Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اپنے عظیم استاد جناب اسلم انصاری کی یاد میں : ڈاکٹر علی شاذ ف کا کالم
ادب

اپنے عظیم استاد جناب اسلم انصاری کی یاد میں : ڈاکٹر علی شاذ ف کا کالم

ایڈیٹراکتوبر 23, 202429 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aslam ansari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ سال 1991 کی بات ہے، میں نے گورنمنٹ ہائی اسکول خانیوال سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد اپنے دوستوں ارشد اور اشفاق کی دیکھا دیکھی گورنمنٹ کالج بوسن روڈ ملتان میں داخلے کے لیے درخواست دے دی۔ ان دنوں یہ کالج جس کا اصل نام ایمرسن کالج ہے، گورنمنٹ کالج لاہور کے بعد پنجاب کا دوسرا بڑا کالج سمجھا جاتا تھا۔ اس کا میرٹ بنانا ان دنوں بہت مشکل ہوا کرتا تھا، اور داخلہ لینے والے طلباء کو بہت خوش نصیب سمجھا جاتا تھا۔ میں بھی ارشد اور اشفاق کے ساتھ ان خوش نصیبوں میں شامل ہو گیا اور ہم ایف ایس سی پری میڈیکل میں داخل ہو گئے۔ ہم چھوٹے شہر والوں کے لیے یہ ایک نئی اور رنگارنگ دنیا تھی۔ ابھی کل ہی کی بات تھی کہ ہم بدزبان اور بات بات پر ڈنڈے مارنے والے اساتذہ سے پڑھا کرتے تھے اور آج ہم ملتان ہی نہیں بلکہ پاکستان کے عظیم ترین اساتذہ کے سامنے بیٹھے تھے ان اساتذہ میں اردو کے پروفیسر اسلم انصاری، انگریزی کے بی ڈی (بدرالدین) حیدر اور بائیالوجی کے سعید جعفری صاحب مجھے اچھی طرح یاد ہیں۔ باقی اساتذہ بھی بہت اچھے تھے لیکن یہ تین شخصیات اپنی مثال آپ تھیں۔
مجھے بچپن ہی سے شعر و شاعری سے دلچسپی تھی۔ میرے والد اردو کے ہر شاعر کی کتاب خرید کر لایا کرتے تھے اور کسی شاعر کا کلام انہیں اچھا لگتا تو ہمیں بھی سناتے تھے۔ ان دنوں اپنے والد کے کئی پسندیدہ شعر مجھے بھی یاد تھے بلکہ انہوں نے مجھے خود یاد کروائے تھے۔ میں نے باباجی (اپنے والد) سے اسلم انصاری صاحب کا ذکر کیا تو وہ بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ میرا بیٹا برصغیر کے بہت بڑے شاعر کا شاگرد ہے۔ میں بہت حیران ہوا کہ ایک استاد بہت بڑا شاعر بھی ہو سکتا ہے؟ پھر انہوں نے مجھے جناب اسلم انصاری کی شہرہ آفاق غزل "میں نے روکا بھی نہیں اور وہ ٹھہرا بھی نہیں” سنائی۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ غزل ان دنوں کے مشہور گلوکار غلام عباس نے گائی تھی اور یہ ان کی وجہ شہرت بنی تھی۔ اس انکشاف کے بعد میں اسلم انصاری صاحب سے بہت مرعوب ہو گیا اور ان کے لیے عزت اور احترام میرے دل میں بہت بڑھ گیا۔
جناب اسلم انصاری کی نظر بہت کمزور تھی۔ وہ موٹے شیشوں کی عینک لگاتے اور عینک کے پیچھے ان کی موٹی اور رعب دار آنکھیں نظر آتیں۔ میرے دوست ڈاکٹر محمد ارشد ان کے اس انداز سے بہت متاثر تھے۔ وہ اکثر ان کی نقل اتارا کرتے اور بعد میں اسلم انصاری صاحب کا عینک نیچے کر کے دیکھنے کا وہ انداز انہوں نے مستقل اختیار کر لیا۔
مجھے یاد ہے کہ اسلم انصاری صاحب نے ایک دفعہ ہمیں کسی موضوع پر مضمون لکھنے کو دیا۔ میں ہمیشہ سے مختصر تحریر لکھنے کا عادی ہوں۔ انہوں نے میری تحریر دیکھی تو وہ بہت خوش ہوئے اور میری تعریف کر کے کہا، بس اس تحریر کو تھوڑا پھیلا دو۔ انصاری صاحب کی وہ تعریف میرے لیے ایک ایسا اعزاز ہے جو میرے پاس کسی کاغذی سند کی شکل میں محفوظ نہیں ہے لیکن میرے لیے بہت قیمتی ہے۔ میں نے اسلم انصاری کے مشورے پر عمل کیا اور آج بھی وہی تحریر پھیلا رہا ہوں کہ شاید کبھی اسے مکمل کر سکوں۔
آج اسلم انصاری وفات پا گئے۔ میں نے اپنے سامنے عاصی کرنالی، پروفیسر اصغر علی شاہ اور اقبال ارشد جیسے ملتان کے عظیم شعراء کو رخصت ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جناب اسلم انصاری کی رحلت ملتان کا سب سے بڑا ادبی نقصان ہے۔ مجھے آج بھی یاد ہے جب میں انہیں اپنی گاڑی میں سخنور فورم کی ایک ادبی بیٹھک سے انہیں ان کے گھر چھوڑنے جا رہا تھا۔ یوں لگتا ہے جیسے میرے عظیم استاد اس وقت گاڑی میں میرے ساتھ بیٹھے ہیں اور اپنی عینک نیچے کر کے کہہ رہے ہیں، علی شاذف بس اپنی تحریر کو تھوڑا پھیلا دو۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلم انصاری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحیٰی آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کردیا
Next Article ڈاکٹر اسلم انصاری،ایک عہد ساز شخصیت : رضوانہ تبسم درانی کی تحریر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہران میں 146 بچوں کی شہادت ، دبیرِ عجم اور ڈاکٹر اسلم انصاری کا سمجھ دار شاگرد : کوچہ وبازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مارچ 6, 2026

آج نام ور شاعر ،نقاد اور ماہرِتعلیم ڈاکٹر اسلم انصاری کی پہلی برسی ہے

اکتوبر 22, 2025

ڈاکٹر اسلم انصاری کی غزل اور ان کا مزاج : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا مضمون

جنوری 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.