راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے نہ خوفزدہ ہوں اور نہ ڈرا ہوا ہوں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کو مذاق قرار دیا اورکہا کہ میرے سیل کے پاس جیمرز لگے ہیں، جیل میں موبائل فون کام نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی مواد باہر بھجوانا ہو یا کوئی چیز چھپوانی ہو تو میرے وکلا اور پارٹی لیڈرز روز ملاقات کیلئے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میں فیض حمید کی گرفتاری سے نہ خوفزدہ ہوں اور نہ ڈرا ہوا ہوں، ڈرا ہوا ہوتا تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ کرتا۔
9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کے فیض حمید پر سنگین الزامات
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لیا تھا۔ گزشتہ دنوں بھی کہا گیا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

