حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوگیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے پروگرام نیا پاکستان میں بتایا کہ سینیئر حکومتی رہنماؤں کا کل تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے رابطہ ہوا اور انہیں 26 تاریخ کو ملنے کا پیغام پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے پیغام پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ ہم اس معاملے پر اکٹھے ہیں اور 26 تاریخ کو ملتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ 26 اپریل ہی کو اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس ہوگا اور اسی شام تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا مذاکرات بھی ہوئے تو 2018 کے الیکشن سے شروع کریں گے ، آئین میں صرف نوے دن کا نہیں ، یہ بھی لکھا ہے کہ ایک دن میں الیکشن کرائیں، مذاکرات کا ایجنڈا ہم خود طے کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی اور 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

