گوادر : بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ضلع گوادر میں پسنی سے اورماڑہ جا رہی تھی کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔بیان میں کہا گیا کہ بدقسمت واقعے میں 14 فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے اور اس بدترین واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، شہدا کی بلندیِ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہدا نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، دہشت گردوں کے ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اس کے رکھوالوں کے حوصلے کبھی پست نہ کر پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے اس ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے گوادر میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگوہ ہیں، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کھڑا رہے گا۔
بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ علی مردان خان ڈومکی نے بھی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور بیان میں کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے۔علی مردان ڈومکی نے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ صوبے کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ’پسنی، گوادر میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت اطلاع پر شدید دکھ ہوا، ہماری مسلح افواج اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے وطنِ عزیز کی حفاظت اور دشمنوں کی سازشوں کا جوان مردی سے مقابلہ کر رہی ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں، جنہوں نے اس اندوہناک حملے میں اپنے بہادر سپوتوں کو کھو دیا ہے‘۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعے کی مذمت کی اور بیان میں کہا کہ ’دہشت گردوں نے پسنی اورماڑہ کے راستے پر گھات لگا کر فوجی جوانوں پر بزدلانہ حملہ کیا، شہید ہونے والے 14 سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، نفرت اور تقسیم کی سوچ کا جڑ سے خاتمہ کرکے ہم اپنے جوانوں کے خون کا بدلہ لیں گے‘۔
( بشکریہ: ڈان نیوز )
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

