جموں :انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے جموں شہر میں ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ شہر میں بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے اور انھیں سائرنز کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر پونچھ میں سرحدی کشیدگی کے بعد سناٹے کا راج ہے۔ بدھ کے روز یہاں کے رہائشی محفوظ مقامات پر عارضی طور پر منتقل ہو گئے۔ جمعرات کی صبح سے ہی پونچھ میں سناٹا چھایا ہوا ہے اور تمام بازار بند ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کم از کم 80 فیصد آبادی شہر چھوڑ چکی ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق جموں و کشمیر کے اکھنور میں سائرن کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔ دھماکوں کے بعد مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جس کے بعد فضائی حملے کے سائرن بج گئے اور بجلی کاٹ دی گئی گئی۔
پاکستان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں کی خبریں فیک ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہا ہے، حملوں کی خبریں بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے۔جھوٹی خبروں کا مقصد یہ تاثر دینا ہے جیسے پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر جارحیت جاری رکھنے کا جواز چاہتا ہے، جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
جموں میں بلیک آؤٹ اور خطرے کے سائرن : 80 فیصد شہر خالی ۔۔پاکستانی حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں : آئی ایس پی آر
ایڈیٹر23 Views

