اسلام آباد: احتساب عدالت نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خردبرد کے کیس میں فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خردبرد کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت فواد چوہدری نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئےکہا کہ سر آپ کی طبیعت سنا ہے خراب ہوگئی تھی؟ اب کیسے ہیں؟ اخبار میں تو کافی کچھ لکھا تھا۔
اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، بس ایسے ہی خبر بنادیتے ہیں اخبار والے۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر اوروکیل بھی ہیں،جیل میں بی کلاس دی جائے، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ میں فوادچوہدری کے لیے جیل میں بی کلاس کا لکھ دوں گا۔
اس دوران فواد چوہدری کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کردی گئی۔
احتساب عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم فروری کو دلائل طلب کرلیے جب کہ سابق وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

