لودھراں : ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے لودھراں میں کارروائی کی، جہاں کچھ عرصہ قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دانیا شاہ پر اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی طرف سے نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا 9 جون کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا، وہ گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ ملزمہ کو متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی کوپولیس اور کچھ افراد نےگھر میں گھس کر گرفتار کیا۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

