Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان
  • پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
  • کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:سیکھو سکھاؤ میلہ
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:سیکھو سکھاؤ میلہ

ایڈیٹرجنوری 29, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے ۔ٹیکنالوجی کی طرح سوچ بھی پرانی،بوسیدہ اور زنگ آلود ہو جاتی ہے۔ فکر کے چمکتے دمکتے تالاب کو میلا اور جامد جوہڑ بننے سے بچانے کے لئے ارتعاش پیدا کرنے والا پتھر پھینکنے والا کھیل جاری رکھنا پڑتا ہے۔ ہم یعنی والدین، اساتذہ اور معاشرے پہلے بچوں کو سکھاتے ہیں اور پھر اُن سے سیکھتے ہیں۔ اس لیے کہ ہمارا زمانہ،تقاضے اور فکر کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ بچوں کے حوالے سے پاکستان کوئی اتنا نیک نام ملک نہیں۔ بچوں کی بہتری کبھی اس ملک کے پالیسی سازوں کی ترجیح نہیں رہی۔ دنیا بھر میں بچوں کی تربیت، آگاہی اور شخصیت سازی کے لئے خصوصی فلمیں، ڈاکومنٹریز، کارٹون سیریز اور ڈرامے بنائے جاتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں ایسا کوئی خصوصی سلسلہ موجود نہیں۔ ہم روایتی انداز میں ان کے حافظے میں نصاب انڈیلتے رہتے ہیں اور رٹے پر شاباشی دیتے ہوئے جماعتوں کی سیڑھیوں پر ترقی دیتے رہتے ہیں۔لیکن انھیں اپنی سوچ کے اظہار،مکالمے اور تجزیے کا موقع نہیں دیتے۔ جس کی وجہ سے وہ موبائل کی ا سکرین کے عادی ہوچکے ہیں۔ عملی سرگرمی، کھیل کود، مباحثے جہاں صحت کے لئے ضروری وہیں شخصیت سازی کے لئے بھی اہم ہیں۔کوئی ایسا موقع پیدا کرنا جہاں وہ اسکول سے باہر کے بچوں اور لوگوں سے مکالمہ کر سکیں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے سب سے بڑے دفتر میں بیٹھے صوفی سوچ کے حامل درویش منیجنگ ڈائریکٹر احمد شہباز خاور نے چلڈرن لائبریری کا چارج سنبھالا تو اس کے اداس در و دیوار کو اجالنے کا سلسلہ شروع کیا۔ وسیع اور خوبصورت عمارت کا منہ دھو کر اس میں سجی کتابوں سے گرد جھاڑی اور پھر ایک دنیا کو اپنے مقصد میں شریک کرنے کے لئے دو روزہ پاکستان لرننگ فیسٹول جس کی پیشانی پر سیکھو اور سکھاؤ کی دعوت چسپاں تھی، کا اہتمام کر کے سب کی توجہ پر دستک دی کہ آؤ دیکھو۔ یہ بچے اس کائنات کی خوبصورت ترین مخلوق ہیں۔ جن کا وجود امید، محبت اور خوشی سے بھرا ہوا ہے۔ یہ ہمارا کل اور ہماراآ ج بھی ہیں۔ یہ میلہ اپنے نام اور کام کے حوالے سے بالکل مختلف میلہ تھا۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مختلف اسکولوں کے بچوں، اساتذہ، مصنفین اور علمی، ادبی شخصیات نے شرکت کی۔مختلف سلسلے تھے کہانی، کھیل،ڈرامہ میوزک، سیشنز، کتابوں کی رونمائی،بک فئیر۔ سب سے بڑی بات یہ کہ اس میں پاکستان کی مختلف قومی زبانوں کی بھرپور ترجمانی کی گئی۔ بچوں نے لباس اور جدا گانہ کلچر کے خوب صورت نمونے پیش کر کے دل موہ لئے۔ بچوں کو پنجابی میں کہانیاں سناتے، شاعری پڑھتے اور نظمیں گاتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
اختتامی تقریب بہت نتیجہ خیز تھی۔ یقینا لاہور میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو پنجابی زبان میں کتابیں چھاپنے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ بہت سے پنجابی بولنے والے لوگ پنجابی لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہیں اس لئے کہ انھوں نے یہ زبان کبھی سیکھی ہی نہ تھی۔ بچے رومن کی مدد سے نظمیں اور کہانیاں یاد کر لیتے ہیں مگر کتاب پڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح پنجابی کی تدریس بھی لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل ہو۔ یہ کام آنے والی حکومت کو ضرور کرنا چاہئے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی پوری گفتگو خیر و اصلاح پر مبنی تھی مگر انھوں نے خصوصی طور پر جس دردمندی سے پنجاب کے اُن تین کروڑ بچوں کا ذکر کیا جو اسکولوں سے باہر ہیں نے حاضرین کی توجہ کو دہلا دیا۔ یاد رہے وہ بچے صرف اسکولوں سے باہر نہیں، اس نظام سے بھی باہر ہیں جو زندگی کو نظم و ضبط اور امن کا پابند بناتا ہے۔ یہ وہ بچے ہیں جنہیں جدید اور بے رحم دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی سہولت اور وسیلہ میسر نہیں ہے۔کل یہ معاشرے میں کیسے انسان بن کر ابھریں گے اس طرف کسی کی توجہ نہیں۔تین کروڑ کم آبادی نہیں ہوتی۔یہ پنجاب کی کل آبادی کا چوتھا پانچواں حصہ ہے اور بچوں کے حوالے سے دیکھیں تو اور خوفناک حقائق سامنے آتے ہیں۔
احمد شہزاد خاور چیلنجز قبول کرنے والا افسر ہے۔ دفتر میں بیٹھ کر حکم چلانے کی بجائے ہر لمحہ سامنے موجود اور حرکت میں رہتا ہے۔اس نے ماضی میں ٹیوٹا کے ذریعے ایسے بچوں کے لئے ہنر سے سرپرستی کا سفر تیز تر کرنے کی روش ڈالی۔ اب کتاب اور ٹیکنالوجی کے ذریعے انھیں دائرے میں لانے کی سعی ضرور کرے گا۔ وہ چلڈرن کمپلیکس کو پورے پاکستان کا مرکز بنانا چاہتا ہے۔ جہاں علمی اقدار اور مہارتوں کی تعلیم کے لئے جدید تکنیک کی سہولت فراہم کی جائے۔اس وقت بھی کمپلیکس میں مختلف مہارتیں سکھائی جارہی ہیں۔اپنے بچوں کو چلڈرن کمپلیکس کی سیر پر لے جائیں اور انھیں لائبریری کا ممبر بنائیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:سابقہ بنام موجودہ!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ: ’توہین عدالت‘ اور صحافیوں کی ذمہ داریاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان

اکتوبر 16, 2026

پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی

اکتوبر 15, 2026

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی

اکتوبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان اکتوبر 16, 2026
  • پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی اکتوبر 15, 2026
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی اکتوبر 14, 2026
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ اکتوبر 14, 2026
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.