کرکٹ کا مالی بحران بڑھتا جارہا ہے.کرکٹ سے جڑے بہت سے افراد کو طویل رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں. اس سے متعلق لیٹرز تیار ہوگئے ییں.یہ رخصت نامے جمعہ 3 اپریل سے جاری کردیئے جائیں گے .
جیسا کہ گزشتہ روز ہم نے خبر دی تھی کہ انگلش کرکٹ حکام کورونا کے سبب پورا کائونٹی سیزن ختم کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں اور 1890 کے بعد جنگ سال کے علاوہ پہلی مرتبہ سیزن بغیر فرسٹ کلاس میچ کے گزرے گا. ترجیحی بنیادوں پر انٹرنیشنل کرکٹ او ر اگر کرائوڈ کی اجازت ملی تو ٹی 20 بلاسٹ کو یقینی بنایا جائے گا اسکی تصدیق تمام 18 کائونٹیز کے اگلے اقدام سے ہورہی ہے بورڈ حکام سے مشاورت کے بعد کائونٹیز نے ملکی رگبی کلبز کی طرح اپنے اکثریتی اسٹاف کو طویل رخصت پر بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ہے جس سے ہر کائونٹی کو ماہانہ 75ہزار پائونڈز کی بچت ہوگی جبکہ کم درجے کے پلیئرز بھی رخصت میں شامل ہونگے جبکہ باقی پلیئرز کو حکومتی اسکیم کے تحت 80 فیصد تنخواہ ملے گی پلیئرز 2500 پائونڈز سے 1200 پائونڈز تک وصول کرسکیں گے جبکہ اس سے قبل عام حالات میں کئی گنا بڑی رقم ملتی تھی. 80 فیصد کٹوتی کے ساتھ تنخواہ بھی وہ پلیئرز حاصل کرسکیں گے جو طویل رخصت کے لیٹر پر دستخط کریں گے.
انگلینڈ کرکٹ سسٹم میں ہزاروں افراد اس سے متاثر ہونگے. ای سی بی نے اگرچہ 40 ملین پائونڈز کی فوری گرانٹ اسی لئے جاری کہ کائونٹیز اپنے ضروری اخراجات کرسکیں اور اسکے بعد بھی 21 ملین پائونڈز معمولی منافع پر لئے جاسکیں گے.کائونٹیز کرکٹ سے طویل رخصتی کے لیٹرز اگلے 24 گھنٹوں میں پوسٹ کردیئے جائیں گے.
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

