Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم:ہیرا منڈی، طوائف اور لیڈی ڈاکٹر
لکھاری

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم:ہیرا منڈی، طوائف اور لیڈی ڈاکٹر

ایڈیٹرجنوری 16, 202225 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو پیشے، ایک انتہائی معزز، دوسرا معاشرے کا ناسور!
پر ہے ایک قدر مشترک اور وہ ہے عورت!
کوئی عورت شرافت کے سنگھاسن پہ براجمان ہو تی ہے اور کوئی پاتال میں اتر جاتی ہے، یہ تقدیر کا وہ کھیل ہے جو کوئی آج تک سمجھ نہیں سکا۔ کائنات کے اسرار میں زمان و مکان کا فیصلہ کس کے لئے کیا ہے اس پہ نہ ہم قادر ہیں نہ آپ۔
گزشتہ دنوں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ایک پرانا کلپ دیکھنے کو ملا جس میں وہ طیش کے عالم میں بازو ہلا ہلا کے فرما رہی تھیں کہ ان کا کیریئر کسی ہیرا منڈی کی طوائف جیسا شروع نہیں ہوا۔
مذکورہ بیان اور بیان داغنے والی میں پھر ایک قدر مشترک تھی، عورت!
ان کی خوش گفتاری اور جوش کے تو ہم ان دنوں سے مداح ہیں جب وہ میڈیکل کالج میں ہماری جونیئر ہوا کرتی تھیں اور تب بھی انسانیت کی خدمت کی بجائے سیاسی قلابازیوں پہ زیادہ یقین رکھتی تھیں- بس یہ سمجھ نہیں آیا کہ انہہں کیرئیر کی مثال کے لئے ہیرا منڈی کا انتخاب کیوں کرنا پڑا
گستاخ اکھیاں کتھے جا لڑیاں
ہیرا منڈی ہمارے معاشرے کی ایک ایسی مسخ تصویر ہے کہ جسے کوئی بھی دن کی روشنی میں کھلی آنکھوں نہیں دیکھنا چاہتا۔ منٹو نے دن رات وہاں کی عورت کے بارے میں جو نشتر زنی کی ہے وہ آج بھی دل چیرتی ہے.
طوائف، ایک ایسی عورت جس سے بیک وقت محبت بھی کی جاتی ہے اور نفرت بھی۔ پروانے بےشمار، ضرورت کے وقت وہ سر کا تاج ہے اور ضرورت نکلنے پر پاؤں کی جوتی۔ اس کی مثال اس ٹشو پیپر سی ہے جو آپ کے گندگی میں لتھڑے ہاتھوں کو صاف تو کرتا ہے پر خود کوڑے کے ڈھیر میں فنا ہو جاتا ہے۔
طوائف ایک جیتی جاگتی عورت ہے، میرے اور آپ جیسی، احساسات، جذبات اور خیالات سے بھر پور۔
وقت کی تفریق اور گردش میں عورت کے اس کردار اور مقام کا تعین کون کرتا ہے؟ معاشی ناہمواری، زمانے کا استحصال، مرد کا جبر یا ازلی جنسی بھوک؟
کون ہے آخر جو عورت کی مجبوریوں کو نیلام کرنے وہاں بساتا ہے؟ کون مالک بھی بنتا ہے اور خریدار بھی؟ کون ہے جو دن کی روشنی میں اس پہ ٹھٹھے لگاتا ہے اور رات کے اندھیرے میں اس کی آغوش میں پناہ۔
فلم دیکھنے کا اور کتاب پڑھنے کا شوق ہو تو معاشرے کے اس ناسور سے آپ کا تعارف بچپن میں ہی ہو جاتا ہے پر ساتھ میں ہی ایک احساس اندر سمو دیا جاتا ہے کہ اس موضوع پہ کوئی سوال نہیں، کوئی ذکر نہیں۔
ہم بھی معاشرے کے اس رویے کے ساتھ پل بڑھ کے بڑے ہوئے۔ پڑھائی کی خاطر لاہور پہنچے۔ تجسس اور ایک پروجیکٹ کی خاطر ہم نے اس بازار سے گزرنے کی ہمت کی مگر دن کی روشنی میں۔
تنگ گلیاں، سنسان چوبارے، مرجھائے ہوئے پھول، آوارہ کتے، عطر پھول بیچنے والے چرسی اور اکا دکا بالکنی میں کھڑی عورتیں، میک اپ کی تہوں کے بغیر مدقوق چہرے جو حالات کے ستم کی تحریر کردہ لکیریں دور سے بھی دکھاتے تھے۔ اپنے آپ سے بے نیاز، گہری سوچوں میں گم، جانے گزری رات کا غم تھا، یا آنے والی شب کی فکر۔ یہ عورتیں نہیں تھیں، کہانیاں تھیں، ننگی کہانیاں۔ جن سے ہم جیسے شریف گھروں میں پیدا ہونے والے لوگ منہ چھپا کے گزر گئے۔ ہمت ہی نہ ہوئی کہ معاشرے کی اس مکروہ اور بدصورت شکل سے پردہ اٹھایا جائے اور مجبور کہانیوں کی کہانیاں کہی جائیں۔
وقت گزرا، ان خواتین کو بھی کیرئیر اچھا کر نے کا شوق چرایا کچھ قدردان بھی یہی چاہتے تھے سو ہیرا منڈی کے یہ ہیرے بستیوں میں آ بسے اور ہیرا منڈی معاشرے کے اشرافیہ کے لئے سیاحتی جگہ بن گئی۔
گزشتہ سرما جب امی کی عیادت کے لئے پاکستان گئی تو پتہ چلا کہ سامنے والے گھر میں کچھ ایسے کرایہ دار آئے ہیں جن کا تعلق ہیرا منڈی سے معلوم ہوتا ہے۔ شام ڈھلے بڑی بڑی گاڑیاں آ رکتی ہیں اور موسیقی کی تانیں بکھرنا شروع ہو جاتی ہیں۔ حیرانی کا مقام تھا پر معاشرے کا چلن دیکھ کے اب حیران ہونے کی بھی ہمت نہیں رہی۔ دو ہی دن بعد نئے سال کی رات تھی۔ سارا دن امی کی حالت دیکھ کے بے حال تو تھی ہی، سر بھی شدید درد سے پھٹا جا رہا تھا۔ بستر پہ ابھی آنکھ لگی ہی تھی کہ ایک عجیب سے شور سے گھبرا کے اٹھ بیٹھی، مردا نہ و زنانہ چیخیں، بہت اونچا میوزک، بےہودہ گانے۔
یہ ہنگام بدتمیزی صبح صادق تک جاری رہا، بہت دفعہ دل چاہا کہ جا کے دستک دوں اور ہمسائیوں پہ گزرنے والی قیامت کا بتاؤں لیکن گھر والوں نے کسی انہونی کے ڈر سے روک دیا۔
کچھ دنوں بعد امی اللہ کو پیاری ہو گیئں۔ سوئم کا ختم تھا، سیپارے اور یسین پڑھی جا رہی تھی۔ ایک خاتون داخل ہویئں، دراز قد، خوش شکل، سمارٹ، باوقار۔ تعارف سے معلوم ہوا کہ سامنے والے گھر سے آئیں ہیں۔ مجھے ان سے دو تین دفعہ پوچھنا پڑا کہ کیا واقعی سامنے والے گھر سے۔
انہوں نے سیپارہ پڑھا، دعائیہ ختم میں حصہ لیا، رخصت ہوئیں اور ہمارے پاس بہت سے سوال چھوڑ گئیں۔
منٹو کے مطابق کوئی وقت ایسا بھی ضرور آتا ہو گا جب طوائف اپنے پیشے کا لباس اتار کے صرف عورت رہ جاتی ہو اور یہ شاید ایسا ہی وقت تھا۔
ہم محترمہ فردوس عاشق اعوان صاحبہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا کے بازار میں جسم کے علاوہ بھی بہت کچھ بکتا ہے، خیالات، نظریات حب الوطنی، وابستگی اور وفاداری !
(بشکریہ: ہم سب)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleویرات کوہلی بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی مستعفی
Next Article آمنہ مفتی کا کالم : توبہ یہ تبدیلی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.