لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کر گئے۔
اس حوالے سے ان کے داماد عارف سعید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی، اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔
داماد عارف سعید کے مطابق مرحوم اعجاز بٹ نے8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نے اعجازبٹ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب سے مرحوم کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

