Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شیر شاہ …. SORRY۔۔ڈاکٹراختر شمار
لکھاری

شیر شاہ …. SORRY۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹردسمبر 6, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو مصری قاضی مرنے کے بعدالگ الگ جگہوں پر پہنچے، ایک روز جنت میں پہنچنے والے قاضی کی ملاقات دوزخ میں جانے والے قاضی سے ہوئی تو دونوں اپنی اپنی مصروفیات کا حال سنانے لگے۔
دوزخی قاضی بولا: ”بہت اچھی گزر رہی ہے صبح گیارہ بجے تک منصفی کا سارا کام پورا ہو جاتا ہے، ہرشخص کے مقدمے کا فیصلہ ایک ہی دن ہو جاتا ہے، آدھے گھنٹے سے زیادہ ہم لوگوں کو کام نہیں کرنا پڑتا، تمہارے ہاں کیا صورتحال ہے؟ جنتی قاضی نے جواب دیا: ”صبح آٹھ بجے عدالت کا کام شروع ہوتا ہے تو ختم ہوتے ہوتے رات کے دس گیارہ بج جاتے ہیں، ایک ایک مقدمے کا فیصلہ ہونے میں دس بیس سال لگ جاتے ہیں“۔
دوزخی قاضی نے پوچھا : ”تعجب ہے تمہیں اتنا کام کرنا پڑتا ہے؟“
جتنی قاضی نے جواب دیا : ”اصل میں ہمارے ہاں قاضیوں کی بہت کمی ہے ناں، سبھی تو آپ کی طرف ہوتے ہیں“
یہ لطیفہ ہمیں واپڈا کے ایک میٹر ریڈر نے سنایا جو اگلے روز ہمارے ساتھ کار واشنگ سٹینڈ پر اپنی مہران کی سروس کرانے آیا ہوا تھا، میں نے اسے کہا منصفوں کے بارے میں ذرا دھیان سے گفتگو کرنی چاہیئے چاہے وہ مصری ہی کیوں نہ ہوں، اور پھر کسے خبر کون رب ذوالجلال کے ہاں کتنا پسندیدہ ہے؟
وہ بولا بزرگو؟ میں واپڈا میں ہوں مجھے پتہ ہے میں نوکری کیسے کر رہا ہوں، ہمیں بھی پتہ ہے کہ اللہ کی بارگاہ میں کچھ خبر نہیں کون اچھا یا برا ہے مگر یہ لطیفے، کہانی، تمثیلیں اور کسی بھی شعبے کے بارے میں تاثر یونہی نہیں بن جاتا، اب دیکھیئے ناں میں نے اپنا شعبہ بتا دیا ہے آپ ایمانداری سے بتائیں کہ میٹر ریڈرز کے بارے میں عوام کا تاثر کیا ہے؟ لوگ میٹر ریڈر کو عموماً راشی سمجھتے ہیں حالانکہ میں نے ایک دھیلے کی رشوت کبھی نہیں لی مگر لوگ مجھے بھی اس کیٹیگری میں شمار کرتے ہیں، میں تو یونہی کارخشک کرنے والے شیدے کو لطیفہ سنا رہا تھا اصل میں وہ میرا محلے دار بھی ہے، کار خشک کرنے والا لڑکا بھی ہنس رہا تھا اور اس کی تائید کر رہا تھا۔
پھر وہ بولا ویسے میں ذاتی طور پر نظام پر کڑھتا ہوں، سچی بات یہ ہے کہ اب ایمانداری سے زندگی بسر کرنا مشکل ہو چکا ہے لوگ دو دو جگہوں پر ملازمتیں کرتے ہیں تب بھی گزربسر دشوار ہو گئی ہے، میں سوچتا ہوں کہ لوگ جب حالات سے تنگ آتے ہیں تو منفی راستوں پرچل نکلتے ہیں، میں عالم دین تو نہیں لیکن ایم اے اسلامیات کر رکھا ہے کچھ نہ کچھ مجھے بھی دین کا علم ضرور ہے، بیشتر چوری کرنے والے، ڈکیتی کرنے والے، بے روزگاری سے تنگ آ کر جرم کی راہ پر جا نکلتے ہیں، ہماری حکومت میں اتنا دم خم نہیں ہے کہ جرائم پر قابو پا سکے، ہماری عدالتوں میں بھی کئی کئی برس مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے، ججز کی تعداد کم ہو سکتی ہے مگر پولیس والے کیس ہی ایسا بناتے ہیں کہ مجرم بری ہو جاتے ہیں، ابھی چند روز قبل آپ نے اخبار میں پڑھا ہوگا سیالکوٹ کی ایک ماں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو ہلاک کر کے بیٹے کا بدلہ لیا ہے، کیونکہ قاتل سزا ملنے کے باوجود بڑی عدالت سے بری ہوگیا تھا، اس طرح کے فیصلوں پر عام آدمی دلبرداشتہ ہوتا ہے، کہیں نہ کہیں نظام میں خامیاں ہیں تو مجرم بری ہوتے ہیں۔ اس میں عدالت کا قصور شاید نہ ہو کہ قانون تو ثبوت مانگتا ہے اگر کیس ہی ایسا بنایا گیا ہو تو وہاں وکیل یا جج کیا کرے۔ ساہیوال میں بے گناہ مارے جانے والوں کی ویڈیو دنیا بھر نے دیکھی، قاتل بری ہوئے کیوں؟
حکمرانوں کو غور کرنا چاہیئے صرف آئی جی بدلنے سے کیا ہو گا، کتنے افسران بدل چکے ہماری پولیس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی…. ایک بار اوپر سے بھی تبدیلی کر کے دیکھیں، اب تو وسیم اکرم پلس نام بھی مذاق کی علامت بن گیا ہے۔
شخصیت ظاہری باطنی سے ایک تاثر بنتا ہے شخصیت بھی ایک کرنسی ہے اگر کرنسی کی قدروقیمت نہ ہو تو فائدہ….؟
اب ہمارے وزیر اطلاعات فیاض صاحب وزیراعلیٰ کی شیرشاہ سوری جیسی تعریف چاہتے ہیں۔
سوری سر! شیر شاہ سوری کی شخصیت ایسی تھی کہ اس کے دور میں چڑیا پر نہیں مار سکتی تھی، اس وقت پنجاب میں کرائم کتنا بڑھ گیا ہے اوپر ذرا سخت اور بارعب حکمران ہو تو بیورو کریسی بھی چوکس رہتی ہے کہ کہیں ”بے عزتی“ سرعام نہ ہو جائے…. ہمارے وزیراعلیٰ تو معصوم اور شریف النفس انسان ہیں یہ چاہیں بھی اور غصہ دکھائیں بھی تو لوگ انہیں ”بی با“ انسان ہی سمجھیں گے“۔ کیا خیال ہے آپکا؟ میںنے کہا آپ کی باتوں سے اتفاق ہے مگر ہمیں کچھ وقت تو عمران خان کو دینا ہو گا۔
وہ بولا :ضرور وقت لے مگر جہاں اتنے یوٹرن لئے ہیں بزداری یوٹرن کا کڑوا گھونٹ بھی بھر لیں شاید پنجاب میں کچھ بہتری آ جائے۔ پھر اٹھتے ہوئے بولا:
”میری گاڑی تیار ہے چلتے چلتے یہ لطیفہ بھی سن لیں بغیر مائنڈ کئے۔
ایک ماں اپنے شوہر سے بچے کی عادتوں کے بارے میں بتا رہی تھی۔
”ہمارا بچہ بہت ذہین ہے جب یہ چلتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی بڑا افسر چل رہا ہے، مطمئن اتنا ہے جیسے ملک کا وزیراعظم ہو، باخبر اتنا ہے جیسے وزیر اطلاعات و نشریات ہو، سمجھدار اتنا جیسے قائد حزب اختلاف ہو، شوہر نے کہا:
اندازہ لگا کر یہ بھی بتا دو کہ جیل میں کتنا عرصہ رہے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحبِ وطن کون؟۔۔آئینہ/مسعوداشعر
Next Article حکومت ملک ریاض کی وکالت کرنے پر کیوں مجبور ہے؟۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.