Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر فاروق عادل کاکالم:پاکستانی ذرائع ابلاغ کا ایک بہت بڑا جرم
فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل کاکالم:پاکستانی ذرائع ابلاغ کا ایک بہت بڑا جرم

ایڈیٹرجنوری 29, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tv media
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ذرائع ابلاغ کی ایک ذمے داری عوام کو باخبر رکھنا، خبر کی وضاحت کرنا، تفریح فراہم کرنا اور ایجو کیٹ کرنا بیان کی گئی ہیں۔ موجودہ دور میں اور خاص طور پر پاکستان میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارا میڈیا ایک کام تو خوب کرہا ہے یعنی اپنی دانست میں عوام کو تفریح فراہم کر رہا ہے۔ یہ تفریح خبر کی فراہمی کے ساتھ بھی شامل ہے اور تفریح کے نام پر بھی۔ یہ الگ بات ہے کہ ذرائع ابلاغ نے مزاح جیسی نفیس صنف کو پھکڑ بازی کی پست درجے تک پہنچا دیا ہے۔ خبر کی وضاحت کا کام بھی کسی نہ کسی طرح جاری ہے لیکن وہ جسے توضیح اور تجزیہ کہتے ہیں، وہ صحافت کا اعلی ترین درجہ ہے لیکن آج ہمارے ٹیلی ویژن پر جو لوگ یہ کام کر رہے ہیں، سیاست کی مبادیات اور تاریخ سے نا واقفیت کے باوصف کچھ لوگ جو تجزیہ اور توضیح کر رہے ہیں، وہ کوئی ایجنڈا تو ہو سکتا ہے لیکن اسے اعلیٰ درجے کا پیشہ دارانہ عمل قرار دینا آسان نہیں۔ خبر تو بہر حال کسی نہ کسی درجے فراہم کی جا رہی ہے لیکن اگر کوئی برا نہ مانے تو حقیقت یہی ہے کہ اکثر و بیشتر یہ خبر کراچی کے شام اخبار سے بلند درجے کی نہیں ہوتی۔
اب رہ گئی ایجوکیشن، ذرایع ابلاغ کے واسطے سے عوام کو ملنے والی تعلیم وہ روایتی تعلیم نہیں ہوتی جو اسکول میں بچوں کو دی جاتی ہے۔ یہی تعلیم ایک عام شہری کو خبر کا اندر باہر سمجھنے کے قابل بناتی ہے اور جہاں قاری یا ناظر کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، وہاں وہ اس کی راہنمائی کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا۔
یہ بات ایک مثال سے سمجھنی آسان ہوگی۔ آج پاکستان کا ہر ماہر معیشت یہ کہہ رہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے حکومت اور قوم کو جو قربانیاں دینی پڑیں دی جائیں۔ مطلب یہ ہوا کہ ملک اس وقت ہنگامی دور سے گزر رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں یہ ذرائع کی ذمے داری ہے کہ وہ خود عوام کے مفاد میں انھیں درپیش چیلنج کے لیے تیار کریں۔ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا۔
29 جنوری کو جیسے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، فطری طور پر عوام بے چینی کا شکار ہوئے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ نے عوام کا غیض و غضب دکھایا۔ کسی حد تک یہ ضروری ہے لیکن ایسے مواقع پر یہ بتانا زیادہ ضروری ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے اور اس چیلنج سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے لیکن ہو یہ رہا ہے کہ ذرائع ابلاغ عوامی غیض و غضب تو دکھا دیتے ہیں یہ بتانے سے قاصر رہے ہیں کہ ریاست کے پاس اس کے سوا کوئی چارا نہیں تھا۔ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور عوام کو دیر پا آسودگی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے یہ ضروری ہے۔ ایسا نہ کر کے ذرائع ابلاغ دراصل معاشرے میں ہیجان برپا کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں، یہ ایسا ہی ہے جیسے بعض سیاست دان اپنی حکومت کے دوران سخت اقدامات کو ناگزیر اور مخالف کی حکومت کے دوران سخت اقدامات کو ظلم قرار دیتے ہیں ۔ یہ طرز عمل غیر ذمے دارانہ اور قومی مفاد کے منافی ہے۔
(بشکریہ: آوازہ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:خدا ہر ملک کو ایک اسحاق ڈار بخشے
Next Article ’نااہل امپورٹڈ سرکار نے عوام کو کچل ڈالا‘، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.