اسلام آباد : سابقہ اداکارہ سما راج نے نامور صحافی ارشاد بھٹی سے محبت اور دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
ارشاد بھٹی پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار ہیں جو کئی برسوں سے مین اسٹریم نیوز چینلز کا حصہ رہے ہیں۔
وہ اپنے منفرد اور مزاحیہ اندازِ تجزیہ کے لیے جانے جاتے ہیں اور سنسرشپ کے باوجود بھی اپنے خیالات بڑی خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔
وہ پہلے شادی شدہ تھے لیکن ان کی پہلی اہلیہ انتقال کر گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے سابق اداکارہ سما راج سے شادی کی۔
حال ہی میں ارشاد بھٹی اپنی نئی اہلیہ کے ہمراہ ایک عید شو میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی محبت کی کہانی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ارشاد بھٹی نے اپنی پہلی اہلیہ کے لیے محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیار کو دفن کرنا ایک مرد کے لیے سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی کا وہ وقت انتہائی مشکل اور تاریک تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سما راج ان کی زندگی میں دوبارہ روشنی بن کر آئیں اور وہ بہت خیال رکھنے والی ہیں اور ارشاد بھی ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ وہ رومانوی مزاج رکھتے ہیں اور ہمیشہ انہیں عیدی اور تحائف دیتے ہیں۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

