Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ، چمپیئنز ٹرافی2025 ء کی میزبانی مل گئی
کھیل

پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ، چمپیئنز ٹرافی2025 ء کی میزبانی مل گئی

ایڈیٹرنومبر 16, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
champions trophy girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 سے 2031 تک بڑے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق 2024 سے 2031 تک تمام بڑے ایونٹس کے میزبان ممالک کی تصدیق کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چمپیئنز ٹرافی فروری 2025 میں ہوگی، یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں 1996 کے بعد آئی سی سی کا بڑا ایونٹ ہوگا۔ورلڈ کپ 1996 کی میزبانی پاکستان کے ساتھ بھارت اور سری لنکا نے مشترکہ طور پر کی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ خبر لاکھوں پاکستانی شائقین، بیرون ملک اور دنیا بھر میں موجود شائقین کے لیے خوشی کا باعث ہوگی کہ عظیم ٹیمیں اور کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے اور ہم دنیا کو باور کروائیں گے کہ ہم کتنے عظیم میزبان ہیں’۔
واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو اُس وقت بڑا دھچکا لگا تھا جب رواں سال 18 ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کو منسوخ کرکے چلی گئی تھی۔ اس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی اپنا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔علاوہ ازیں آسٹریلیا اور انگلینڈ نے رواں ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کی کرکٹ ٹیمیں 2022 میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ 2022 میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا تھا جو 24 برس بعد آسٹریلیا کی ٹیم کا پہلا دورہ ہوگا۔انگلینڈ کی ٹیم کا ستمبر/اکتوبر 2022 میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے، تاہم آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ2022 میں شرکت کے بعد دوبارہ نومبر اور دسمبر میں انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے واپس پاکستان آئے گی۔
آئی سی سی نے بتایا کہ جون 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز کے ساتھ امریکا کو دی گئی ہے جہاں 2010 میں بھی ٹورنامنٹ کھیلا گیا تھا۔بھارت اور سری لنکا 2026 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، جس کے بعد 2027 میں آئی سی سی کا ایک اور ایونٹ ہوگا۔
نمیبیا پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا تاہم اس کے ساتھ زمبابوے اور جنوبی افریقہ بھی مشترکہ میزبان ہوں گے، ورلڈ کپ 2027 اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔قبل ازیں جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں 2003 میں ورلڈ کپ ہوا تھا۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور ایک سال بعد بھارت چمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2030 انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مشترکہ طور پر ہوگا، اس سے قبل آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو 1999 ورلڈ کپ میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔آئی سی سی کے شیڈول کا آخری ایونٹ اکتوبر اور نومبر 2031 میں ورلڈ کپ ہے جو بھارت اور بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleثاقب نثار پر الزامات: میر شکیل الرحمٰن سمیت 4 افراد کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری
Next Article بشریٰ انصاری نے والدہ کو اب تک بہن کی موت کا نہیں بتایا : ” ہم قہقہوں میں دکھ چھپاتے ہیں “
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.