Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعود کا کالم : صحافت پر کیا بیتی ؟
لکھاری

وجاہت مسعود کا کالم : صحافت پر کیا بیتی ؟

ایڈیٹراگست 20, 202512 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
press in chains
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمر رواں کا کارواں ماہ و سال کی چند منزلوں ہی سے گزرا ہے لیکن اندھیرا ہے کہ کاتک کی رات میں دھند کی طرح اتر آیا ہے۔ زیادہ نہیں، کوئی پندرہ بیس برس پہلے صحافت پر بات ہوتی تو ’لوگ تھے رفتگاں میں کیا کیا کچھ‘ ۔ فہرست سازی سے کیا حاصل، ایک کے بعد ایک مٹی کی خوشبو دار ڈھیریاں شہر خموشاں کی دیوار تک آ پہنچی ہیں۔ بے شک صحافت بدل گئی ہے اور چھپے ہوئے حرف کی جگہ مقراض کی رفتار سے چلتی زبان اور ایسے تصویری ٹکڑوں نے لے لی ہے جو لمحوں میں ایسا تنازع کھڑا کر دیتے ہیں جو ہفتوں چلتا ہے لیکن یہ تبدیلی کچھ ہم سے خاص نہیں ہے۔
پچھلی صدی کے ابتدائی برسوں میں اخبار کا سکہ چلتا تھا۔ پھر ریڈیو پر صوتی لہروں نے طوفان اٹھایا۔ مختار صدیقی کا مصرع ریڈیو کے سٹوڈیو کی تصویر تھا۔ ’سرخ بتی نے اشارے سے کہا ہے، بولو‘ ۔ اس دوران سلو لائڈ کی پٹی پر چلتی پھرتی تصویریں نمودار ہوئیں۔ دوسری جنگ میں بارود اور آگ کا کھیل سینما کی سکرین پر بھی کھیلا گیا۔ جرمن ہدایت کارہ Leni Riefenstahl کی 1935ء میں بنائی گئی فلم Triumph of the Will تکنیکی مہارت کے باوجود جنون کی ناکامی پر منتج ہوئی۔ دوسری طرف امریکی ہدایت کار Michael Curtiz کی 1942ء میں بنائی گئی Casablanca میں محبت کی شفاف سادگی نے بازی جیت لی۔ ’Play it again، Sam‘۔
سرد جنگ کے ابتدائی برسوں میں بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن کی دھندلی سکرین پر ہیولہ نما چہرے رائے عامہ کی تشکیل میں موثر ثابت ہوئے۔ اخبار آیا تو پیش گوئی ہوئی کہ کتاب کا زمانہ ختم ہوا۔ ریڈیو نے اخبار کی اہمیت پر سوال اٹھائے۔ ٹیلی ویژن نے ریڈیو کی صوتی لہروں کے خلل پذیر ہونے کا عندیہ دیا۔ آج بتایا جا رہا ہے کہ صحافی کی جگہ یو ٹیوبر اور جیتے جاگتے نشریاتی صحافیوں کی جگہ مصنوعی ذہانت بروئے کار آئے گی۔ ماضی کی طرح آج کے خدشے بھی ذرائع ابلاغ کے پھیلتے منظر میں جذب ہو جائیں گے۔
دلیل یہ کہ صحافت میں میڈیم بنیادی اکائی نہیں۔ صحافت خبر اور پیغام سے تعلق رکھتی ہے۔ رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کا حقیقی پیمانہ پڑھنے، سننے اور دیکھنے والوں کے لیے خبر کا اعتبار ہے۔ خبر کا اعتبار ریاستی بندوبست کی شفافیت سے متعین ہوتا ہے۔ افواہ، سازشی تجزیے اور پراپیگنڈے کے اثرات سے انکار نہیں مگر دھوکے اور اخفا کے ان کھلونوں میں ایک کمزوری ہے۔ اگرچہ امن، رواداری اور محبت کے پیغام پر تعصب اور نفرت جیسے رویے زیادہ آسانی سے راستہ بنا لیتے ہیں۔ لیکن حتمی تجزیے میں تنقیدی شعور جھوٹی خبر اور سازشی نظریات کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے۔
ہماری صحافت کا معاملہ کچھ مختلف ہے۔ پچاس سے زائد مسلم اکثریتی ممالک میں کوئی ملک ایسا نہیں جس کی صحافتی روایت پاکستان سے زیادہ مضبوط ہو۔ مسلم دنیا سے قطع نظر افریقہ، لاطینی امریکا اور کھلی اشتراکی آمریتو ں کے علاوہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی صحافت مجموعی طور پر ریاستی بیانیے کی بازگشت رہی ہے۔ امریکا جیسے ملک میں صحافت کے تاریک منطقے موجود ہیں۔ پاکستان میں صحافت کا راستہ ہرگز ہموار نہیں رہا۔ ہمارے ہاں ریاست کی سطح پر آزاد صحافت سے عداوت کی روایت بھی اتنی ہی پرانی ہے جتنی اس ملک کی تاریخ۔ تاہم بدترین حالات میں بھی وہ صحافتی روایت موجود رہی جو قلم کی حرمت اور خبر کے ابلاغ کو اپنے پیشے کی بنیادی اخلاقیات سمجھتی ہے۔
سول اینڈ ملٹری گزٹ اور پروگریسو پیپرز لمیٹڈ کے قصے پرانے ہوئے۔ آج کی صحافت کو سمجھنے کے لیے ستر کی دہائی پر غور کرنا ہو گا۔ بھٹو حکومت صحافت دوست نہیں تھی۔ یہ ہمارا پہلا جمہوری تجربہ تھا اور اس میں صحافت پر عتاب نے بہت سی خرابیاں کاشت کیں۔
جولائی 77 ء کی فوجی آمریت نے بھٹو صاحب کے ستائے ہوئے قدامت پسند صحافیوں کو گود لے لیا۔ ضیا الحق رائے عامہ کی حرکیات سمجھتا تھا اور اس کا نفس ناطقہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمن نفسیاتی جنگ کا ماہر تھا۔ ہمارے جیسے ملکوں میں نظریہ تو محض نعرہ ہوتا ہے۔ اصل قضیہ مفادات کی دوڑ سے تعلق رکھتا ہے۔ ضیا الحق سے معانقہ کرنے والے رجعت پسند سیاسی گروہ نے صحافت اور تعلیم کے میدانوں میں بارودی سرنگیں بچھا دیں۔ روشن خیال اساتذہ کی فہرستیں تیار ہوئیں۔ نصاب تعلیم بدلا گیا۔ دوسری طرف صحافت میں بھی ایسی ہی تطہیر ہوئی۔ خبر کے ابلاغ اور رائے کے اظہار پر سمجھوتہ نہ کرنے والوں کو عقوبت خانوں میں بھیجا گیا، کوڑے لگائے گئے، بحالی جمہوریت کے لیے قرارداد پر دستخط کرنے والے 55 صحافیوں کو ستمبر 1983 ء میں بین کر دیا گیا۔ اس قصے کو 50 برس گزر گئے۔ جن بچوں نے جھوٹ کا یہ زہر پیا تھا وہ اب خود صحافت اور تدریس کے بلند ترین درجوں پر ہیں۔ ہم فکری سرطان سے متاثرہ تیسری نسل سے نبرد آزما ہیں۔
ہماری کیا ہے؟ ہم کبھی اس ملک میں ایک اقلیت تھے اور اب محض گنتی کا ایک مختصر گروہ۔ ان کی جگہ افسانہ ساز، فسوں گر اور فروختنی کردار متعارف کرائے گئے۔ اخبار سے مدیر کا ادارہ ختم کر دیا گیا۔ خبر بازار کی جنس قرار پائی۔ گیارہ برس کی تاریکی چھٹی تو ہم ایک دھند آلود منطقے میں داخل ہو گئے جہاں تراشیدہ اخباری جھوٹ کو عدالت میں تسلیم شدہ شواہد کا درجہ دیا گیا۔ پھر نجی ٹیلی ویژن کا دور آیا۔ ایک سرکاری نشریاتی ادارے کو درجنوں نجی اداروں میں بانٹ کر مشتبہ مالی شہرت رکھنے والے کرداروں کے سپرد کر دیا گیا۔ صحافی کے احترام کو لفافے کی گالی میں لپیٹ دیا گیا۔ جس صحافی میں خبر کا خبط باقی تھا اسے اپنی بات کہنے کے لیے ’بلھے شاہ کی بکل‘ اوڑھنا پڑی اور سر پر توا باندھ کر بازار میں نکلنا پڑا۔ ادارتی صفحے پر خبر کو حکایت اور حقائق کو چٹکلوں میں لپیٹ کر لکھنا پڑا۔ یہ دوہرے خسارے کا سودا تھا۔ ابلاغ کی کٹھنائیاں ایک طرف اور زبردست کا ڈنڈا سر پر۔ پھر اس میں کیا عجب کہ سہیل وڑائچ کا کالم بہتوں کو سمجھ نہیں آتا اور آپ کا نیازمند درباری قرار پاتا ہے۔ ناصر کاظمی نے جنوری 1959 ء میں رائٹرز گلڈ کے لیے کراچی جاتے ہوئے انتظار حسین سے پوچھا تھا۔ ’انتظار، کیا ہم شام کے دربار میں جا رہے ہیں؟‘
( بشکریہ : ہم سب لاہور )

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم : ریاست کی رٹ اور رحیم یار خان میں شہید ہونے والے پولیس کے جوان
Next Article بھٹو کا ’انکار‘ اور بی بی کی ’مصالحت‘ : مظہر عباس کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی

نومبر 22, 2026

مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 15, 2026

عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم

نومبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.