۔ موجودہ وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی۔ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبیں۔
دو نسلوں کے درمیان براہِ راست رابطہ۔ سب اپنے اپنے تجربات ۔ مشاہدات سناکر نئی نسل کو لکھنے پڑھنے کے خوش رنگ جہان کی طرف راغب کررہے ہیں۔ ہمارے مستقبل کی آنکھوں میں چمک بڑھ رہی ہے ۔ کسی کی توجہ اسمارٹ فون پر نہیں ہے۔ نہ ہی آپس میں باتیں۔
عطا شاد یاد آرہے ہیں۔ گل خان نصیر۔ اور ان کے ہم عصر۔ سب ہی اپنے اپنے عہد کو اپنی روح پرور شاعری سے سرشار کرگئے۔ بلوچی اورپشتون ادب میں بہت قیمتی اثاثے ہیں۔ ریاست اپنا فرض ادا کرے تو یہ اثاثے نئی نسل کو منتقل ہوسکتے ہیں۔ جواں سال ڈاکٹر نیلوفر نے انتہائی پُر اعتماد لہجے میں تقریب کی نظامت کی ہے۔ وزیر اطلاعات ظہور بلیدی بہت فخر سے کہہ رہے ہیں کہ پہلا انعام ان کے علاقے تربت کی طالبہ زیبا سعید نے حاصل کیا ہے۔ ژوب سے دو بہنیں عروبہ شاہد اور ایمن شاہد۔ پشتون ادب اور بلوچ ادب میں انعامات جیت گئی ہیں۔ نبیلہ ملک کو تیسرا انعام ملا ہے۔ سب کے چہروں پر ایک تمازت ہے۔
بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی عمارت میں کئی ہال ہیں۔ بیک وقت کئی کئی سیمینار، ورکشاپس اور تقریبات ہوتی رہتی ہیں۔ اپنے دَور کے عظیم فٹ بالر۔ جلال اپنی سادگی اور خلوص سے یہ تمام انتظامات اپنی نگرانی میں کرواتے ہیں۔
کوئٹہ میں آتے ہیں تو کتنی ہی صدیاں پاس سے گزرتی ہیں۔ نواب محمد اکبر بگٹی۔ اپنے طمطراق اور بلند خیالی کے ساتھ یاد آتے ہیں۔ عبدالصمد اچکزئی کی چادر اور پُر عزم چہرہ۔ میر غوث بخش بزنجو کی سب کو قریب لانے کی کوششیں۔ امیر قلات نواب احمد یار خان کی شفقت بھری شخصیت۔ جام غلام قادر آف لسبیلہ۔ نواب محمد باروزئی۔ طاہر محمد خان۔ فصیح اقبال۔ رازق بگٹی۔ صدیق بلوچ۔ کس کس کی یاد تازہ ہورہی ہے اور وہ ہزاروں نوجوان جو تاریک راہوں میں مارے گئے۔ جو بلوچستان کو شاندار اور پُر وقار بنانا چاہتے تھے۔
بازاروں میں رونقیں ہیں۔ کھانے پینے کا ہر بڑا سلسلہ موجود ہے۔ ملبوسات کے سارے برانڈز۔ مہنگی ۔ بڑی گاڑیاں۔ بلوچستان آگے بڑھ رہا ہے۔یہاں کے صدیوں پرانے لیکن آج بھی مرغوب۔ جوائنٹ۔ تری۔ سجی۔ نیلی چینک میں گرم گرم چائے ۔ نوجوان روایات پابندیوں کی زنجیریں توڑ کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہورہے ہیں۔ کوئٹہ ایئرپورٹ غریبانہ دَور سے نکل کر جدید برقی سیڑھیوں اور وائی فائی کے دَور میں داخل ہوچکا ہے۔ سمنگلی کی پہاڑیاں اپنے دامن میں نئے نئے پھول کھلتے دیکھ کر مسکرارہی ہیں۔کوہ مردار ۔ کوہ سلیمان کن اکھیوں سے تبدیل ہوتے شہر کو دیکھ کر مطمئن نظر آرہے ہیں۔ لیکن ان کی آوازوں پر کان دھریں تو لاپتہ نوجوانوں کے لیے سسکیاں بھی سنائی دیتی ہیں۔
انتہاؤں میں رابطے ہورہے ہیں۔ اسلام آباد۔ کوئٹہ کے دلوں کی دھڑکنیں ایک ہونی چاہئیں۔ اسی طرح پنڈی اور کوئٹہ کے درمیان فاصلے بھی کم ہونے چاہئیں۔ لہجے بدلنے چاہئیں۔ 71سال ہوگئے ایک دوسرے سے ملتے جلتے۔ اب تو انہیں ایک دوسرے کو سمجھنا چاہئے۔ اپنی مجبوریوں کا بدلہ دوسروں کی محرومیوں سے نہ لیں۔ یہاں کوئٹہ چھائونی اور کوئٹہ شہر کوبھی اپنے درمیان کھڑی رکاوٹیں۔ خاردار تاریں ہٹانی چاہئیں۔ سب کو ایک ساتھ رہنا ہے۔ اب تو وردیوں میں بلوچستان کے خوبصورت، تنومند جسم بھی ملبوس ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے مزاج کو جاننے کے مواقع بڑھ رہے ہیں ۔ سب ایک جیسے ہیں۔ حضور اکرمﷺ نے آخری خطبے میں فرمادیا تھا سب انسان برابر ہیں کسی کو دوسرے پر فوقیت نہیں ہے۔
سدرن کمانڈ اب لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے ہاتھوں میں ہے۔ اتنا نرم خو، مہرباں لہجے میں گفتگو کرنے والا جنرل میں نے اور نہیں دیکھا۔ یقیناً ان کے دَور میں محبتیں بڑھیں گی۔ ایران اور افغانستان سے جُڑی سرحدیں بہت حساس ہیں۔ لیکن ان علاقوں کے لوگوں کے آپس میں صدیوں سے رابطے ہیں۔ اکیسویں صدی قربت اور امن کی صدی ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ دلارہے ہیں کہ کوئٹہ میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے 2ارب روپے کا خطیر عطیہ دے کر امراض قلب کی علاج گاہ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اسپنی روڈ پر 22ایکڑ پر یہ منصوبہ ابھی تک آغاز نہیں پاسکا تھا۔ مگر اب اسے کینٹ ایریا میں منتقل کرنے کی خبریں آرہی ہیں۔ قریباً ساری سیاسی پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ اسے اسپنی روڈ پر ہی تعمیر کیا جائے۔ کینٹ کے علاقے میں ناکوں اور چیک پوسٹوں کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو بہت پریشانی ہوگی۔ مریض دل کا اسپتال جلد از جلد بلا رُکاوٹ پہنچنا جان بچانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
ہم کوئٹہ سے رخصت ہونے والے ہیں تو معمر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ تشریف لے آتے ہیں۔ وہ 1970 کی قومی اسمبلی کے رکن تھے جس نے 1973 کے آئین کی منظوری دی۔ ڈاکٹر صاحب اس وقت جوان رعنا تھے۔ انہوں نے دستور پر دستخط نہیں کیے تھے ان کی جمہوری سیاسی جدو جہد بہت طویل ہے۔ اس وقت بلوچستان کی نئی نسل کو جدو جہد کی طرف راغب کرنے کے لیے کارکنوں سے روابط میں مصروف ہیں۔ بلوچستان نیشنل یوتھ موومنٹ کے پرچم تلے نوجوانوں کو متحرک رکھے ہوئے ہیں اور بلوچستان کے قومی ۔ اقتصادی اور جمہوری مسئلے کے حل کے لیے اس عمر میں بھی اسی طرح سرگرداں ہیں۔
بلوچستان کی محبتوں کا قرض چند سو الفاظ میں نہیں چکایا جاسکتا۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی ذکر رہے گا۔ پی آئی اے نے ہمیں وقت پر پہاڑیوں کے دامن سے اٹھایا اور بر وقت شہر قائد پہنچادیا۔ اس سے ہمیں یقین ہوا ۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاکثر سیاست دان مجرم ہیں ، بچ نہیں سکیں گے : وزیراعظم عمران
Next Article اقتدار کی ہوس۔۔جدو جہد/ڈاکٹر لال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

ستمبر 20, 2026

پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم

ستمبر 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.