Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شہیدوں کے مزار۔۔حامد میر
حامد میر

شہیدوں کے مزار۔۔حامد میر

ایڈیٹراگست 6, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کی حکومت نے اسلام آباد سے مظفر آباد جانے والی سڑک کا نام کشمیر ہائی وے سے بدل کر سری نگر ہائی وے رکھ دیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرکے نیا نقشہ اقوامِ متحدہ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا اور 5اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھی منایا لیکن اس کے باوجود اس حکومت کی کشمیر پالیسی کے بارے میں عوام الناس میں بےچینی اور عدم اطمینان چھپائے نہیں چھپتا۔ حکومت میں بھی کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کو یہ احساس ضرور ہے کہ 5اگست 2019کو بھارت کی طرف سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کے ذریعہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر باقاعدہ قبضہ فی الحال تو پاکستان کے حکمرانوں کے لئے صرف ایک طعنہ ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ طعنہ پوری پاکستانی قوم کے لئے بدنامی کا ایک داغ بن جائے گا کیونکہ 1971میں ایک جنگ ہوئی جس میں شکست کے بعد پاکستان ٹوٹ گیا لیکن 2019میں بھارت نے کسی جنگ کے بغیر ہی جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا اور اب بھارتی رہنما ہر دوسرے دن آزاد کشمیر پر قبضے کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ پچھلے سال جب بھارت نے لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان پر ہوائی حملہ کیا تو پاکستان ایئر فورس نے اُس کا طیارہ مار گرایا اور بڑی بڑی مونچھوں والے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرکے دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بہت بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن ابھی نندن کو واپس بھارت بھجوانے کے بعد کچھ ایسے واقعات پیش آئے جن سے یہ تاثر ملا کہ پاکستان نے تو بھارت کو خوش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن بھارت نے پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھ کر ایسا رویہ اختیار کیا جو کوئی حاکم کسی محکوم کے ساتھ اختیار کرتا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو بڑی عزت و احترام کے ساتھ چائے پلا کر واہگہ کے پار بھجوانے کے چند ماہ کے بعد نریندر مودی کی حکومت نے 5؍اگست 2019کو بھارتی آئین کی دفعہ 370اور 35اے ختم کرکے جموں و کشمیر پر باقاعدہ قبضہ کر لیا۔ اس واقعے کے بعد پاکستان میں دو مطالبات بڑی شدت کے ساتھ سامنے آئے۔ پہلا یہ کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا جائے۔ دوسرا یہ کہ پاکستان شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے لیکن پاکستان کی طرف سے مودی کو نازی ہٹلر کا دوسرا روپ قرار دینے کے علاوہ کوئی عملی قدم نہ اٹھایا گیا۔
9؍نومبر 2019کو یومِ اقبال کے دن کرتار پور راہداری کھولی گئی جس کا بھارت کی سکھ برادری نے خیر مقدم کیا لیکن نریندر مودی کی حکومت نے اس کا خیر مقدم نہیں کیا۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے رہے لیکن اُس کی اس پیشکش کو بھارتی حکمرانوں نے مذاق میں اُڑا دیا جس سے یہ تاثر اُبھرا کہ ٹرمپ اور مودی مل جل کر پاکستانیوں کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔ ستم بالائے ستم یہ کہ 13؍جولائی 2020کو یومِ شہدائے کشمیر پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ 4؍اگست کو جب دفتر خارجہ میں حکومت کی طرف سے مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت کو ایک بریفنگ دی جا رہی تھی ، عین اُسی وقت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کشمیر پر ایک علیحدہ مجلس مشاورت کی میزبانی کر رہے تھے جس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سمیت آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت بھی موجود تھی۔ اس مجلس میں سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی عبداللہ گیلانی سے لے کر شمیم شال تک مختلف کشمیری رہنماؤں نے جس لب و لہجے میں گفتگو کی اُس میں شکوے سے بڑھ کر احتجاج نمایاں تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اربابِ اختیار کو اس ناچیز کے یہ الفاظ اچھے نہ لگیں لیکن سچ یہ ہے کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت نے صرف پاکستان اور اس کے عوام کی محبت میں اپنی زبانوں کو لگام دے رکھی ہے، بند کمروں میں جب وہ کپکپاتے ہونٹوں اور چھلکتی آنکھوں کے ساتھ اپنا دل نکال کر ہتھیلی پر رکھتے ہیں تو اپنے آپ پر ماتم کے سوا کوئی دوسرا راستہ دکھائی نہیں دیتا۔ یومِ استحصالِ کشمیر پر پاکستان کے حکمرانوں نے بھارت کی بہت مذمت کی لیکن اس کے باوجود کشمیری قیادت اور پاکستانی حکمرانوں کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے اور عدم اعتماد کی یہ فضا محض ترانے ریلیز کرنے اور سڑکوں کے نام بدلنے سے ختم نہیں ہوگی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ایسا کیا کرنا چاہئے کہ کشمیریوں اور پاکستانی حکمرانوں کے مابین عدم اعتماد کی فضا ختم ہو جائے؟ کشمیر پر ترانے ضرور جاری کریں، سڑکوں کے نام بھی بدلیں اور اسلام آباد کی شاہراہِ دستور پر واک بھی کریں لیکن یہ تاثر نہیں ملنا چاہئے کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی صرف بھارت کے خلاف احتجاج تک محدود ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلائے اور جارحانہ سفارتی جنگ شروع کرے۔ پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری نے ایک دفعہ سرینگر میں حضرت خواجہ معین الدین نقش بندیؒ کی درگاہ کے صحن میں دفن 13؍جولائی 1931کو شہید ہونے والوں کے مزار پر کہا تھا:
خون کے شعلوں سے جذبوں کے دیے جلتے رہیں
سوئے منزل حریت کے کارواں چلتے رہیں
مادرِ کشمیر کی خاطر کریں سب کچھ نثار
جا بہ جا کشمیر میں دیکھوں شہیدوں کے مزار
بھارت کی پالیسی یہ ہے کہ پورے کشمیر کو شہیدوں کا مزار بنا دیا جائے۔ پاکستان کی پالیسی صرف مزار کے مجاوروں کی طرح عرس مناتے رہنے کی نہیں ہونی چاہئے۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کرکے جارحانہ سفارتی پالیسی کا آغاز کیا جائے ورنہ پاکستان کی کشمیر پالیسی خود ایک مزار بن جائے گی جس پر کوئی رونے والا بھی نہ ہوگا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآغا حسن عابدی: بی سی سی آئی کی بنیاد رکھنے والے پاکستانی بینکار ( وفات پانچ اگست 1995 ء ـ) ۔۔ عقیل عباس جعفری
Next Article کیا ہم عمران خان کو ضائع کررہے ہیں؟۔۔محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.