اسلام آباد:فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانوں کو احسان فرامودش قرار دیدیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں افغان شہریوں کی مہمان نوازی ختم کرنے کا بھی اشارہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کو برا کہیں، پرچم کی بے حرمتی کریں اور ہم ان کی میزبانی کریں؟ مہمان نوازی کی بھی حد ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کرکے پتھراؤ کیا اورعمارت میں گھس کر پاکستانی پرچم اتاردیا تھا۔فرینکفرٹ پولیس نے ابتدائی تحقیقات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا جبکہ واقعے پر پاکستانی کمیونٹی سے بھی پُرسکون رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
فرینکفرٹ واقعے پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے قونصل خانے کے تحفظ میں ناکامی پر جرمنی کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ آور افغان شہریوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا گیا۔وزیراطلاعات عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی پاکستانی واقعے میں ملوث نکلا تو اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

