Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:پنجاب کا قصور؟
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:پنجاب کا قصور؟

ایڈیٹردسمبر 12, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پندرھویں عالمی اردو کانفرنس میں پنجاب کی تمام زبانوں پر بات ہوئی۔گذشتہ سال کی کارروائی پر مبنی کتاب کے سرورق پر افتتاحی اجلاس کے علاوہ سندھی،بلوچی،پنجابی اور پشتو سیشنز کی تصویریں دیکھ کر جی خوش ہوا مگر اس بار اختتامی اجلاس میں انور مقصود صاحب کے ایک فقرے نے ہم سب کا دل توڑ دیا جب انھوں نے پاکستان کی کہانی سناتے ہوئے ہر ناکامی کا ذمہ داری پروڈیوسر یعنی پنجاب پر ڈالی شاید پنجاب کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ اکثر اپنے حق سے دستبردار ہو جاتا ہے جس طرح گھر میں بڑے بھائی کو یہ کہہ کر ہمیشہ قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے کہ کوئی بات نہیں وہ چھوٹا ہے اسے زیادہ کیک دے دو،کسی صوبے میں کچھ ہوجائے ہمارے ہر وزیراعلی نے ہم سے مشورہ کئے بغیر ہماری آدھی تنخواہیں دان کر دی ہم نے نہ صرف اس فیصلے کوسراہا بلکہ ذاتی حیثیت میں حصہ ڈالا۔یوں پنجاب ہمیشہ سے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا آرہا ہے مگر اس کے حقوق غصب کرنے والی ریاست نے پچھتر سالوں سے پنجاب کے ساتھ عجب کھیل کھیلا ہے۔وہ جب بولنے لگتا ہے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش کرا دیا جاتا ہے۔بات یہیں تک رہتی تو خیر تھی مگر اس خاموشی نے ہمیں مجرم بنا دیا ہے بالکل ویسے ہی جب علاقے میں کہیں کوئی تخریب کاری ہوتو الزام سے پہلے ہی ہمارا ملک گلٹی گلٹی محسوس کرتے ہوئے صفائیاں دینے لگ جاتا ہے ۔تقسیم برصغیر دراصل تقسیم پنجاب تھا۔قیام پاکستان کا سارا درد پنجاب نے جھیلا، صرف لاکھوں لوگ قتل اور بے گھر نہ ہوئے بلکہ خاندانوں کے افراد بچھڑ گئے، پنجاب کو آبادی کے تناسب سے کم حصہ دے کر بھی نفرت کے رویوں کا سامنا کیوں؟
1971 میں اکثریتی صوبے کی سیاسی برتری کو تسلیم نہ کرنے میں پنجاب کا کوئی کردار نہ تھا نہ ہی اکثریتی لوگوں کی بولی بنگالی زبان کی بجائے اردو کو قومی زبان بنانے والے رہنما کا تعلق پنجاب سے تھاپاکستان کی کہانی میں پنجاب سبزہ،اناج،محبت اور وسائل تقسیم کرنے والا بڑا بھائی رہاہے۔ یہاں بلوچوں، پشتونوں، کشمیریوں کی اکثریت آباد ہے اور سب آپس میں محبت اور بھائی چارے کی فضا میں رہتے ہیں۔ پنجاب کے درختوں پر پھل لگتے ہیں پیسے نہیں گرتے۔یہاں کی اکثریت دو دو نوکریاں کر کے زندگی کا پہیہ رواں رکھے ہوئے ہے۔مزدور اور کسان شکوہ کرنے کی بجائے اٹھارہ گھنٹے محنت کرتے ہیں۔پچھلے سال جب پنجاب کے مختلف اداروں کی ترقیاتی اسکیمیں سارے سال کی مغزماری کے بعد تکمیل کے نشان قریب آچکی تھیں تو اسمبلی ڈانواں ڈول ہو گئی۔کئی مہینے کابینہ کے بغیر چلنے والے صوبے کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پنجاب صرف آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ نہیں بلکہ پاکستان کا کمائو پوت بھی ہے۔کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعدا سکیمیں ٹینڈر کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ہر معاملے میں کابینہ کی رسمی منظوری لازمی ہوتی ہے ایسی صورت میں اسمبلی توڑنے کی بات پنجاب کی ترقی پر وار کے مترادف ہے۔
خان صاحب ایک کرم یافتہ انسان ہیں اور روحانیت پر یقین رکھتے ہیں۔خالصتا نورِ الہی اور عطا ہے۔ پنجاب روحانی سرزمین ہے اس کے پانی،ہواؤں اور زمین میں خاص کرم کی تاثیر ہے۔ یہ تاثیر خدمت خلق سے بڑھتی ہے۔لوگوں کے دُکھوں سے بے خبر رہ کر خدا کو راضی کیا جاسکتا ہے نہ اپنے من کو مطمئن رکھا جاسکتا ہے۔سب سے بڑی حقیقت معاش ہے۔اس وقت پنجاب تاریخ کے المناک دور سے گزر رہا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث گندم، کپاس اور دیگر ضروری اجناس پیدا کرنے والی زمین بانجھ پن کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہے۔ گھر بار کھو جانے کا غم برداشت کر لینے والے کروڑوں لوگوں نے گرمی کا موسم چارپائیوں پر کپڑے باندھ کر اور معمولی خیموں میں گزار لیا مگر اب سردی سے ٹھٹھرتے اپنی بےحسی پر بین کر رہے ہیں، بچوں، بوڑھوں،حاملہ خواتین اور بیماروں کی کسمپرسی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے۔ایسے عالم میں صرف مسند پر اشخاص کے تبادلے سے مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ پہلی ترجیح مصیبت زدگان کی مدد،کسانوں کو مراعات اور عوام کو ریلیف دینا ہونی چاہئے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ گو مگو کی کیفیت ختم کی جائے تاکہ سیاسی استحکام معاشی استحکام کا وسیلہ بن سکے، دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی جاسکے اور اپنے ملک کے کاروباری بھی کسی اور ملک میں پیسہ لے جانے کی بجائے یہاں فیکٹریاں لگائیں۔ اس کیلئے صوبے میں اعتماد کی فضا بحال کرنے کی ضرورت ہے-آج کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے جو سیاسی عدم استحکام سے مزید بڑھے گی۔ جب بچوں کی فیس،گھر کے کرائے،پانی بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہ رہے تو کسی سیاسی رہنما سے محبت کی وہ کیفیت بھی باقی نہیں رہتی۔انٹرنیٹ کے دور میں ہر عمل اور تقریر پر سب کی نظر ہے۔اس وقت اسمبلیاں توڑنے کے ممکنہ فیصلے کے باعث ملک میں معاشی زوال برپا ہوسکتا ہے اوراس کا اثر انتخابات پر پڑے گا۔لہٰذا تمام فیصلے سوچ سمجھ کرلئے جائیں اور ضروری ہے کہ صوبے اور عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، جس حد تک ممکن ہو خالی سیٹوں پر بھرتی کر کے لوگوں کو روزگار دیا جائے، تا کہ لوگوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کِھل سکیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم:یہ مذاق بند کیجئے!
Next Article ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:یا حضرت مولانا (1)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

ستمبر 20, 2026

پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم

ستمبر 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.