Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اکتوبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انیس احمد کا ناول”نکا“ : روہی کی تہذیب کاقصہ۔۔ڈاکٹرمحمد امین
سرائیکی وسیب

انیس احمد کا ناول”نکا“ : روہی کی تہذیب کاقصہ۔۔ڈاکٹرمحمد امین

ایڈیٹرستمبر 29, 201969 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr muhammad amin
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

nikka title cholistan

”کبھی دریااورہوائیں بھی بکتی ہیں،انہیں تو اللہ سائیں چلاتا ہے”(صفحہ414)
”نکا“ انیس احمد کا دوسرا ناول ہے ۔انیس احمدادیب ، صحافی اور براڈکاسٹر ہیں۔ آج کل ناروے میں مقیم ہیں۔”نکا“دریائے ستلج کے کنارے آباد غریب لوگوں کی بستیوں کی کہانی ہے۔ اس کہانی کامنظر نامہ تقسیم ہند سے پہلے سے لیکر تقسیم ہند کے کچھ عرصہ بعد تک پھیلا ہوا ہے۔دنیا کی بڑی بڑی تہذیبیں دریاﺅں کے کناروں پر آباد ہوئیں ۔پانی بنیادی ضرورت ہی نہیں بلکہ زندگی ہے۔ دریاان تمام ضرورتوں کوپورا کرتا ہے۔



روہی دریائے ستلج سے ذرا ہٹ کرہے۔ روہی میں رہنے والے صرف معاشی طورپر ہی نہیں ۔ذات پات کے حوالے سے بھی نیچ ذاتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس بستی میں ہندو مسلمان دونوں رہتے ہیں۔ ہندوﺅں کی نیچ ذاتیں دلت، کاس بیلیا جوشودر سے بھی نیچ سمجھے جاتے ہیں ،اور بھیل رہتے ہیں۔ غربت ان کا مقدر ہے۔ زمین کے جس جس ٹکڑے پر وہ آباد ہیں وہ کسی نہ کسی وڈیرے کی ملکیت ہے اوران کی حیثیت متعلقہ وڈیرے کے غلاموں کی سی ہے۔ چھوٹے چھوٹے کام کرکے روزی روٹی کماتے ہیں۔ انسانی تعلقات کے دکھ اپنے اپنے سینوں میں چھپائے جیتے ہیں۔



اس علاقے کی اس دور کی رہتل کی منظرکشی بہت عمیق مشاہدے کا نتیجہ ہے۔یہ ناول افتادگان خاک کی ثقافت کامنظر نامہ ہے جس کی عکاسی میں باریک بینی سے کام لیاگیا ہے۔اسلوب اور مکالمے ایسے ہیں کہ سارا منظر آنکھوں کے سامنے گھوم جاتا ہے۔ انیس احمد کی اسلوب بیان، کہانی کے واقعات اور کرداروں کے مکالموں پر اتنی گرفت ہے کہ قاری کی توجہ ہٹتی نہیں اور ایسی دلچسپی ہے کہ قاری پڑھے بغیر نہیں رہتا۔ہرمکالمہ اس کی تشنگی کوبڑھادیتا ہے۔

اس ناول میں بہت سے کردار ہیں۔ مگر نکا مرکزی کردارہے۔ ”نکا“ سلامو لکڑہارے کابیٹا ہے جسے اس کی ماں امیرمائی نے پیرسائیں کی دعاﺅں سے حاصل کیا ۔”نکا“اسی بستی میں پروان چڑھتا ہے اس کامعصوم ذہن بہت سے واقعات اورمناظر کو سمجھنے سے قاصرہے۔ جن کے بارے میں وہ بچوں کی طرح حیرانی کااظہار کرتا ہے۔ وہ پہیے سے کھیلتا رہتا ہے ۔اسے چلاتااور دوڑتاہے۔ نکے کی زندگی میں کئی لڑکیاں آتی ہیں۔ چنداں مائی، رانو، نازو، نجمہ اور روبینہ ۔ لیکن نکا نازو سے محبت کرتا ہے اورزندگی بھر اس کی تلاش میں رہتا ہے۔



نکا بہت ذہین ہے۔ نازو کی خواہش ہے کہ وہ ولایت سے پڑھ کرآئے۔نکا شہر میں پڑھنے جاتا ہے اور وہاں جمال زادہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔ وہ تعلیم کے لیے آرکیالوجی کامضمون منتخب کرتا ہے۔ آرکیالوجی کے اس انتخاب سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ اس کے ذہن میں صحرا میں چھپے ہوئے خزانوں کو جاننے کی خواہش کتنی مضبوط ہے۔ ریسرچ کے لیے بھی اس نے آرکیالوجی کا انتخاب کیا۔ روبینہ اس کی کلاس فیلو تھی اور ریسرچ میں بھی ا س کے ساتھ تھی۔ روبینہ نے جمال زادہ (نکے)سے شادی کا فیصلہ کرلیا۔اور شادی کے بعد ولایت جانے کا پروگرام بنایا۔ روبینہ کے باپ جو ایک بڑے سرکاری آفیسر تھے، سے ملاقات کے دوران جمال زادہ (نکے)نے اپنی اصل کہانی سنادی جس پر روبینہ کے باپ کو طیش آگیا اور اسے کوٹھی سے نکال دیاگیا۔



اب نکابستی واپس جانے کی بجائے جوگیوں کے ٹھکانے کی طرف نکال جاتا ہے ۔چند دن وہاں قیام کے بعدٹلہ چلاجاتا ہے جو جوگیوں کی مشہورجگہ ہے۔ یہاں بہت سے جوگی رہتے ہیں۔اس طرح 50سال گزرجاتے ہیں۔ نکا جب بستی سے واپس آتا ہے تو بستی کی ہرچیز بدل چکی ہوتی ہے ۔کچھ لوگ شہر جا کر آباد ہوگئے۔ کچھ اللہ کو پیارے ہوگئے۔ اچانک دینوسے ملاقات ہوجاتی ہے۔دینو بہت بوڑھا ہوچکا ہے ۔نکے کو مشکل سے پہچانتا ہے۔ اس سے مل کر بہت خوش ہوجاتا ہے۔ نکا اپنے جھگے کی طرف جانے لگتا ہے تو دینو اسے کہتا ہے وہاں کچھ بھی نہیں۔دینو کہتا ہے ”اورمیں تجھے بتاﺅں تیرا دریا بھی بک چکا ہے اب دھول اڑتی ہے۔ وہاں “ نکا یہ سن کر اچھل پڑا ،بے یقینی سے بولا، کیابات کرتا ہے دینو کاکا، کبھی دریا اورہوائیں بھی بکتی ہیں ،انہیں تو اللہ سائیں چلاتا ہے “۔نازو سے بھی ملاقات ہوتی ہے جوبہت بوڑھی ہوچکی ہے اوربال بچوں والی ہے۔ نازواور نکے کی گفتگو نہایت ملال انگیز ہے ۔اس ملاقات کے بعدنکا بستی کو چھوڑنے کافیصلہ کرلیتا ہے ۔



انیس احمد کایہ ناول تہذیبی ناول ہے جوایک دم توڑتی تہذیب کی کہانی ہے۔ انسانی زندگی کے ڈرامے میں عورت اور مرد دوکردار ہیں ۔ دونوں میں ایک دوسرے کے لیے کشش ہے۔ اس کشش سے وہ دکھ اور المیہ جنم لیتا ہے جوبعض اوقات انسان کوجوگی بنادیتا ہے۔جوگی کا سراپا نکے کے شعور میں بچپن ہی سے جاگزین ہے ۔ نکے کی دادی نے کیلاش پربت دیکھاہے جس کااس نے نکے سے ذکر کیاتھا۔اب نکا بستی سے نکلتے ہی تبت کی طرف چل پڑتا ہے۔ناول میں وڈیروں کے مظالم کابھی تذکرہ ہے۔ یہ ناول کئی اعتبار سے اہمیت کاحامل ہے۔ اگراس کا انگریزی میں ترجمہ ہوجائے تواس کی شہرت میں بہت اضافہ ہوگا۔انیس احمد کا یہ ناول ستلج کے کنارے دم توڑتی تہذیب کی داستان ہے جواس ناول کی شکل میں محفوظ ہوگئی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

روہی ستلج ناول
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجب پرندوں کو طیش آیا۔۔زاہدہ حنا
Next Article عمران خان اور بین الاقوامی سیاست : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عشق آباد سے اشک آباد : ایک ناول جو لکھاریوں کو بھی پڑھنا چاہیے : باقر نجیب کا تبصرہ

دسمبر 5, 2025

عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم

اکتوبر 2, 2025

بھارت کی پیشگی اطلاع : ستلج کے بعد دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم اکتوبر 27, 2026
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ اکتوبر 27, 2026
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 25, 2026
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.