Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:گہری نیند اور موت
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:گہری نیند اور موت

ایڈیٹرجنوری 14, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

موت نیند کا ٹریلر ہے۔ اسپتال والے اگررگوں میں زہر کی طرح سرایت کر جانے والی باریک سوئیاں لگا کر بوند بوند لہو نہ نکالیں تو اگلے جہان کی جھلک دکھائی دینے لگے۔ پچھلے کئی دن سے PKLI اسپتال میں ہوں۔ لوگ کہتے ہیں کہ شکر ہے پاکستان جیسے ملک میں ایک ایسا اسپتال بھی ہے جہاں غریبوں کا بالکل فری اور استطاعت رکھنے والوں کی کُھل کر کَھل اتاری جاتی ہے مگر تواضع دونوں کی ایک سی ہوتی ہے۔ بیماری کی تشخیص کے لیے روزانہ اتنے ٹیسٹ ہو رہے ہیں جتنے طالب علمی کے پورے دور میں بھی نہ ہوئے ہوں گے۔ بیماری میرے لیے اذیت اور ڈاکٹروں کے لیے آزمائش بنی ہوئی ہے۔ اس کشمکش میں ہاتھوں، بازوئوں کی بار بار چھلنی ہو چکی وینز (رگیں) بین کرتی اور ہاتھ جوڑتی ہیں مگر ان کی طرف کس کی توجہ ہے۔
ڈر ہے گوشت، سوئیوں اور لہو کی ہاتھا پائی میرے مضمحل جسم کا ڈھانچہ ایزل پر نہ اُتار دے۔ ابھی ابھی لکھی بے پناہ اور بے رغبت نثری نظم دیکھیں:
نیند اور موت
یوں محسوس ہوتا ہے جیسے گہری نیند کے توانا سُفنے کی گرفت میں ہوں
کیونکہ جو کچھ میری آنکھیں دیکھتی اور دل جھیلتا ہے
وہ سچ تو نہیں ہو سکتا
خوشی، سرور، موسیقی، شاعری، رقص اور محبت کے ہجرِ مسلسل سے گزرتی حیات کے گلشن
پر آسیب کا سایہ ہے
یہاں بارش نہیں برستی
ساون کے موسم میں کانٹوں کی بوچھاڑ ہوتی ہے
عام دنوں میں آندھی چلتی ہے اور دلدل لوگوں کو کسی سے ملنے نہیں دیتی
گھروں میں محصور ہیں سب کہ
خوف کے سائرن کی سوئی اک لمحہ نہیں رکتی، بجتی رہتی ہے
شاید انھیں یہ ذائقے مسرور کرتے ہیں
اس بے رحم فضا کی ایما پر دل کی جوان اُمنگیں بیمار نہ ہوں تو کیا ہو
ہم نے خود کو خود مسمار نہیں کیا تھا
ہوا میں ٹنگے اَن دیکھے
شکنجے ہمیں گھیر لے گئے
جنہیں ہمارے چہرے کی سرخی اور زائد شوخی سے بہت بَیر تھا
انہوں نے دوبارہ تعمیر نہ کرنے کی قسم لی اور ہم نے ٹافی کی طرح نِگل لی
مگر جسم کا عالیشان مکان کھوکھلا ہوا تو
ہم جنہیں ارادے اور دانش پر بہت مان تھا بے خبری میں ہانکے گئے
آنکھیں بند کئے اس دُنیا کے ہمراہ چلے
جس نے راستے کا سارا بوجھ ہمارے کندھوں سے اٹھوایا
جہاں تھک کر گِر گئے
قافلہ ہمیں روند کر آگے بڑھ گیا
دل اور روح کی کوئی نہیں سنتا اس مادی تابوت خانے میں
ہم نے بھی دِل اور روح کو طلاق لکھ کے سنہری لفافے میں رکھی
اور ٹمٹماتے چراغ کے پاس چھوڑ کر نکل گئے
نہ جانے کیسے دو ہرجائی نظریں پیچھا کرتی رہیں
مگر ہم سب ترک کر کے موت کی وادی کی جانب رواں تھے
نیند گہری ہوتی جاتی تھی
حیات رخصت پر جانے والی تھی جب
دو انگلیوں کے لمس اور تِیر جیسی آنکھوں نے
دل دروازوں کو چھلنی کر کے اپنے نام کی خوشبو نکالی
وہ خوشبو پرائی نہ تھی
زندگی اپنے ہونے کا جواز ڈھونڈھ لیتی ہے
ہرجائی سانسوں کی آنچ سے میری
پژمردہ آرزوئیں،
موت کی گہری نیند سے جاگنے کو ہیں
آتش فشاں پگھل چکا ہے
کسی نے محبت کے جادوئی ہاتھ سے چھُو کر
کُندن کر دیا ہے بدن کو میرے
مانوس سا اَمرت میرے جسم سے موت کی جھاڑی پر ٹنگی زندگی کو اُتارنے لگا ہے
اس جادوئی امرت نے بنجر جسم کی نَس نَس میں
کلیوں کی جو پنیری بیجی
وہ پھولوں میں ڈھلنے لگی ہے
پھولوں سے رنگ برنگ شعلے پھوٹتے ہیں
جیسے شبرات پر پٹاخے
میں جاگنے والی ہوں
رنگ اور خوشبو اوڑھ کر
میرے پاؤں میں رقص کی سرمستی تھرکنے لگی ہے
مجھے اَدھ کھلی آنکھوں سے
چاہت کا دیوتا دکھائی دینے لگا ہے
جس کے کاندھے پر بڑا سا مشکیزہ ہے
جو محبت کی برکت سے میری بنجر دھرتی کو جَل تھل کر دے گا
جہاں سے گزرنے کو ترستی ہے اب بھی ہوا
برف کی چادر بھی سمٹنے لگی ہے
زندگی
میری جانب دیکھ کر
مسکائی ہے
دیکھو کیا پیام لائی ہے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:ہم بدقسمت قوم ہیں!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:شیکھر گپتاکے دعوے اور میری حیرت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.