Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دیکھ لیں ہوائیں بغاوت پر اتر آئی ہیں : کرچیاں / ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

دیکھ لیں ہوائیں بغاوت پر اتر آئی ہیں : کرچیاں / ایم ایم ادیب

ایڈیٹراگست 3, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
m m adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بائیس ،تیئیس سال کی مشقت آمیز جدوجہد کے بعد تحریکِ انصاف کا اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہو جانا اکیسویں صدی کا عظیم معجزہ ہے۔ مال و دولت کے پہاڑ اپنے جِلو میں لئے ،نخوت ورعونت کے ساتھ ایک طویل عرصہ اقتدار کا جھولا جھولنے والوں کو ابھی بھی اپنی شکست کا یقین نہیں آرہا ،اس پر مستزاد شکم پرور ہارے ہوئے بتوں کا ٹولہ ،جیت جانے والوں کو گمراہ کرنے کی سعیء موہوم میں مبتلا،اپنے برے انجام کی سزا دوسروں پر تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہوا، یہ سب حقیقت حال کے وہ کرشمے ہیں جو آئیندہ اقتدار کے سنگھاسن پر براجمان ہونے والوں کے لئے نوشتہء دیوار ہیں، اِن پر یہ راز طشت از بام ہو چکا کہ اب جمہور کا مزاج بدل چکا ہے ،اب’’ میثاقِ جمہوریت‘‘ نہیں ’’ میثاقِ جمہور ‘‘ کا وقت آن پہنچا ہے ۔ دلیلِ صبح چمکتی ہے ،ستاروں کی تُنک تابی افق سے آفتاب ابھرا ،گیا دورِ گراں خوابی حسین خواب دکھا کر تعبیر سے محروم رکھنے کا دور ختم ہوا ،اب جودکھایا گیا ہے وہی مال بیچنا پڑیگا،اوپر اچھا اور نیچے برا مال رکھ کر بیچنے کی رُت تمام ہوئی،چلیں ریاستِ مدینہ کی بنیاد رکھنے والے نبی آخرالزماں ﷺ کی ایک مثال یاد کرتے ہیں ، کھجوروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے ،سب ایک سی دمکتی ہوئی ،تروتازہ ،کہ نبی رحمت ﷺ کے ہاتھوں کے لمس کی آشنائی سے سرفراز ہیں ،ان کے رس،ان کی چاشنی اور مٹھاس میں کمی بیشی کا سوال ہی بعید از قیاس ہے کہ سبھی جانتے ہیں ،ایک بار نبی کریم ﷺ نے ایک پیالے کو منہ لگا کر پانی پیا تھا،پھر ایک پورے قافلے نے اسی پیالے سے جی بھر کر اپنی اپنی پیاس بجھائی، مگر پیالہ تھا کہ پھر بھی ناک و ناک بھرا رہا۔ گاہک آیا تو فخرِ دو عالم ﷺ نے کھجور کے ڈھیر کو دو حصوں میں تقسیم فرما دیا ،ایک کے نرخ کم ایک کے زیادہ،گاہک حیران بظاہر دونوں ڈھیر ایک سے اور قیمت میں نمایاں فرق،استفسار کیا تو فرمایا’’کچھ تازہ ہیں اور کچھ گیلی،پانی لگی‘‘گاہک نے تحسین و تبریک بھری ایک نگاہ چہرہء انور پر ڈالی اور مال خرید لیا ،مال کے بدلے رقم ہی نہیں ،دل بھی محبوبِ خداکی نذر کردیا۔ اُس ریاست کا نمونہ بنانا ہے ،پاکستان کو ،تو سُن لیں ،یاد رکھ لیں ،کہ نیت صاف اور ارادے مستحکم رکھنے ہونگے ،راہ کی سب دیواریں خود بخود گرتی چلی جائیں گی ۔ منزلیں خود ہی منزل کا پتہ دیتی ہیں کامرانی شرط ہے چلتے رہنا ربع صدی برابر محنت و کاوش ،زنبیل میں کھوٹے سکوں کی بھر مار ،مگر ،ہاں مگر پاکیزہ دل و دماغ،کچھ کر دکھانے کی سچی لگن، پھر کچھ غم نہیں ،اسے لڑنا خوب آتا ہے،حالات کے سنگِ گراں سے سر ٹکرانا بھی جانتا ہے ،آخری لمحے تک جیت کی امید دل میں لے کر ہار جانے والا ،کپتان،اگلے ہی میچ میں بدلہ چکا دیا کرتا تھا،اب بھی وہ نا امیدی کے سایوں سے نہیں گھبرائے گا۔اِن شاء اللہ وہ لوگ جو گزشتہ وزراء اعظموں کے انجام سے عمران خان کو ڈرا رہے ہیں اور الیکشن 2018ء پر پے در پے سوالیہ نشان لگا۔ رہے ہیں ،انہیں عقلِ کُل بننے کی بجائے ’’میں ‘‘ کی معراج سے ذرا نیچے آکر اپنی سوچ کے مرقعے تراشنے چاہئیں، یہی لوگ خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی حکومت پر انگلیاں اٹھاتے نہیں تھکتے تھے،مو جودہ انتخابات نے ان کے ہر دعوے کی قلعی کھول دی اور تحریک انصاف کو مستقبل کی حکومت بنانے کے لئے خود مختار بنا دیا،اب اسے جماعت اسلامی کے ہاتھوں استعمال ہونے کی کوئی محتاجی نہیں ،یہ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ کے پی کے میں تحریک انصاف نے جن تبدیلیوں کی بنیاد رکھی وہ اس خطے کی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لئے کافی سے بھی زیادہ ہیں۔وہ جن کو گمان ہے ،وہ اپنی تحریروں سے ہوا ئوں کے رخ تبدیل کر دیتے ہیں،ان کی ’’کمان‘‘ سے نکلا کوئی تیر خطا نہیں ہوتا‘ان کے اندازے پتھر پر لکیر ہوتے ہیں ،مصحفِ تاریخ میں ان ہی کے لکھے الفاظ سنہری ابواب میں جگہ پائیں گے،وہ دیکھ لیں ہوائیں بغاوت پر اتر آئی ہیں ،وہ متقی اور پرہیز گاروں کے پردے چاک کرنے لگی ہیں ۔ اب عمران خان ہوا کے دوش پر سوار ہو چکا،جب حالات کی باگیں وہ اپنے مضبوط ہاتھوں میں لے لیگا،تو گمان رکھنا چاہئے ،وہ ملک و قوم کو بہتری کی راہ پر ڈال دیگا۔ان شاء اللہ ستر برس ہوئے ہمیں خواب پر خواب دکھائے گئے،مگر تعبیر کے راستے کے کانٹے کسی نے نہ چُنے،ہر ایک امید کی چوسنیاں دیتا رہا،پی پی پی نے سو روزہ ایمر جینسی منصوبے کا اعلان کیا جو نقش بر آب ٹھہرا ،شریفوں نے اندھیروں سے نکالنے کا قوم کے ساتھ عہد باندھا ،مگر ایک یہی نہیں قوم کوبہت ساری اور تاریکیوں کی نذر کردیا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمشرف کے خلاف غداری کیس پھر کھل گیا : 20 اگست کو سماعت ہو گی
Next Article ملتان مرا رومان : یادیں ( 22 ) ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.