Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:صوفی کانفرنس کی ضرورت
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:صوفی کانفرنس کی ضرورت

ایڈیٹرفروری 27, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہر وقت ایک سی رفتار اور روانی سے بہنے والا دریا کبھی جوش میں آکر کناروں سے اچھل پڑتا ہے تو کبھی اس کی سیلابی لہریں یوں بپھر کر حملہ آور ہوتی ہیں کہ ارد گرد موجود ہر شے تہس نہس کر دیتی ہیں۔سبزہ، عمارتیں اور زندگی پل بھر میں تنکوں کی طرح بہتے آنکھوں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔انسان کا من بھی دریا کی مانند ہے اور خیر و شر یعنی دونوں طاقتوں کو دل کے میزان پر تھامے زندگی کرتا ہے۔جب اس میں مثبت طاقت متحرک ہوتی ہے تو معاشرے کی تعمیر و تخلیق کی سوچ پنپتی ہے ، خوشحالی اور خوبصورتی کے نئے رنگ اجاگر ہوتے ہیں لیکن جب وہ منفی طاقت کا مطیع ہو کر تخریب کے راستے کا انتخاب کرلیتا ہے تو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کیلئے بھی خطرناک ہو جاتا ہے۔کبھی کبھی ایک لمحے کا غم و غصہ اور جلال بڑی تباہی کا باعث بنتا ہے۔تمام تر بے انصافی، ظلم، استحصال، تقسیم اور غیر انسانی رویوں کا سبب شر ہے۔ اب اصل مسئلہ ان دونوں میں سے خیر کا انتخاب،اس کی پرورش، اس سے دوستی اور اس کی بات پر عمل کرنا ہے۔
دنیا میں کم لوگ ہوتے ہیں جو خود یہ سب پہچان رکھتے ہوں ورنہ بڑی بڑی ڈگریوں والے اپنے اندر کے حال سے ناواقف ہونے کے باعث اپنی جبلی وحشت کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔لوگوں کو درست سمت کے انتخاب میں مدد دینا سب سے بڑی اچھائی ہے۔پھر انسان مثبت سوچ کو اپنا کر تعمیری رستے پر آگے بڑھتا رہتا ہے۔قدرت انسان کی رہنما ہے اس نے انسان کی تخلیق کے وقت جو امتحان اور آزمائشیں اس کے نصیب میں لکھیں ان سے نکلنے کے اسباب بھی پیدا کئے۔ہر دور میں، ہر معاشرے میں ادیبوں، دانشوروں اور فنکاروں کے روپ میں صوفی ولی بھیجےتاکہ اپنی تحریر،گفتگو اور فن کے ذریعے وہ لوگوں کو اپناآپ دریافت کرنےمیں انکی مدد کریں اور انکےجمالیاتی پہلو کو اجاگر کریں۔پاکستان سمیت دنیا اس وقت مادیت کی طاقتور جکڑ میں ہے۔ ہر شے پر قبضے کی خواہش نے دنیا کے انسانوں کو تقسیم اور تفریق کی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ہر شخص تنہا اور دکھی ہے کیونکہ نہ وہ دوسروں پر اعتبار کرتا ہے نہ دوسرے اس پر۔ایسی صورت میں صوفی ازم کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے خصوصاً پاکستان جیسے ملک میں جہاں فرقہ پرستی اور استحصال زوروں پر ہے۔
قاسم علی شاہ کو بھی خدا نے لوگوں کی دلجوئی اور ہمنوائی کا منصب عطا کر رکھا ہے۔ برسوں پہلے انھوں نے اپنی اس صلاحیت کا پہلا اظہار کیا تو سماج نے انھیں خیر کی تحریک دینے والا مقرر کہہ کر پکارا، وہ اس رستے پر چلتے رہے، ان کے من کی سچائی اور درد مندی نے لفظوں کو ایسی تاثیر عطا کی کہ ان کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔پھر قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن وجود میں آئی جس نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے عملی کام کا آغاز کیا۔مستحق طلبا کیلئے وظائف اور دیگر سہولتیں ممکن بنائیں۔ سماج میں روا داری اور برداشت کی فضا کے قیام کیلئے قاسم علی شاہ نے تصوف کے در پر دستک دی تو انھیں حال کی بہت سی قد آور ہستیوں نے خوش آمدید کہا۔ لاہور میں انھوں نے پہلی صوفی کانفرنس منعقد کی جس میں بابا جی عرفان الحق،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،ڈاکٹر محمد علی،محمد انوارالحق،طارق بلوچ صحرائی اور راقم نے گفتگو کی۔علی عباس اور ڈاکٹر طاہر شہیر انتظامات میں شامل تھے۔سب نے بہت عمدہ اور مختلف خیالات کا اظہار کیا۔بابا جی عرفان نے رسول اللہ ﷺکے درخت لگانے کی تلقین والے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’’ درخت بن جاؤ ،دوسروں کو سایہ دو،ان کی بھوک مٹاو۔‘‘قاسم علی شاہ نے صوفی کو کالک زدہ برتن قرار دیا جسے باہر سے کم لیکن اندر سے زیادہ دھویا جاتا ہے۔کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے کہ اندر کی صفائی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ڈاکٹر محمد علی وی سی قائد اعظم یونیورسٹی نے پاکستان میں صوفی ازم کی طاقتور روایت اور ورثے کو نوجوان نسل میں منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سیکرٹری اوقاف نے اسلام کے تصور مساوات کو عملی طور پر اپنا کر معاشرے میں ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں صوفیا کے بھرپور کردار اور کاوشوں کو سراہا۔اس کانفرنس میں نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی دیکھ کر بہت خوشی اور اطمینان ہوا۔یہی اس کی کامیابی بھی تھی۔
صوفی ہمارا ثقافتی ہیرو ہے۔صدیوں پہلے اس کا ڈیرہ ثقافتی مرکز کی حیثیت رکھتا تھا۔وہاں محفل حمد ونعت، محفل سماع، محفل غزل،دھمال،مشاعرے اور تھیٹر ہوتے تھے جو لوگوں کی جمالیاتی تربیت کرتے اور انھیں اظہار کے مواقع فراہم کرتے تھے۔ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے انسان کی شخصیت کو متوازن رکھا جاسکتا ہے۔قاسم علی شاہ کو بھی شاید اسی جذبے کے پیش نظر الحمرا آرٹ کونسل کا چیئرمین بنایا گیا۔یہ ایک اعزازی عہدہ ہے۔امید کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں ثقافت میں شامل کثافت کوحذف کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکاکالم:بے بس آئین کی کہانی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:جاوید اختر کی شرمساری اور پاک بھارت تعلقات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.