اسلام آباد: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے جسٹس شہزاد کے نام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جسٹس شہزاد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس نعیم افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ
ایڈیٹر14 Views
Previous Articleنو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا
Next Article کلثوم رفیق کا افسانہ : نمک

