ملتان۔4اپریل:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز اور کپتان انضمام الحق کے بڑے بھائی انتصارالحق لندن میں انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 54برس تھی اوروہ دل کے عارضہ کاشکارتھے ۔
انتصارالحق پانچ بھائیوں میں چوتھے نمبرپرتھے ۔سکول کے زمانے میں ان کی اورانضمام الحق کی جوڑی مشہورتھی ۔گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان کی ٹیم نے جب ملتان بورڈکرکٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تویہ دونوں بھائی مڈل آرڈربیٹسمین کے طورپرجانے جاتے تھے ۔ملتان کے کرکٹ کے حلقوں نے انضمام الحق سمیت تمام اہل خانہ سے افسوس کااظہارکیاہے اورمرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعاکی ہے ۔
سینئر سپورٹس رپورٹرمحمدندیم قیصر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری بھی انتصار الحق کے ساتھ دوستی تھی وہ نوشی بھائی کے نام سے جانے جاتے تھے جبکہ انضمام الحق انزی کے نام سے مشہور تھے ۔انہوں نے کہاکہ انضمام الحق اپنے بھائی سے بہت محبت کرتے تھے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بڑے بھائی انتصار الحق لندن میں انتقال کرگئے
ایڈیٹر7 Views

