Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ادب کو چھوڑو سیاست میں حصہ لو : حنیف چودھری صاحب کا ایک خط اور محبت بھری نصیحت
ادب

ادب کو چھوڑو سیاست میں حصہ لو : حنیف چودھری صاحب کا ایک خط اور محبت بھری نصیحت

ایڈیٹرنومبر 1, 202429 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hanif chohdari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سال دو ہزار گیارہ عیسوی میں ہم نے ’’ ارضِ ملتان ‘‘ کے نام سے ایک رسالہ شائع کیا ۔ حنیف چودھری صاحب ان دنوں وہاڑی میں تھے ۔ رسالہ موصول ہونے پر انہوں نے یہ خط ارسال کیا اور اس میں بچوں کے لیے ایک سو روپے بھی بھیجے ۔۔آج یہ محبت بھرا خط آپ کی نذر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رضی بیٹے جیتے رہو
’’ ارض ملتان‘‘ دیکھ کر پہلے تو خوشی ہوئی کہ تم نے اپنے شہر کی قدامت کی تلاش میں وہ کام کیا جو محکمہ آ ثار قدیمہ نے کرنا تھا ، دکھ اس لیے ہوا کہ تم نے 20 ہزار روپے کی لاگت سے لاگت جو اس کتابچے پر خرچ کی ہے وہ تم نے اپنی بچوں کا پیٹ کاٹ کر لگائی ہے مجھے یقین ہے کہ تم کو ایسا کرنے پر بیٹے شاکر نے اکسایا ہوگا ۔
میرا تم دونوں کو پرخلوص مشورہ ہے کہ تم مل کر سیاست میں حصہ لینا شروع کر دو فائدے میں رہو گے ادب اور تحقیق میں کیا رکھا ہے یہ دونوں چیزیں ادیبوں شاعروں کا کباڑا کر دیتی ہیں منٹو کا حشر نہیں دیکھا تم نے۔ اس کی اولاد کو سوائے ناموری کے اور کیا ملا ؟ ناصر کاظمی کی عاقبت دیکھی فٹ پاتھ پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر چل بسا اس کی اولاد فاقوں مری ۔ راجندر سنگھ بیدی اپنی کھولی میں مردہ پایا گیا کسی نے پوچھا تک نہیں ۔ان باتوں سے عبرت پکڑو شاکر تمہیں مروا دے گا ۔
سیاست دان بنو اس میں دھن ہی دھن ہے۔ دولت ہی دولت ہے ۔ زبان چلنی چاہیے پھر دیکھو تمہاری ناموری کیسے ہوتی ہے ۔ بی بی بے توقیر کے جوتے پالش کرنے والے اب دولت میں کھیل رہے ہیں۔ سیاست میں انسان جتنا جھوٹ بول سکتا ہے بولے ۔ جتنا کفر تول سکتا ہے تولے ۔ سب سچ ہوتا ہے ۔ وہاں پیسوں کا محتاج نہیں ہونا پڑتا نہ اپنے بچوں کا پیٹ کاٹنا پڑتا ہے ۔ پھر اس میں دماغ بھی خرچ نہیں کرنا پڑتا بچوں کی فکر نہ کرائے کی ادائیگی کا خدشہ۔۔ فنڈز خود بخود چلے آ تے ہیں کبھی گلیوں کی مرمت کا فنڈ اور کبھی نکاسی آب کی گرانٹ ۔ میاں میری مانو۔ دونوں بھائی مل کر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو جاؤ ورنہ تم دونوں کا حشر پیسہ اخبار کے ایڈیٹر جیسا ہوگا۔
اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کرو ان کا پیٹ نہ کاٹو ۔ جس نے بھی ادب کی بیڑی میں قدم رکھا وہی ڈوبا جس نے سیاست میں پاؤں رکھا وہ تر گیا۔ آج کل سیاستدانوں کو آ پ جیسے انتھک کارکنوں کی ضرورت ہے میں تو بے وقوف تھا جو ادب کی گھوڑی پر چڑھ بیٹھا۔ آ خر ڈبو ہی دیا نا اس نے ۔
مگر مجھے یقین ہے کہ شاکر تم کو ادھر نہیں آنے دے گا ۔ اس کو ادب کی چاٹ پڑی ہوئی ہے کتابیں چھاپ رہا ہے اور لوگوں کے شیلف بھر رہا ہے ایک دن میری باتیں تمہیں ضرور یاد آ ئیں گی ۔
رضی تمہارے بچوں کے لیے 100 روپے بھیج رہا ہوں احقر حنیف چودھری
10.12.11

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حنیف چوہدری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleساتواں دوروزہ ملتان لٹریری فیسٹیول 9اور10نومبر کوملتان آرٹس کونسل میں منعقدہوگا۔
Next Article مستونگ؛ اسکول کے قریب بم دھماکا، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر حنیف چوہدری ۔۔ملتان کی جیتی جاگتی تاریخ کو آخری سلام : رضی الدین رضی کا کالم

اکتوبر 9, 2023

سجاد جہانیہ کا فیچر : خورشید پور کا” حنیفا “ ۔۔ ایک درویش کی کہانی

اکتوبر 6, 2023

حنیف چودھری امروز اور سرائیکی ریسرچ سینٹر : ڈاکٹر انوار احمد کی یادیں

اکتوبر 6, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.