Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : چار سال کی بیروزگاری اور لوگوں کے رویے
لکھاری

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : چار سال کی بیروزگاری اور لوگوں کے رویے

ایڈیٹراکتوبر 15, 202320 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ali shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سماج کی نظر سے دیکھیے تو میں غلط تھا بلکہ مجرم تھا، گنہگار تھا۔ میں نے اپنے اور اپنے طبقے کے لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ سماج میں میرے دوست، میرے ساتھ کام کرنے والے افراد اور میرا خاندان سب مجھے تنہا چھوڑ گئے۔ مجھے میرے ہی گھر سے نکال دیا گیا اور میرے بچوں کو مجھ سے متنفر کر کے انہیں مجھ سے الگ کر دیا گیا۔ لیکن یہ میری مظلومیت کی داستان نہیں بلکہ وہ سزا ہے جو سماج نے مجھے ان جرائم کے بدلے دی جن کا ارتکاب میں اپنی بیروزگاری کے بعد مسلسل کرتا رہا۔
میں ایک سعیء لاحاصل کرتا رہا کہ خود کو بدلے بغیر میں سماج میں دوبارہ وہی مقام حاصل کر سکتا ہوں جس کا میں مستحق تھا۔ میں نے قدم قدم پر مزاحمت ضرور کی لیکن ساتھ ہی لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ میں معاشرے کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہوں۔ میں اپنی بےروزگاری کے باوجود فارغ نہیں بیٹھا اور مستقل بچوں کے سرطان کے شعبے سے وابستہ رہا۔ نجی اور انفرادی طور پر میں سرطان کے بچوں کے لیے جو کچھ کر سکتا تھا، وہ میں نے کیا۔ شوکت خانم ہسپتال کے بعد انڈس ہسپتال سے بھی مجھے ناجائز طور پر نکال باہر کیا گیا۔ میں نے اس کے باوجود جب اور جہاں کہیں نوکری کے مواقع میسر آئے، وہاں درخواست دی۔ آغا خان ہسپتال جہاں سے میں نے تربیت حاصل کی مجھ سے بری طرح پیش آیا۔ میری اہلیت اور بچوں کے کینسر میں اعلیٰ ترین ہسپتالوں سے حاصل کردہ میرے وسیع تجربے کے باوجود آغا خان ہسپتال کے اہل اختیار نے مجھے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ میں وہاں کام کرنے کا مستحق نہیں ہوں۔ میں نے بچوں کے شعبہء سرطان میں کنسلٹنٹ ہی نہیں بلکہ میڈیکل افسر کے طور پر کام کرنے کی بھی درخواست دی لیکن اسے بھی مسترد کر دیا گیا۔ ملتان کے نجی ہسپتالوں بچ ہسپتال اور مختار شیخ ہسپتال نے بھی میری خدمات کا اعتراف نہیں کیا اور مجھے نظرانداز کر دیا۔ اس کے باوجود میں نے ملازمت کی کوشش جاری رکھی اور ساتھ ہی ٹیومر بورڈز اور میڈیا پر تحریروں اور ویڈیوز کے ذریعے بچوں کے سرطان پر کام کرتا رہا۔ لاہور کے ایک نجی ہسپتال سلیم میموریل نے مجھے وزیٹنگ کنسلٹنٹ کی تعیناتی کے اگلے ہی روز یہ کہہ کر نکال دیا کہ میں اس عہدے کا اہل نہیں ہوں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میری تحریریں اور آگاہی کی ویڈیوز نجی اداروں کی ساکھ کو متاثر کر سکتی تھیں۔
آخر میں ہار گیا۔ میں نے اپنی مزاحمتی اور احتجاجی ویڈیوز اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حذف کر دیے۔ میں نے اہل اختیار سے معافی بھی مانگ لی اور تائب ہو کر مثبت انداز میں کام کرنے کی کوشش میں مصروف ہو گیا۔ میرے اس عمل سے میرے دوست، میرے خاندان کے افراد اور اہل اختیار خوش ہو گئے لیکن انہوں نے میری سزا معطل نہیں کی۔ مجھے اب بھی انتہائی سماجی تنہائی اور مالی مشگلات کا سامنا ہے۔ لوگ ضرورت پڑنے پر مجھ سے ذہنی کام لیتے ہیں اور فوائد اٹھاتے ہیں لیکن روزگار یا ساتھ دینے کی شکل میں مجھے اس کا صلہ بالکل نہیں دیتے۔ پچھلے دنوں میری پیش کردہ تجاویز مثلاً پاکستان ایٹمی انرجی کمیشن کے انیس کینسر ہسپتالوں میں بچوں کے سرطان کو شامل کرنے کی میری اہم تجویز کو قومی ورکشاپ میں پیش کیا گیا لیکن نہ تو میرا نام لیا گیا اور نہ شکریہ ادا کیا گیا۔ مجھے اس بات کا بہت افسوس ہے۔
میں اہل اختیار اور خدایان دوراں تک یہ بات پہنچانا چاہتا ہوں کہ اگر میری مزاحمت اور میری خاموشی، دونوں صورتوں میں میری شکست ہی ہے تو میں کیوں نہ مزاحمت کا راستہ ہی دوبارہ اختیار کروں ۔ مجھے کسی کی ہمدردی یا دعا نہیں بلکہ پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ پچھلے دو سال سے میں اپنے بھائی کے گھر پر ایک بوجھ بنا بیٹھا ہوں اور اس کے مسائل میں اضافہ کر رہا ہوں۔ بہر حال میں اس کا بےحد احسان مند ہوں کہ وہ سودوزیاں کی دنیا میں کسی حد تک دردالفت کا ساتھ تو دے رہا ہے۔
میری یہ تحریر یقیناً میرے سماجی رشتہ داروں اور دوستوں پر گراں گزرے گی جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بے روزگار شہری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاساتذہ کے جائز مطالبات اور پنجاب حکومت کا رویہ :پروفیسر محمد امجد رامے کا کالم
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : ہماری آنکھوں پر بندھی غزہ کی پٹی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قرض دینے والی 43 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا

جولائی 17, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.