Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • عمران خان اور جماعت اسلامی کا رومانس محبت کی باتیں اور چند گلے شکوے : ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اینگری برڈ کا چیلنج قبول :کرن خان کا” گردو پیش “ کے لیے پہلا کالم
ادب

اینگری برڈ کا چیلنج قبول :کرن خان کا” گردو پیش “ کے لیے پہلا کالم

ایڈیٹرمئی 23, 202466 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kiran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محترم رضی الدین رضی سے پہلا تعارف دو سال پہلے ملتان ٹی ہاؤس میں سر گل نوخیز کے اعزاز میں سجائی گئی ایک تقریب میں ہوا۔یہاں ادیبوں کا ایک جھرمٹ تھا ۔۔صوفی تبسم والا واقعہ یاد کروں تو ”میلہ ادیباں و شاعراں “ تھا ۔ ان شخصیات کے نام سن رکھے تھے۔۔لائیو دیکھا تو میرا محتاط ہونا فطری بات تھی۔۔ہماری ایک گروپ فوٹو بنائی گئی ۔۔یہ دن ایک یادگار کی صورت محفوظ ہوگیا۔۔اس کے بعد میری مصروفیات بڑھ گئیں۔۔دوبارہ ملتان گئی تو پی ٹی وی کے عید شو پر مدعو کیا گیا تھا۔۔تیسری بار اب گئی۔یعنی اپنے پروفیشن سے متعلقہ مصروفیات ہی مجھے ملتان لے گئیں۔۔
بات ہو رہی تھی سر رضی الدین رضی کی تو ان سے اگلی ملاقات ”محبت فاتح عالم “ کی تقریب میں ہوئی ۔۔میری بدقسمتی ہی سمجھیں کہ یہ جناب بھی ایک آدھ گھنٹہ پہلے تقریب میں آئے ہوئے تھے۔۔۔
انہوں نے مجھے دیر سے پہنچنے اور انگلش املا والی غلطیوں پر ٹھیک ٹھاک ڈانٹا اور اپنا اظہار خیال کرکے چلے گئے۔۔۔میری تو خوف کے مارے ان سے دوبارہ بات کرنے کی ہمت نہ ہوئی۔۔ دل ہی دل میں سوچا ان کے تعارف میں تو مزاح نگار لکھا تھا ۔۔مزاح نگار اتنے غصیلے ہوتے ہیں ؟؟؟
وہ تصویر کسی میموری میں سامنے آئی جہاں ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کھڑے تھے۔۔جھرجھری سی لی۔۔یا اللہ ان اینگری برڈ کے ساتھ کھڑے ہونے کی میری جرات کیسے ہوگئی تھی؟؟
ظاہر ہے اس وقت ڈانٹ جو نہ کھائی تھی۔۔۔
خیر جو بھی ہو قصور میرا تھا۔۔۔نہ اس طرح کے پنگے کرتی نہ ڈانٹ کھاتی۔
۔خود کو موٹیویٹ بھی کیا۔۔ کہ کوئی بات نہیں۔۔سینئر کی ڈانٹ جونئیر کو سنوارتی ہے۔۔۔۔ وہ کہانیاں ڈھونڈ ڈھانڈ کر پڑھیں جن میں شاگردوں نے استادوں سے رج کے بے عزتی کرا لی مگر اف تک نہ کی۔۔لیکن اب مجھے لگتا ہے یہ روایات جھوٹ موٹ گھڑ کر پھیلا دی گئی ہیں۔۔تاکہ ہمارے جیسے جذباتی شاگرد طبیعت صاف کروا کر زیادہ کالے نیلے نہ پڑیں۔۔
خیر ۔۔کچھ دیر پہلے فون پر رضی الدین رضی کالنگ کا سائن جگمگا رہا تھا۔۔میری نظر پڑی تو بوکھلا اٹھی۔۔
یا اللہ اب میں نے کیا جرم کردیا؟؟؟
کس بات پر ڈانٹیں گے کیا گستاخی کی؟ کال اٹھاؤں نہ اٹھاؤں کہاں مروں؟؟؟ دل چاہا گیٹ کھول کر کسی کو فون دے دوں ۔۔یہ لو بھائی یہ فون چوری کرلو۔۔تاکہ میں یہ کال رسیو کرنے سے بچ جاؤں۔۔
لیکن فون کی قیمت نے یہ حرکت بھی نہ کرنے دی۔۔ فون پانی کی بالٹی میں ڈال دیتی ہوں۔۔پھر خیال آیا واٹر پروف فون کا کیا بگڑنا ہے بھلا۔۔
مرتی کیا نہ کرتی کال اٹینڈ کرلی۔۔
ڈرتے ڈرتے سلام کیا ۔۔اس سے پہلے کہ میں اپنے کردہ ناکردہ جرائم کی معافی مانگتی۔۔سر کی شفقت بھری آواز سنائی دی۔۔
کیسی ہیں بیٹا؟؟؟
میں نے سکرین کو دوبارہ دیکھا ۔۔رضی الدین رضی صاحب ہی ہیں نا۔۔۔
جی سر۔۔۔ٹھیک ہوں۔۔
بیٹا ۔۔آپ بہت اچھا لکھتی ہو۔۔۔میں چاہتا ہوں ہماری ویب سایٹ کے لیے بھی لکھو ۔۔۔
لیکن سر۔۔انگلش کا کوئی لفظ غلطی سے ڈال دیا تو؟؟؟ آپ مجھے ڈانٹیں گے تو نہیں؟؟؟؟
غالبا مسکرائے۔۔یا شاید میرا گمان۔۔
ارے نہیں بیٹا ۔۔کیوں ڈانٹیں گے۔۔آپ ہمارے جونئیر ہو۔اصلاح ہم نے ہی کرنی ہے۔۔۔۔
جی جی۔۔۔ضرور سر
تو ان کی ویب سائٹ کے لیے لکھنے جا رہی ہوں۔۔اب میرے کالم اس ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے ۔۔
یعنی میرے حسن سلوک یا حسن تحریر نے مجھے ان کا بیٹا بنا ہی دیا؟؟ دل فخر سے پھولنے لگا۔۔۔
”بالکل نہیں“ دماغ نے جھڑکا ۔۔دیکھ لینا آئے روز ڈانٹ کھاؤگی۔
۔دفع ہوجاؤ ۔۔تم ہمیشہ ایسے ہی ڈراتے ہو۔۔دل نے بھی جوابی گھرکی دی۔۔
یہ جنگ تو چلتی رہے گی۔۔کرن خان کو بہرحال یہ چیلنج قبول ہے۔۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی الدین رضی ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحج کی آمد، غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا
Next Article سہانا خان کے بوائے فرینڈ کیلئے شاہ رخ خان کی شرائط کیا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.