Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بہاول پور جیل ، شیخ رشید اور نواز شریف کے کھابے : کٹہرا / خالد مسعود خان
لکھاری

بہاول پور جیل ، شیخ رشید اور نواز شریف کے کھابے : کٹہرا / خالد مسعود خان

ایڈیٹرجولائی 10, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles and columns of khalid masood khan at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شاہ جی کی دلی خواہش پوری ہوئی اور ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں میاں نواز شریف کو دس سال قید کی سزا اور اتنا بھاری جرمانہ ہوا کہ میں نے اتنی رقم کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھی۔ شاہ جی کافی دنوں سے اس سزا کے منتظر تھے۔ میں نے ان کی اس بے چینی کی وجہ دریافت کی‘ تو شاہ جی نے آگے سے بڑا ہی عجیب جواب عطا فرمایا۔ کہنے لگے: اس کیس میں ‘اگر ان کو سزا ہوگئی تو قوم کو ایک بہت بڑی ”پھسوڑی‘‘ سے نجات مل جائے گی ۔میں نے پوچھا :وہ کیا؟ کہنے لگے ‘پھر وہ جلسوں جلوسیوں میں کم از کم یہ سوال نہیں کریں گے کہ ”مجھے کیوں نکالا‘‘۔ اگر وہ بری ہوگئے ‘تو وہ یہ سوال کر کر کے قوم کا بھیجا پلپلا کر دیں گے کہ ”مجھے کیوں نکالا‘ مجھے کیوں نکالا‘‘۔ اب قوم کو اس کئی ماہ سے جاری منحوس سوال سے نجات مل جائے گی‘ وگرنہ تو جان عذاب کو آجاتی۔
گزشتہ دو دن سے میاں صاحب کی سزا اور اس پر ہر قسم کے تبصرے سے جان چھوٹی ہوئی تھی ۔میں ادھر آسٹریلیا میں ہوں اور ابھی تک اپنی منجھلی بیٹی اور داماد کے سوا کسی تیسرے پاکستانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ دو چار دن بعد سڈنی جاؤں گا‘ وہاں پرانے دوستوں سے ملاقات ہوگی‘ تو سب سے پاپولر گفتگو اسی موضوع پر ہوگی۔ ویسے بھی سیاست ہم پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین موضوع گفتگو ہے اور ہر اچھے برے حالات میں سیاسی گفتگو ہمارا آخری سہارا ہوتی ہے۔ تھوڑی دیر پہلے شاہ جی کا فون آگیا۔ کہنے لگے: میری امید بر آئی اور آخر کار ہمیں اس سوال سے نجات مل گئی ‘جسے سن سن کر پچھلے کئی ماہ سے میرے کان پک گئے تھے۔ میں نے پوچھا :شاہ جی وہ کیسے؟۔ کہنے لگے: میاں صاحب کو سزا ہوگئی ہے۔ اب انہیں بذات خود اس سوال کا بڑا ”ٹھکواں‘‘ جواب مل گیا ہے ۔اب وہ کسی سے یہ سوال دوبارہ نہیں کریں گے۔ میں نے کہا: شاہ جی! یہ آپ کی خوش فہمی بھی ہوسکتی ہے ‘اب وہ یہی سوال کسی دوسرے طریقے سے بھی کرسکتے ہیں کہ ”مجھے کیوں اندر ڈالا‘‘ یا اسی قسم کا کوئی اور سوال۔ اور وہ اس نئے سوال سے بھی قوم کی ”مت‘‘ مار سکتے ہیں۔
شاہ جی کہنے لگے: وہ اس قسم کا سوال ہرگز نہیں کریں گے۔ ان کے خلاف جج محمد بشیر صاحب نے بڑا تفصیلی فیصلہ لکھا ہے اور ڈیڑھ سو صفحات پر تو انہوں نے محض یہی جواب لکھا ہے کہ میاں صاحب کو کیوں نکالا۔ باقی بیس پچیس صفحات میں دیگر باتیں لکھی ہیں‘ جو زیادہ ضروری نہیں ہیں۔ میں نے کہا :یہ غیر ضروری باتیں کیا ہیں؟ شاہ جی کہنے لگے :یہ باتیں دراصل سزا اور قانونی موشگافیوں پر مشتمل تھیں۔ اس لئے اس کو چھوڑیں۔ میں نے کہا: شاہ جی دراصل آپ کو میاں صاحب کی اس عادت بارے بالکل نہیں پتا کہ وہ پڑھنے لکھنے والی چیزوں کو بالکل پسند نہیں کرتے۔ یہ ایک سو چوہتر صفحات پر مشتمل فیصلہ ہے۔ میاں صاحب ‘اگر اس فیصلے کو پڑھیں گے‘ تو انہیں اس بات کا جواب ملے گا کہ ”مجھے کیوں نکالا؟‘‘۔ میاں صاحب کے بارے میں‘ میں نے نہایت ہی معتبر شخص سے سنا ہے کہ پڑھنے کے بارے میں میاں صاحب کا ہاتھ بہت ہی تنگ ہے اور وہ خود سے ایک صفحہ نہیں پڑھ سکتے‘ کجا کہ ایک سو چوہتر صفحات۔
میاں صاحب نے تو آج تک پوری فائل کبھی نہیں پڑھی۔ یہ فواد حسن فواد جیسے اعتباری لوگ تھے‘ جو اُن کو بتاتے تھے کہ فائل میں کیا ہے اور انہوں نے اس پر کیا لکھنا ہے‘ بلکہ ایک ستم ظریف نے تو یہاں تک کہا کہ ان کا سیکرٹری کاغذ پر انگلی رکھ کر بتاتا تھا کہ سرجی! یہاں سائن کرنا ہے۔ ان کو بڑا صفحہ دیکھ کر تو ویسے ہی غش پڑ جاتا ہے۔ اسی لئے تو وہ بارک اوباما کو بھی چھوٹی چھوٹی چٹوں پر لکھا ہوا پڑھ کر سناتے تھے۔ ایک سو چوہتر صفحات تو دیکھ کر ہی وہ بے ہوش ہو جائیں گے۔ اب ان کو کسی نے جو پڑھ کر سنا دیا‘ وہ اسی پر یقین کر لیںگے۔ اگر کسی نے ان کو جج محمد بشیر والا فیصلہ کچھ اور کر کے سنا دیا‘ تو وہ اس پر یقین کر لیں گے۔ وہ سدا سے صرف سنی سنائی پر ہی یقین کر کے زندگی گزار رہے ہیں۔
چند دن ہوتے ہیں‘ ملتان میں ضیاء شاہد صاحب سے ملاقات رہی۔ ان کی ماشاء اللہ یادداشت بھی بہت خوب ہے اور وہ واقعہ سنانے کا فن بھی جانتے ہیں۔ جب وہ قصہ سنا رہے ہوں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ ساری منظر کشی پوری جزئیات کے ساتھ کر رہے ہیں۔ بتانے لگے کہ میاں صاحب کبھی ایک صفحہ بھی نہیں پڑھتے ‘کسی نے پوچھا: انہیں کسی چیز میں مہارت بھی تھی؟ ہنس کر کہنے لگے: انہیں کھانے پینے کے بارے میں مہارت بھی تھی اور انہیں اس معاملے میں یدطولیٰ حاصل تھا۔ وہ بتانے لگے کہ ایک بار وہ ان کے ساتھ جہاز پر سفر کر رہے تھے۔ چھوٹا سا جہاز تھا اور اس کی پرواز والٹن سے تھی۔ مقصد بہاولپور جیل میں قید شیخ رشید سے ملاقات تھی۔ جہاز والٹن سے اڑا ‘تو میاں صاحب نے پائلٹ سے کہا کہ ذرا نئے ایئر پورٹ کا چکر لگا کر بہاولپور کی طرف جانا۔ تب لاہور کا نیا (موجودہ) ایئر پورٹ بن رہا تھا۔ جہاز نے زیر تعمیر لاہور ایئر پورٹ کا چکر لگایا اور بہاولپور کی طرف روانہ ہوگیا۔ اس سارے کام میں کتنا وقت لگا ہوگا؟ دس پندرہ یا حد بیس منٹ۔ جونہی جہاز بہاولپور کی طرف مڑا ‘میاں صاحب پلٹے اور پیچھے بیٹھے ہوئے اپنے ایک مصاحب کو آواز دے کر پوچھا: شکیل! کجھ کھان نوں ہے؟ (کچھ کھانے کے لئے ہے) اس نے کہا جی! ہے۔ یہ کہہ کر اس نے ہاٹ پاٹ آگے بھجوا دیا۔ اس میں کوئلے پر بھنے چکن پیس تھے ‘جن پر کافی سارا دھنیا تھا۔ میاں صاحب نے ایک پیس خود لیا اور باقی ہماری طرف بڑھا دیئے۔ ہم نے کہا کہ ابھی ناشتہ بھی نیچے نہیں ہوا ‘بھلا یہ پیس کیسے کھائے جاسکتے ہیں؟ لیکن میاں صاحب نے اصرار کر کے کھلا دیئے۔ ابھی پیس ختم ہوئے ہی تھے کہ انہوں نے پھر آواز لگائی: شکیل! کچھ پین نوں ہے؟ (کچھ پینے کے لئے موجود ہے) اس نے کہا: جی ! کشمیری چائے ہے‘ پھر تھرماس سے کشمیری چائے ڈال کر اس پر پستہ بادام ڈالا اور آگے بھجوا دی۔ چائے ختم کر کے میاں صاحب نے پھر آواز دی: شکیل! کجھ مٹھا ہے؟ (کچھ میٹھا ہے) اس نے کہا جی! گجریلا ہے۔ وہ کھایا تھا کہ بہاولپور آگیا۔
جیل میں پہنچے‘ تو صحن میں دری بچھی ہوئی تھی۔ ساتھ چولہے پر ایک چھوٹی دیگ تھی۔ بتایا گیا کہ اس میں سری پائے پک رہے ہیں۔ ساتھ ہی چھوٹا سا تنور لگا ہوا تھا۔ بتایا گیا کہ یہ بہاولپور کا سب سے ماہر نانبائی ہے اور کلچے لگانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ ابھی صرف بارہ بجے تھے۔ ضیاء شاہد صاحب بتانے لگے کہ میں نے شیخ رشید سے پوچھا کہ یہ کیا؟ تم تو کہتے ہو کہ تمہیں جیل میں بڑی تکلیفیں دی جاتی ہیں اور تمہاری بیرک کے سامنے والے کمرے میں پاگلوں کو رکھا گیا ہے‘ جو ہمہ وقت شور مچاتے رہتے ہیں۔ شیخ رشید نے آہستہ سے کہا: ضیاء صاحب! یہ لوکل اریج منٹ ہے۔
جیل سے فارغ ہوئے ‘تو نواب بہاولپور نے کھانے پر بلالیا۔ ابھی دو بجے تھے۔ کھانے پر بکرے کی سجی تھی اور نواب صاحب کا اصرار تھا کہ ضرور کھائی جائے۔ یہ سجی بنانے والا کہیں سے بلایا گیا ہے اور اس جیسی سجی یہاں اور کوئی نہیں بنا سکتا۔ میاں صاحب نے نواب صاحب کا دل بھی نہ توڑا اور سجی پر بھی ہاتھ صاف کیا۔
پھر ضیاء صاحب نے میاں صاحب کی گورنمنٹ کالج ‘لاہور سے گریجویشن بارے بھی کچھ فرمایا‘ تاہم میں محض اس لئے نہیں لکھ رہا کہ کیا خبر لکھنا مناسب ہے یا نہیں۔ اب بھلا ان سے ایک سو چوہتر صفحات پر مشتمل فیصلہ کو پڑھنے کے بارے میں خوش فہمی رکھنا حماقت کے علاوہ اور کیا ہے؟ممکن ہے اب وہ کوئی اور سوال داغ دیں۔ قوم کو اب کسی اور سوال کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ اللہ جانے اس نئے سوال کا جواب کون اور کب دے گا؟
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوہ محفلیں جو اجڑ گئیں: آئینہ / مسعود اشعر
Next Article عمران خان سمیت چھ سیاست دان دہشت گردوں کے نشانے پر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.