Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مذہبی حلف سے انکار اور چارلس بریڈلا ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
اختصاریئے

مذہبی حلف سے انکار اور چارلس بریڈلا ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ

ایڈیٹراگست 13, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Charles Bradlaugh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے آج حلف اٹھالیا ہے۔ حلف کے حوالے سے معروف دانشور اور فلسفی اشفاق سلیم مرزا نے ایک ایساسوال اٹھایا ہے جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا قومی اسمبلی کے دو مارکسسٹ ارکان نے جو حلف اٹھایا ہے وہ اس کے مندرجات پر یقین رکھتے ہیں؟ یہ سوال صرف ان دو مارکسسٹ ارکا ن ہی سے نہیں قومی اسمبلی کے غیر مسلم ارکان سے بھی پوچھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے جو حلف لیا ہے اس کی عبارت بارے ان کا کیا مؤ قف ہے؟ میرے خیال میں مارکسسٹ ہوں یا غیرمسلم ارکان اسمبلی انھوں نے حلف کے مندرجات کو پڑھا تو ضرور ہوگا لیکن وہ خود میں اس سے انحراف کی جرات نہیں پا تے ۔
اسمبلی میں حلف کی عبارت سے انکار کرنے کے حوالے سے پارلیمانی تاریخ میں ایک شخص کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ چارلس بریڈلا وہ پہلا شخص تھا جس نے برطانوی ہاؤ س آف کامنز میں مذہبی حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔چارلس بریڈلا کا تعلق ایک مفلوک الحال خاندان سے تھا۔ اس نے عملی زندگی کا آغاز بطور چپراسی کیا۔ بعد ازاں وہ ایک کول کمپنی میں کلر ک بھرتی ہوگیا تھا۔ اس نے اوائل عمری ہی میں انجیل اور چرچ کے بیان کردہ عقائد کو چیلنج کرنا شروع کردیا تھا۔ وہ برطانوی فوج میں بھرتی ہوا اور اس کی تعنیاتی ڈبلن میں ہوئی فوج سے قبل از وقت ریٹائر منٹ لے کر اس نے ایک وکیل کے ہاں ملازمت اختیار کرلی ۔ اس نے سیکولر سوسائٹی میں شمولیت اختیار کی اور سیکولر نظریات کے فروغ کے لئے نیشنل ریفارمر کے نام سے رسالہ جاری کیا ۔ چارلس بریڈلا نے1880 میں لبرل پارٹی کی طرف سے برطانوی ہاؤ س آف کامنز کے الیکشن میں حصہ لیا اور منتخب ہوکر جب وہ ایوان میں پہنچے تو انھوں نے مذہبی حلف لینے سے انکار کردیا اور مؤ قف اختیار کیا کہ مذہبی حلف غیر ضروری اور انسانی ضمیر سے متصادم ہے۔ ایوان میں قدامت پسند پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے چارلس بریڈلا کے موقف کو مسترد کردیا ۔ چارلس بریڈلا کو متعین وقت کے اندر حلف نہ لینے کی بنا پر رکنیت سے محروم کردیا گیا۔ انھوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا اور وہ دوبارہ منتخب ہوگئے ۔ انھوں ایوان میں پہنچ کر ایک دفعہ پھر اپنا موقف دوہرایا ۔ بالآ خر ہاؤ س آف کامنز کے قواعد میں تبدیلی ہوئی اوریہ رکن کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ مذہبی حلف لینا چاہتا ہے یا نہیں۔منتخب ہونے کے پانچ سال کی پیہم جدوجہد کے بعد 1885 میں چارلس بریڈلا نے رکنیت کا حلف لیا۔ بریڈلا ہندوستان کے عوام کے لئے جمہوری سیاسی حقوق کا پرجوش حمایتی تھا ۔ ہندوستان کے عوام کے جمہوری حقوق کے لئے جد وجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لاہور کے شہریوں نے چندہ اکٹھا کرکے ضلع کچہری لاہور کے پہلو اور دربار داتا گنج بخش کے عقب میں بریڈلا ہال تعمیر کیا جو آج بھی بریڈلا کی جمہوریت اور سیکولر ازم کے لئے کی جانے والی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچیف جسٹس صاحب ، اک نظر ماتحت عدلیہ کی طرف بھی : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article سیاسی کھسر پھسر:رولا رپہ/راؤ خالد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.