Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کیا ہم عمران خان کو ضائع کررہے ہیں؟۔۔محمود شام
لکھاری

کیا ہم عمران خان کو ضائع کررہے ہیں؟۔۔محمود شام

ایڈیٹراگست 6, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mahmood shaam at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تحریر مکمل کرکے ایک نظر ڈال رہا تھا کہ ہمدم دیرینہ تھرپارکر سے سابق ایم این اے سید خادم علی شاہ کی بھیجی گئی تصویروں نے دل دماغ گل و گلزار کر دیے۔نگر پارکر بارشوں کے بعد اتنا سر سبز اور حسین ہوگیا ہے کہ جی چاہتا ہے چلتے ہو تو تھر کو چلئے سنتے ہیں کہ بہاراں ہے۔کاش کوئی چینل اس حسن کو ہم وطنوں کے سامنے لائے ان کی اداسی دور ہو۔14 اگست کو ہر سال یہاں کراچی کے نوجوان فطرت کے روبرو ہونے بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں۔یہ حسن ضائع نہ ہونے دیں، آج ہم یہ جائزہ لیں گے کہ کیا ہم عمران خان کو ضائع کر رہے ہیں۔
تاریخ میں ویسے دو سال کی مدت کچھ نہیں ہوتی۔ لیکن جب آپ کو اسلام آباد صرف پانچ سال کے لیے ملا ہو تو یہ 2سال نہایت اہم اور فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ آئندہ 3سال کے امکانات واضح کردیتے ہیں۔ میڈیا، سوشل میڈیا، تھڑوں، چوپالوں، دفتروں، جنازوں، شادیوں میں اب یہ عام بات ہورہی ہے کہ کپتان توقعات پر پورا نہیں اترا ہے۔ پی پی پی، پی ایم ایل، ایم کیو ایم سے جن اکتائے ہوؤں نے بلّے پر مہر لگائی تھی۔ وہ بڑے تاسف میں دکھائی دیتے ہیں۔ کیا پہلے کی طرح ان کا یہ ووٹ بھی ضائع ہورہا ہے؟
تاریخ بڑی بے رحم ہوتی ہے۔ عقیدت سے ماورا، عشق سے بے نیاز، صرف زمان و مکاں کے تناظر میں تجزیہ کرتی ہے۔ لوگ انہیں سلیکٹڈ کہیں۔ کٹھ پتلی۔ مگر تلخ حقیقت یہی ہے کہ طویل عرصے کی بد عنوانیوں۔ محرومیوں۔ لوٹ مار کے بعد واحد انتخاب عمران ہی تھے۔ بلند قامت، مستقل مسکراہٹ، توانائی، چاق چوبند، واضح سوچ۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے بہت پُر عزم۔ نوجوان واقعی دل دے بیٹھے تھے۔ عشق میں شتابی بھی ہوتی ہے۔ ہزار بد گمانیاں بھی۔میں تو کئی دہائیوں سے بڑی بڑی شخصیتوں کو تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے دیکھتا آرہا ہوں۔ کوئی بھی بہت زیادہ مثالی اور فرشتہ نہیں ہوتا۔ بس یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ وہ جس لمحے تخت نشین ہوتا ہے اس کی اقلیم میں آباد انسانوں کو کیا مسائل درپیش ہیں۔ کیا اس نے ترجیحات درست متعین کیں۔ اور ان کے حل پر توجہ دی۔ کیا اس کی ٹیم بھی اس تناظر میں منتخب کی گئی۔ کیا اس نے فیصلے بر وقت کیے۔ جنہوں نے صحیح وقت پر صحیح فیصلے کیے وہ آج بھی پاکستانیوں کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔
کیا ہم توانائی سے بھرپور عمران خان کو ضائع کررہے ہیں۔ کیا ہم انہیں سازگار ماحول نہیں دے سکے۔ یا عمران خان نے اس قوم کو ضائع کردیا جو بڑے بڑے امتحانوں سے سرخرو ہوکر نکلی۔ جس نے عظیم المیے برداشت کیے۔ جس نے اپنے حقوق سے محرومی کے باوجود۔ اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر اس ریاست کو مضبوط ہونے دیا۔ جس کے بیٹوں نے ترقی یافتہ ملکوں میں جاکر اپنی صلاحیتیں منوائیں۔تاریخ سرگوشی کررہی ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم بہت سے با صلاحیت لوگوں کو ضائع کرچکے ہیں۔کیا یہ پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، ایوانِ صدر، سیکرٹریٹ، منسٹر کالونیاں سیم زدہ زمینیں ہیں کہ یہاں اچھے توانا پودے بھی مرجھاجاتے ہیں۔
پہلے تو عمران خان کی تقریر۔ تدبیر۔ تجویز۔ کی طاقتیں کنٹینر پر ضائع کی گئیں۔ اتنے طویل دھرنے۔ کروڑوں روپے کے اخراجات سے جو فوائد نتائج مقصود تھے وہ تو حاصل نہیں ہوئے بلکہ اس بے نتیجہ مشق کو ایک عظیم المیے کی وجہ سے ختم کرنا پڑا۔اب یہ جو 2سال ہیں۔ کیا اندر حالات سازگار نہیں تھے۔ کیا وائی فائی نہیں تھا۔ بار بار کہا جارہا تھا You are offline ۔ آپ لائن پر نہیں ہیں۔ آن لائن ہونے کی کوششیں کامیاب کیوں نہ ہوسکیں۔لیڈروں کو اصل راستے سے دور کرنے کی کوششیں بھی کی جاتی ہیں۔ انہیں فروعی مسائل اور نمائشی اقدامات میں الجھایا جاتا ہے۔ برسوں کے تجربہ کار جغادری بیورو کریٹ ہمرنگ زمیں جال بچھاتے ہیں۔
لوگوں کو دکھ ہوتا ہے کہ سارے محکموں میں کرپشن اب بھی اسی طرح ہے۔ پرانے لٹیروں کو قابو میں کرنے ۔ سزائیں دلوانے میں پراسیکیوشن۔ انصاف کا ناقص نظام ضرور حائل ہے۔ لیکن ایسی کونسی اصلاحات کی گئی ہیں جن کی وجہ سے پولیس اسٹیشنوں اور چھوٹی عدالتوں میں حق الخدمت مانگنے کا موقع ختم ہوگیا ہے۔ گھروں کی تعمیر میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنا حصّہ مانگنا چھوڑ دیا ہو۔ دکانداروں نے منافع کی شرح کم کردی ہو۔ نوکریاں میرٹ پر ملنے لگی ہوں۔ عالمگیر وبا کورونا سے نمٹنے میں بھی بروقت فیصلے نہ ہونے کی عادت جاری رہی۔ایک حکمران ہونے کی حیثیت سے کونسی نئی اچھی روایات قائم کی گئی ہیں۔ یہ بھی مسلمہ حقیقت ہے کہ عوام پرانے سیاست گروں کو واپس نہیں دیکھنا چاہتے۔ کورونا کے بعد دنیا بدل گئی ہے۔ سیاسی تبدیلیوں۔ اقتصادی بد حالی اور سماجی تعمیر کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے۔دنیا بھر میں نئی قیادتوں کا ظہور ہورہا ہے۔
عمران کے پرستار ان سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ قوم کو اعتماد میں لیں کھل کر بتائیں کہ وہ کونسی زنجیریں ہیں جو انہیں مرضی کے مطابق پائوں ہلانے نہیں دیتیں۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں۔ ساتھیوں کی غلطیاں چھپانے کی بجائے ان پر انہیں سزائیں دیں۔ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف میں بخل نہ کریں۔ قوموں کی تقدیر بدلنے والے لیڈروں کی کتابیں پڑھیں۔ ان کے بارے میں فلمیں دیکھیں کہ انہوں نے سستی مقبولیت حاصل کرنے کی بجائے سخت فیصلے کیے۔ اور تاریخ کا دھارا بدل دیا۔ اس کے لیے مثالیں افریقہ ایشیا میں موجود ہیں۔ آپ نے صحیح کہا ہے کہ میرا متبادل کوئی نہیں۔یہ آپ کی خوش قسمتی ہوسکتی ہے کہ آپ اپنی توانائی۔ صلاحیتیں درست سمت میں استعمال کریں۔ اس کے لیے دو ہی راستے ہوتے ہیں۔ یا تو صلح جو، مفاہمت، سب کو ساتھ لے کر چلنے والا۔ یا پھر سخت گیر، سفاک، اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے والا۔ قوم کو آگے اور آگے لے جانے والا۔ درمیان والا۔ بروقت فیصلہ نہ کرنے والا صرف ضائع ہوتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہیدوں کے مزار۔۔حامد میر
Next Article نیا نصابِ تعلیم ’’کارِ ثواب‘‘ اور ’’کلید ِ جنت‘‘ یا؟۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.