اسلام آباد : عمران خان توشہ خانہ کیس میں 17 برس کی سزا کا سن کر مسکرا دیے ۔۔۔ بی بی سی کے مطابق ایک جیل اہلکار نے بتایا کہ جب جج فیصلہ سنا رہے تھے تو اس وقت عمران خان اپنی اہلیہ سمیت عدالت میں موجود تھے۔ جیل اہلکار کے مطابق جج نے تین بار عمران خان کو ڈائس پر آنے کو کہا مگر سابق وزیر اعظم نے ڈائس پر آنے سے انکار کر دیا۔
جیل اہلکار کے مطابق جب جج فیصلہ سنا رہے تھے تو عمران خان بشری بی بی سے گفتگو کر رہے تھے۔ اہلکار کے مطابق جج جب فیصلہ سنا کر چلے گئے تو عمران خان نے پوچھا کہ کیا فیصلہ سنایا گیا، جب عمران خان کو 17 برس کی سزا کا بتایا تو وہ یہ سن کر مسکرا دیے۔
جیل میں موجود صحافیوں سے عمران خان نے کوئی گفتگو نہیں کی۔ جیل اہلکار کے مطابق جیل کے اندر کمرہ عدالت میں پراسکیوٹر ذوالفقار نقوی کے علاوہ عمران خان کے ایک وکیل ارشد تبریز بھی موجود تھے۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے بی بی سی کے نمائدہ عثمان زاہد سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان خیریت سے ہیں اور انھوں نے ملاقات کے دوران اپنی صحت سے متعلق کسی تشویش کا اظہار نہیں۔
سلمان صفدر کے مطابق جب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی تو عمران خان کا ایک وکیل جیل کے اندر موجود تھا تاہم عمران خان کی بہنوں اور صحافیوں کو جیل کے احاطے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
( بشکریہ : بی بی سی )
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

